اقلیتی امور کی وزارتت
نئی منزل اسکیم
Posted On:
20 JUL 2023 5:02PM by PIB Delhi
اقلیتی امور کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے اسکل ڈیولپمنٹ اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت، ٹیکسٹائل کی وزارت، ثقافت کی وزارت، خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت اور دیہی ترقی کی وزارت کی مختلف اسکیموں کے ذریعے اقلیتوں، خاص طور پر معاشی طور پر کمزور اور سماج کے کم مراعات یافتہ طبقوں سمیت ہر طبقے کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے مختلف اسکیمیں نافذ کی ہیں۔ اقلیتی امور کی وزارت خاص طور پر چھ (6) مرکزی طور پر نوٹیفائی شدہ اقلیتی برادریوں کو سماجی-اقتصادی اور تعلیمی طور پر بااختیار بنانے کے لیے ملک بھر میں مختلف اسکیمیں نافذ کرتی ہے۔
اقلیتی امور کی وزارت نے 8 اگست 2015 کو نئی منزل کے نام سے ایک مرکزی سیکٹر اسکیم (سی ایس ایس) کا آغاز کیا جس کا مقصد ورلڈ بینک کی 50 فیصد فنڈنگ کے ساتھ اقلیتی نوجوانوں، جن کے پاس اسکول چھوڑنے کا باقاعدہ سرٹیفکیٹ نہیں ہے، یعنی اسکول چھوڑنے والے یا مدرسہ جیسے کمیونٹی تعلیمی اداروں میں تعلیم یافتہ افراد کوفائدہ پہنچانا ہے ۔ اس اسکیم نے رسمی تعلیم (کلاس آٹھویں درجے سے دسویں تک) اور مہارتوں کا ایک امتزاج فراہم کیا اور استفادہ کنندگان کو بہتر روزگار اور ذریعہ معاش کی تلاش کے قابل بنایا۔ 1,00,000 کے کل ہدف میں سے، وزارت نے 99,980 استفادہ کنندگان کو مختص کیا، جن میں سے 98,712 مستفیدین کو تربیت دی گئی ہے، جس پر اب تک مجموعی طور پر 456.19 کروڑ روپے کے اخراجات شامل ہیں۔ پراجیکٹ نافذ کرنے والی ایجنسیوں (پی آئی ایز) کو جاری کردہ فنڈز کے ساتھ مستفید ہونے والوں کی ریاست وار/صنف وار تفصیلات وزارت کی ویب سائٹ، یعنی www.minorityaffairs.gov.in پر دستیاب ہیں۔
************
ش ح ۔ ا ک ۔ ر ب
U. No.7529
(Release ID: 1941089)
Visitor Counter : 125