بجلی کی وزارت

ہندوستان کی جی20 صدارت کے تحت حتمی توانائی کی منتقلی سے متعلق  ورکنگ گروپ کی میٹنگ اختتام پذیر


توانائی کی عالمی منتقلی کو تیز کرنے کے لیے باہمی تعاون پر مبنی پالیسی اقدامات کی فوری ضرورت ہے: توانائی کی منتقلی سے متعلق چوتھاورکنگ گروپ

Posted On: 20 JUL 2023 8:36PM by PIB Delhi

ہندوستان کی جی20 کی صدارت میں چوتھی اور آخری توانائی کی منتقلی ورکنگ گروپ کی کامیاب میٹنگ آج 20 جولائی 2023 کو گوا میں اختتام پذیر ہوئی ۔ دو روزہ اجلاس میں جی20 کے رکن ممالک اور نو مدعو ممالک کی نمائندگی کرنے والے 115 سے زیادہ مندوبین کی سرگرم بات چیت ہوئی۔  عالمی توانائی کی منتقلی کے تناظر میں موسمیاتی تبدیلی، پائیداری، توانائی کی حفاظت، توانائی کی مساوی رسائی اور مالی اعانت سے متعلق اہم چیلنجوں پر بات چیت مرکوز تھی۔ میٹنگ میں پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) کے حصول کے لیے عالمی توانائی تک رسائی اور منصفانہ، سستی، اور جامع توانائی کی منتقلی کو یقینی بناتے ہوئے عالمی توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے  کی خاطر قابل عمل، تعاون پر مبنی اور جوابدہ پالیسی اقدامات کی فوری ضرورت پر زور دیا گیا۔

جیسے ہی میٹنگ اختتام کو پہنچی، بجلی کی وزارت میں سکریٹری جناب پنکج اگروال؛ ایڈیشنل سکریٹری، بجلی کی وزارت، حکومت ہند، جناب اجے تیواری؛ اور نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری، حکومت ہند، جناب دنیش جگدلے نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا اور میڈیا اور عوام کو میٹنگ کے نتائج اور آگے بڑھنے کے طریقے سے آگاہ کیا ۔ پریس کانفرنس یہاں دیکھی جا سکتی ہے۔

تمام شرکاء سے اظہار تشکر کرتے ہوئے بجلی کے مرکزی سکریٹری جناب پنکج اگروال نے میٹنگ کے دوران کئے گئے بصیرت انگیز تعاون پر روشنی ڈالی۔انہوں نے  کہا کہ  ’’اس موڑ پر ہمارا فیصلہ اور  اشتراکی  کوششیں مستقبل کے لیے توانائی کے  مکمل منظر نامہ  کو آگے بڑھائیں گی۔‘‘

سکریٹری نے بتایا کہ ہائیڈروجن سے متعلق مسائل پر اہم تال میل قائم ہوا ہے اور ورکنگ گروپ نے ہندوستان کے ذریعہ تجویز کردہ گرین ہائیڈروجن انوویشن سینٹر اور گلوبل بائیو فیول الائنس جو ہندوستان کے ذریعہ شروع کرنے کی تجویز ہے ، کو نوٹس میں لیاہے۔ توانائی کی منتقلی کے لیے کم لاگت کی اعانت پر اذہان کی خاطر خواہ میٹنگ ہوئی ہے۔ ورکنگ گروپ نے سال 2030 تک توانائی کی کارکردگی کی رفتار کو دوگنا کرنے کے لیے ہندوستان کے تجویز کردہ رضاکارانہ عملی منصوبہ کو  نوٹس میں لیا ہے۔

’’موجودہ اور ابھرتی ہوئی صاف ٹیکنالوجیز کو تیار کرنے اور وسیع پیمانے پر اپنانے کے لیے اہم‘‘

بجلی کے سکریٹری نے کہا کہ ورکنگ گروپ کے اجلاس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، کیونکہ ممبران  نےہندوستانی صدارت میں  پیش کی گئی کئی متعدد اضافی تجاویز پر اتفاق رائے کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بقیہ نکات پر مزید بات چیت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

