امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جاری  گنا سیزن کے دوران 91.6 فیصد سے زائد گنا واجبات ادا کیے گئے ؛ گذشتہ سیزن کے دوران 99.9 فیصد واجبات ادا کیے گئے تھے

Posted On: 21 JUL 2023 3:37PM by PIB Delhi

امور صارفین، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کی وزارت  میں وزیر مملکت محترمہ سادھوی نرنجن جیوتی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت یہ اطلاع فراہم کی کہ گنا کاشتکاروں کے لیے واجبات کی ادائیگی کے عمل کو سہل بنانے کے مدنظر، مرکزی حکومت نے وقتاً فوقتاً حسب ضرورت پالیسی اقدامات کی شکل میں مختلف اقدامات کیے ہیں، جو مندرجہ ذیل ہیں:

  1. مرکزی حکومت نے گنا (کنٹرول) آرڈر، 1966 کی شق (1) میں درج عوامل  سے متعلق گنے کی مناسب اور منافع بخش قیمت (ایف آر پی) مقرر کی ہے۔
  2. گنے کی خریداری قیمتوں اور گنے کے مجموعی بقایہ جات  میں گراوٹ سے بچنے کے لیے گنے کی کم از کم خریداری قیمت طے کی گئی(شروعات میں 29 روپئے فی کلو گرام، جس کا نفاذ 07.06.2018 سے عمل میں آیا؛ یہ نظرثانی کےبعد 31 روپئے فی کلو گرام کر دی گئی، جس کا نفاذ 14.02.2019 سے عمل میں آیا)
  3. 18000 کروڑ روپئے سے زائد کے بقدر کے مالی تعاون کو گنا ملوں تک توسیع دی گئی، جس کے نتیجے میں 7 برسوں ،یعنی گنا سیزن 2014-15 سے 2020-21 تک،  کے دوران کاشتکاروں کے واجبات ادا کیے گئے۔
  4. اضافی چینی کو ایتھنول کی پیداوار کی جانب موڑنے سے شکر ملوں کے مالی حالات بہتر ہوئے۔ نتیجتاً وہ گنے کے واجبات جلد ادا کرنے کے قابل ہوئے۔

ان اقدامات کے نتیجے میں، گنا سیزن 2020-21  تک کے تقریباً 99.9 فیصد گنا واجبات ادا کیے گئے۔ گذشتہ گنا سیزن 2021-22 کے لیے،  جاری گنا سیزن 2022-23 کے دوران 99.9 فیصد سے زائد گنا واجبات ادا کیے جا چکے ہیں،  اور 17.07.2023 تک 91.6 فیصد گنا واجبات ادا کیے گئے۔

ریاستی حکومت کی جانب سے موصول اطلاعات کے مطابق، سال کے لحاظ سے اور ریاست کے لحاظ سے ، جاری مالی سال سمیت گذشتہ پانچ برسوں کے دوران شکر ملوں کے ذریعہ گنا کاشتکاروں کو اداکیے جانے والے مجموعی واجبات  کی تفصیلات  ضمیمہ میں دی گئی ہے۔

کاشتکاروں کے لیے گنے کے واجبات کی ادائیگی ایک مسلسل جاری رہنے والا عمل ہے اور ضمیمہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ گذشتہ پانچ برسوں کے دوران گنا بقایا جات مسلسل کم ہو رہےہیں۔

متواتر بنیاد پر شکر فیکٹریوں کی گنا قیمت ادائیگی کی پوزیشن کی نگرانی کے لیے ریاستی حکومتوں / مرکز  کے زیر انتظام علاقوں کو اختیارات تفویض کیے گئے ہیں، اور ادائیگی میں تاخیر کی صورت میں، ان کے ذریعہ مناسب کاروائی کی جاتی ہے۔

 

ضمیمہ

 

17.07.2023 تک، گنا قیمت ادائیگی کی صورتحال (کروڑ روپئے میں )

ریاست کے لحاظ سے جاری سال سمیت گذشتہ پانچ برسوں کے دوران شکر ملوں کے ذریعہ گنا کاشتکاروں کو مجموعی واجبات کی ادائیگی کی تفصیل

 

شکر سیزن 2018-19

شکر سیزن 2019-20

شکر سیزن 2020-21

شکر سیزن 2021-22

شکر سیزن 2022-23

ریاست

قابل ادا

ادا کیا گیا

بقایہ جات

قابل ادا

ادا کیا گیا

بقایہ جات

قابل ادا

ادا کیا گیا

بقایہ جات

قابل ادا

ادا کیا گیا

بقایہ جات

قابل ادا

ادا کیا گیا

بقایہ جات

اترپردیش

33048

33048

0

35898

35898

0

33014

33010

4

35201

35155

46

38051

31736

6315

مہاراشٹر

23414

23394

20

14157

14157

0

32145

32086

59

43313

43281

32

35524

34893

631

کرناٹک

12093

12089

4

10636

10636

0

13519

13519

0

20632

20632

0

19730

19603

127

گجرات

3199

3199

0

2973

2973

0

3149

3149

0

3891

3891

0

3363

1712

1651

تمل ناڈو

2839

2766

73

2418

2418

0

2672

2672

0

3543

3543

0

3708

3564

144

بہار

2393

2343

50

2039

2000

39

1440

1436

4

1578

1578

0

2153

2139

14

ہریانہ

2289

2289

0

2374

2374

0

2628

2628

0

2727

2727

0

2862

2596

266

پنجاب

2399

2399

0

1740

1738

2

1881

1875

6

2308

2274

34

2572

2359

213

مدھیہ پردیش

1212

1212

0

877

877

0

141

141

0

1839

1839

0

1771

1762

9

اتراکھنڈ

1170

1062

108

1316

1316

0

1219

1219

0

1531

1528

3

1697

1634

63

آندھرا پردیش

1499

1477

22

876

840

36

635

635

0

662

662

0

659

630

29

تلنگانہ

734

734

0

415

415

0

365

365

0

662

662

0

805

791

14

چھتیس گڑھ

315

315

0

208

208

0

190

190

0

264

264

0

266

243

23

دیگر

119

119

0

4

4

0

77

77

0

120

120

0

75

75

0

میزان

86723

86446

277

75931

75854

77

93075

93002

73

118271

118156

115

113236

103737

9499

 

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7291




(Release ID: 1941419) Visitor Counter : 96


Read this release in: English , Marathi , Tamil