بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

کے وی آئی سی   کے تقسیم کے پروگرام کے ذریعے روایتی کاریگروں کو جدید مشینیں اور اوزار فراہم کیے گئے تاکہ  ان کی  آمدنی اور روزگار میں اضافہ ہو

Posted On: 20 JUL 2023 5:38PM by PIB Delhi

بہت چھوٹے ، چھوٹے اور اوسط درجے کے کاروبار کے مرکزی وزیر مملکت جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے  اتر پردیش کے شہر ایودھیا میں 340 افراد کو الیکٹرک چاک ، پیر سے چلنے والی اگربتی بنانے والی مشینیں ، اگر بتی کی موٹر سے چلنے والی مشینیں اور لکڑی کو تراشنے والی مشینیں فراہم کیں۔  اس موقعے پر کھادی اور دیہی صنعتوں کے کمیشن کے چیئرمین جناب منوج کمار اور ایودھیا کے ممبر پارلیمنٹ جناب للو سنگھ بھی موجود تھے مشینیں اور اوزار تقسیم کرنے کا یہ پروگرام لکھنؤ میں کے وی آئی سی کے ریاستی دفتر میں منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام کا انعقاد گرام وکاس یوجنا کے تحت رنیوا میں گرام سوالمبی ودیالیہ میں کیا گیا۔ ایودھیا کے میئر جناب گریش پتی ترپاٹھی،اور کے وی آئی سی شمالی زون کے رکن جناب  ناگیندر رگھوونشی،  بھی تقسیم کاری کے اس پروگرام میں موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ECB9.jpg

جناب  بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت  کی جی ڈی پی میں ایم ایس ایم ای شعبہ کا ایک تہائی حصہ ہے اور یہ شعبہ ملک کے 12 کروڑ سے زیادہ  عوام کو روزگار فراہم کر رہا ہے۔ ایم ایس ایم ای  کا شعبہ ر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں بڑے پیمانے پر  کام کر رہا ہے۔ جناب  ورما نے یہ بھی کہا کہ کھادی اور دیہی صنعتوں کے کمیشن نے دیہی بھارت  میں روزگار کے موقعے پیدا کرنے کے میدان میں پچھلے 9 سال میں تاریخی کام کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00254WK.jpg

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب منوج کمار نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی امنگوں کے مطابق کھادی اور دیہی صنعتوں کی  کمیشن ہر گاؤں کو روزگار فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ان کی قیادت میں پچھلے مالی سال میں تاریخ رقم کرتے ہوئے کھادی اور دیہی صنعتوں کی مصنوعات کا مجموعی  کاروبار 1.34 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہو گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی رہنمائی میں، کے وی آئی سی  گرام ادیوگ وکاس یوجنا کے تحت بھارت کی روایتی صنعتوں کے کارکنوں کو اوزار اور مشینری فراہم کر رہا ہے ، جس سے  روایتی صنعتوں کے کاریگروں آمدنی میں اضافہ ہوگا ان کے معیار زندگی میں بہتری آئے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003WWHV.jpg

ابھی  تک ملک بھر میں کمہاروں میں 25 ہزار سے زائد الیکٹرک وہیل سیٹ تقسیم کیے جا چکے ہیں، جس سے ان کی آمدنی میں تین سے چار گنا اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح 20 ہزار شہد کی مکھیاں پالنے والوں میں 2 لاکھ سے زائد شہد کی مکھیوں کے  بکسے اور مکھیوں کی کالونیاں تقسیم کی گئی ہیں۔ شہد کی مکھیاں پالنے والوں کی  آمدنی میں 25 سے 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004W25G.jpg

جناب منوج کمار نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت  میں بھارت  کو ایک مضبوط، خ اور ایک ود کفیل ملک میں تبدیل  و رہا ہے جو  دنیا کے لیے ایک جذبے کا وسیلہ ہے۔ ہمیں ’’میک ان انڈیا‘‘ اور ’’میل فار ورلڈ کے نعرے  کے ساتھ آگے بڑھنا ہے، جو تبھی ممکن ہے کہ ہم وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے’’لوکل ٹو گلوبل ی‘‘ ویژن پر عمل کریں۔

اس موقع پر ایودھیا سے ممبر پارلیمنٹ جناب  للو سنگھ نے کے وی آئی سی کی  عمل درآمد کردہ گرام وکاس یوجنا کی تعریف کی اور کہا کہ ان اسکیموں پر عمل کر کے ہمارے روایتی کاریگر خود روزگاری  کے میدان میں آگے بڑھ سکتے ہیں۔ ایودھیا کے میئر جناب  گریش پتی ترپاٹھی نے بھی لوگوں سے  اپیل کی ہے کہ وہ کھادی اور دیہی صنعت  کی مصنوعات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو دیہی علاقوں میں کاروبار مل سکے۔

تقسیم  کاری کے اس پروگرام میں اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری، سیتا پور، لکھنؤ، جالون، جھانسی، مئو اور اعظم گڑھ کے 260 کمہاروں کو الیکٹرک چاک دیئے گئے اور اس کے علاوہ کانپور دیہات کے 20 کارکنوں کو اگربتی بنانے والی مشینیں تقسیم کی گئی۔ اس کے علاوہ لکھیم پور کھیری، سنت کبیر نگر اور اعظم گڑھ کے 60 کاریگروں کو کو لکڑی تراشنے والی مشینیں تقسیم کی گئیں۔  اس پروگرام میں اتر پردیش  سرکار اور کے وی آئی سی  کے افسران اور ملازمین موجود تھے۔

۔۔۔۔-------

ش ح۔ا س۔  ت ح ۔                                              

U7238



(Release ID: 1941156) Visitor Counter : 95


Read this release in: English , Hindi , Telugu