شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بجٹ کے تخمینہ (بی ای) کے مرحلہ میں شمال مشرقی خطہ کے لیے سال 24-2023 کے لیے 10 فیصد جی بی ایس کے تحت 94679.53 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں

Posted On: 20 JUL 2023 3:11PM by PIB Delhi

حکومت کی موجودہ پالیسی، تمام غیر مستثنیٰ مرکزی وزارتوں/محکموں (فی الحال تعداد میں 55) کو اپنے مجموعی بجٹ سپورٹ (جی بی ایس) کا کم از کم 10 فیصد مرکزی سیکٹر اور شمال مشرقی خطہ (این ای آر) کے لیے مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں پر خرچ کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔ شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت (ایم ڈی او این ای آر) اس طرح کے اخراجات کی نگرانی کرتی ہے اور اس پر نظر رکھتی ہے۔

بجٹ کے تخمینہ (بی ای) کے مرحلہ میں شمال مشرقی خطہ کے لیے سال 24-2023 کے لیے 10 فیصد جی بی ایس کے تحت 94679.53 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

سال 15-2014 سے اس خطے کی ترقی پر خرچ کی گئی رقم کی تفصیلات:

(روپے کروڑ میں)

سال

نیا تخمینہ

اصل اخراجات

2014-15

27,359.17

24,819.18

2015-16

29,669.22

28,673.73

2016-17

32,180.08

29,367.90

2017-18

40,971.69

39,753.44

2018-19

47,087.95

46,054.80

2019-20

53,374.19

48,533.80

2020-21

51,270.90

48,563.82

2021-22

68,440.26

70,874.32

2022-23

72,540.28

82691.37

میزان

4,22,893.74

4,19,332.36

ماخذ: مختلف سالوں  کے مرکزی بجٹ کا بیان 23/11

 

نوٹ: غیر مستثنی مرکزی وزارتوں/محکموں کی طرف سے رپورٹ کردہ اصل اخراجات کے اعداد و شمار۔

 

یہ اطلاع شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 7221


(Release ID: 1941174)
Read this release in: Tamil , English , Telugu