زیادہ پائیدار صاف توانائی کی منتقلی کو فروغ دینے کے لیے اہم اشیاء کی سپلائی چینز کی حفاظت کے ساتھ ساتھ بجلی اور صاف توانائی کے حل تک سستی رسائی کو ایک بڑھتی ہوئی ضرورت کے طور پر پہچان کی گئی ہے۔

’’توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لیے جی 20 ممبران کے درمیان متوازن اتفاق رائے کی امید ہے‘‘

ورکنگ گروپ کے اجلاس کے نتائج کو 22 جولائی کو طے شدہ توانائی کی منتقلی کے وزارتی اجلاس کے دوران اعلان کے لیے توانائی کے وزراء کو پیش کیا جائے گا۔ سکریٹری نے توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے میں مدد اور تعاون کے لیے جی20 کے تمام اراکین کے درمیان متوازن اتفاق رائے تک پہنچنے پر امید ظاہر کی۔

حکومت ہند میں بجلی کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری جناب اجے تیواری نے کہا کہ اس بحث میں 28 ممالک حصہ لے رہے ہیں۔ مختلف امور پر پہلے ہی اتفاق رائے ہو چکا ہے۔ توانائی کی کارکردگی کے تمام پیراگراف پر اتفاق کیا گیا ہے۔ 2030 تک توانائی کی کارکردگی کو دوگنا کرنے کے رضاکارانہ عملی منصوبہ پر اتفاق کیا گیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ  ’’موجودہ اور ابھرتی ہوئی صاف ٹیکنالوجیز کو ترقی دینے اور وسیع پیمانے پر اپنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا، جس میں  کاربن کیپچر یوٹیلائزیشن اینڈ سٹوریج(سی سی یو ایس ) ، گرین اور لو کاربن ہائیڈروجن اور اس کے مشتقات، حیاتیاتی ایندھن، چھوٹے اور ماڈیولر ری ایکٹرز (ایس ایم آرز) سمیت دیگر شامل ہیں۔ شرکاء نے تسلیم کیا کہ ان اقدامات کو کامیابی سے آگے بڑھانے کے لیے ٹیکنالوجی کا تعاون اور باہمی سرمایہ کاری بہت ضروری ہے۔ ہم گرین ہائیڈروجن  پراتفاق رائے  سےبھی کچھ مثبت نتائج  پر پہنچنے کی  امید کرتے ہیں۔‘‘

ہندوستان کی  صدارت کی قیادت میں  توانائی کی منتقلی سے متعلق  ورکنگ گروپ، 13 عالمی مطالعات کا اجراء پیش کرے گا جس میں توانائی کی منتقلی کو آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی، منتقلی کے اہداف کو حاصل کرنے میں اجتماعی کوششوں کے لیے قابل قدر بصیرت اور رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ ان میں سے آٹھ مطالعات پہلے ہی جاری کی جا چکی ہیں اور باقی پانچ آنے والے دنوں میں جاری کر دی جائیں گی۔ مطالعات میں  جو عنوانات شامل  ہیں وہ اس طرح ہیں:

توانائی کی منتقلی کے لیے کم لاگت کا فنانس، قابل تجدید توانائی کی فراہمی کا سلسلہ، تیل اور گیس کے توانائی کے ذرائع کی سپلائی چین کی کمزوری، بین الاقوامی گرڈ کے باہمی رابطوں کا کردار، توانائی کی کارکردگی کو دوگنا کرنے کی رفتار، مرکب توانائی میں حیاتیاتی ایندھن  کی اہمیت، کوئلے کے شعبے میں منتقلی کے لیے عالمی  سطح پر بہترین طور طریقے اور توانائی کی منتقلی میں چھوٹے اور ماڈیولر ری ایکٹرز کا اہم کردار۔

ورکنگ گروپ نے میٹنگ کے دوران 15 ضمنی پروگراموں کا کامیابی سے انعقاد کیا، جس میں 2,000 سے زیادہ شرکاء  شامل ہوئے۔ اگلے دو دنوں میں دو مزید ضمنی پروگراموں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔

*******

ش ح ۔ ع ح ۔ ف ر

U. No.7278



(Release ID: 1941365) Visitor Counter : 114


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu