محنت اور روزگار کی وزارت
جناب بھوپیندریادو نے کہا ہے کہ بھارت کی صدارت نے جی -20 روزگار سے متعلق ورکنگ گروپ کی میراث کو مضبوط کرنے کی کوشش کی ہے
Posted On:
20 JUL 2023 8:38PM by PIB Delhi
محنت اور روزگار، ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے کہا ہے کہ بھارت کی صدارت نے جی- 20 روز گار سے متعلق ورکنگ گروپ کی میراث کو مضبوط کرنے کی کوشش کی ہے۔ آج اندور میں جی-20 کی بھارت کی صدارت کے تحت محنت اور روزگار کے وزراء (ایل ای ایم) کے دو روزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے جی-20 روزگار سے متعلق ورکنگ گروپ (ای ڈبلیو جی) کو مؤثر طریقے سے تعاون کرنے اور نتائج کے دستاویزات کو حتمی شکل دینے کے سلسلے میں کام کرنے پر مبارکباد دی اور اس امید کا اظہارکیا کہ ان کی کوششوں کو کل ہم مستحکم کر نے کے اہل ہوں گے۔
جناب یادو نے آجروں کی انجمنوں اور کارکنوں کی یونینوں کو موثر پالیسی سازی کے لیے کلیدی سہولت کار کے طور پر تسلیم کیا۔ اس کے علاوہ، انہوں نے ایل ای ایم میٹنگ میں لیبر20 (ایل-20)، بزنس 20 (بی 20) اور آجروں کی بین الاقوامی تنظیم (آئی او ای) کی موجودگی کو سراہا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ وہ آج رات ان کے خیالات سننے کے منتظر ہیں، کیونکہ یہ کارکنوں کے لیے پائیدار اور جامع مستقبل کے مشترکہ ویژن کے لیے کام کرنے کے لیے بہت ضروری ہے۔ جناب یادو نے مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے لیڈروں کا اس موقع کو خوش آمدید کہنے اور اندور شہر میں چوتھی ای ڈبلیو جی اور ایل ای ایم میٹنگ کے انعقاد کے لیے بھی شکریہ ادا کیا۔
ایل-20 کی جانب سے جناب ہیرنمے پانڈیا اور بی-20 کی جانب سے جناب چندرجیت بنرجی ڈائریکٹر جنرل، کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی ) نے اجلاس سے خطاب کیا۔ ایک مشترکہ بیان میں ایل 20 اور بی 20 نے اعتماد پر مبنی صنعتی تعلقات اور سہ فریقی تعاون، تنازعات کے تصفیے، اجتماعی سودے بازی اور پالیسی کی پیش رفت کے مباحثوں میں سماجی شراکت داروں کی شمولیت پر زور دیا۔ یہ اجلاس روزگار کے مواقع پیدا کرنے، اجناس کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور مستقبل میں کسی بھی معاشی خرابی یا بحران سے متعلق عالمی رجحانات کی نگرانی میں پالیسی سازوں کے سرگرم رول کی بھی نشاندہی کرتا ہے۔
آئی او ای کے سیکرٹری جنرل جناب رابرٹو سوریز سانتوس نے بھی اجلاس سے خطاب کیا۔ اس کے بعد ایک ثقافتی پروگرام پیش کیا گیا ،جس میں مدھیہ پردیش کے روایتی پرفارمنگ آرٹس کی نمائش کی گئی۔
اس سے قبل دن میں، محنت اور روزگار کی سکریٹری اور ای ڈبلیو جی ، جی -20 کی چیئر محترمہ آہوجا، نے ای ڈبلیو جی، جی-20 کے مسودے سے متعلق نتائج کے دستاویزات پر بات چیت کی قیادت کی۔ مذکورہ بات چیت تین اجلاسوں پر مشتمل تھی اور درج ذیل کو حتمی شکل دینے کے ساتھ یہ اختتام پذیر ہوئی:
- عالمی سطح پر ہنر کے فرق کو دور کرنے کی حکمت عملیوں پر جی- 20 پالیسی کی ترجیحات،
- جی- 20 کی پالیسی کی ترجیحات مناسب اور پائیدار سماجی تحفظ اور جی آئی جی اور پلیٹ فارم ورکرز کے لیے معقول کام، اور
- سماجی تحفظ کی پائیدار مالی اعانت کے لیے جی- 20 پالیسی کے متبادل ۔
مسودہ نتائج کے دستاویزات کو ایل ای ایم کی جاری میٹنگ میں اپنایا جائے گا اور اس کے بعد ستمبر 2023 کے مہینے میں طے شدہ جی - 20 سربراہ اجلاس میں انہیں پیش کیا جائے گا۔
چوتھی اور آخری ای ڈبلیو جی میٹنگ کے اپنے اختتامی کلمات میں، شریک ممالک، یعنی انڈونیشیا اور برازیل نے بھارتی صدارت اور خاص طور پر ای ڈبلیو جی ، جی -20 چیئر کی بات چیت کو آگے بڑھانے اور نتائج کے دستاویزات کو حتمی شکل دینے پر مبارکباد دی۔
محنت اور روزگار محکمے کی سکریٹری اور ای ڈبلیو جی، جی-20 کی چیئر محترمہ آرتی آہوجا نے جی-20 ممالک، مہمان ممالک، سماجی شراکت داروں، منسلک گروپوں، یعنی ایل 20 اور بی 20، بین الاقوامی تنظیموں، بھارتی حکومت کی دیگر وزارتوں، مدھیہ پردیش حکومت اور دیگر ممالک کے مندوبین کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ای ڈبلیو جی میٹنگوں کے کامیاب انعقاد کے لیے اندور کی ضلع انتظامیہ اور اجلاسوں کے درمیان متحرک یوگا اسٹریچ بریک منعقد کرنے کے لیے یوگا انسٹرکٹرز کا بھی شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ش م- ق ر)
U-7277
(Release ID: 1941327)
Visitor Counter : 123