وزارت خزانہ
سکریٹری، محکمہ مالیاتی خدمات (ڈی ایف ایس) نے پی ایس بی اور دیگر تنظیموں کے سربراہوں کے ساتھ مالی شمولیت کی اسکیموں کے تحت جائزہ میٹنگ لی
Posted On:
20 JUL 2023 5:35PM by PIB Delhi
محکمہ مالیاتی خدمات (ڈی ایف ایس)، وزارت خزانہ کے سکریٹری ڈاکٹر وویک جوشی نے آج پبلک سیکٹر بینکوں (پی ایس بی) کے سربراہوں کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ جائزہ اجلاس میں نابارڈ کے چیئرمین نے بھی شرکت کی۔
میٹنگ کے دوران، پردھان منتری جن دھن یوجنا (پی ایم جے ڈی وائی)، پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا (پی ایم جے جے بی وائی)، پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا (پی ایم ایس بی وائی)، اٹل پنشن یوجنا (اے پی وائی)، پردھان منتری مدرا یوجنا (پی ایم ایم وائی) سمیت مختلف سماجی تحفظ (جن سرکشا) اسکیموں کے تحت ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ ڈاکٹر جوشی نے پی ایس بی پر زور دیا کہ وہ رواں مالی سال کے لیے مالی شمولیت کی مختلف اسکیموں کے تحت ان کے لیے مختص کیے گئے اہداف کو جلد از جلد حاصل کریں۔
میٹنگ کے دوران، ڈاکٹر جوشی نے 01.04.2023 سے 31.07.2023 تک منعقد ہونے والی ملک کی تمام گرام پنچایتوں میں پی ایم جے جے بی وائی اور پی ایم ایس بی وائی اسکیموں کی جاری جن سرکشا مہم کے تحت پیش رفت پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ بینکوں کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا۔ مزید برآں، ڈاکٹر جوشی نے بینکوں کے سربراہان پر زور دیا کہ وہ باقاعدگی سے پیش رفت کا جائزہ لیں اور مہم کے اہداف کے حصول کو یقینی بنائیں۔
میٹنگ میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ ڈیجیٹل لین دین سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرزومند بلاکس پروگرام (اے بی پی) پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں غیر بینک والے بالغوں کو کور کرنے کے لیے روڈ میپ تیار کرنے کے لیے خصوصی ڈسٹرکٹ لیول ریویو کمیٹی (ڈی ایل آر سی) کے انعقاد کے حوالے سے مشاورتی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں اور کریڈٹ کی کمی والے اضلاع میں کریڈٹ آؤٹ ریچ مہم کا بھی جائزہ لیا گیا۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 7243
(Release ID: 1941236)
Visitor Counter : 106