جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
ملک میں 176.49 گیگا واٹ قابل تجدید توانائی کی صلاحیت نصب: بجلی، نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ
Posted On:
20 JUL 2023 6:37PM by PIB Delhi
قابل تجدید توانائی قدرتی وسائل سے حاصل کی جانے والی توانائی ہے جو کہ استعمال کی بنسبت زیادہ شرح پر دوبارہ بھری جاتی ہے۔ توانائی کے ایسے ذرائع میں شمسی توانائی، بادی توانائی، پن بجلی، بائیو ماس، جیوتھرمل وغیرہ شامل ہیں۔ ان ذرائع کو توانائی کے لیے استعمال کرنا ماحولیات کے لیے فائدہ مند ہے۔
ملک میں قابل تجدید توانائی کو فروغ دینے کے لیے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات میں درج ذیل امور شامل ہیں:
- خودکار راستے کے تحت 100 فیصد تک براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی اجازت دینا،
- 30 جون 2025 تک شروع کیے جانے والے منصوبوں کے لیے شمسی اور بادی توانائی کی بین ریاستی فروخت کے لیے انٹر اسٹیٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آئی ایس ٹی ایس) چارجز کی چھوٹ،
- سال 30-2029 تک قابل تجدید خریداری کی ذمہ داری (آر پی او) کے لیے پیش رفت کا اعلان،
- الٹرا میگا رینیوایبل انرجی پارکس کا قیام آر ای ڈویلپرز کو بڑے پیمانے پر آر ای پروجیکٹس کی تنصیب کے لیے زمین اور ٹرانسمیشن فراہم کرنا،
- اسکیمیں جیسے پردھان منتری کسان ارجا سرکشا ایوم اُٹھان مہابھیان (پی ایم-کسم)، سولر روف ٹاپ مرحلہ دوم، 12000 میگاواٹ سی پی ایس یو اسکیم مرحلہ دوم وغیرہ۔
- نئی ٹرانسمیشن لائنوں کا بچھانا اور قابل تجدید بجلی کے اخراج کے لیے گرین انرجی کوریڈور اسکیم کے تحت نئے ذیلی اسٹیشن کی گنجائش پیدا کرنا،
- سولر فوٹوولٹک سسٹم/آلات کی تعیناتی کے لیے معیارات کا نوٹیفکیشن،
- سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور سہولت فراہم کرنے کے لیے پروجیکٹ ترقیاتی سیل کا قیام،
- گرڈ سے منسلک سولر پی وی اور ونڈ پروجیکٹس سے بجلی کی خریداری کے لیے ٹیرف پر مبنی مسابقتی بولی کے عمل کے لیے معیاری بولی کے رہنما خطوط۔
- حکومت نے احکامات جاری کیے ہیں کہ لیٹر آف کریڈٹ (ایل سی) یا پیشگی ادائیگی کے عوض بجلی بھیجی جائے گی تاکہ قابل تجدید توانائی جنریٹروں کو تقسیم کرنے والے لائسنس دہندگان کے ذریعہ بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جاسکے۔
- گرین انرجی اوپن ایکسس رولز 2022 کے ذریعے قابل تجدید توانائی کو فروغ دینے کا نوٹیفکیشن۔
- ‘‘بجلی (دیر سے ادائیگی سرچارج اور متعلقہ معاملات) ضوابط (ایل پی ایس رولز) کا نوٹیفکیشن۔
- تبادلے کے ذریعے قابل تجدید توانائی کی بجلی کی فروخت میں سہولت فراہم کرنے کے لیے گرین ٹرم اہیڈ مارکیٹ (جی ٹی اے ایم) کا آغاز۔
- نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن شروع کیا گیا جس کا مقصد ہندوستان کو گرین ہائیڈروجن اور اس کے مشتقات کی پیداوار، استعمال اور برآمد کا عالمی مرکز بنانا ہے۔
30 جون 2023 تک ملک میں کل 176.49 گیگا واٹ قابل تجدید توانائی کی صلاحیت نصب کی گئی ہے۔
یہ جانکاری نئی، قابل تجدید توانائی اور بجلی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ع۔ع ن
(U: 7257)
(Release ID: 1941204)
Visitor Counter : 130