جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جل شکتی کی وزار ت، رورل واش پارٹنرس فورم کی پہلی سالگرہ منائے گی


جل شکتی کے مرکزی وزیر، 21 جولائی  2023کو وگیان بھون میں قومی کانفرنس کاافتتاح کریں گے

پانی ، صفائی ستھرائی اور صحت مندی سے متعلق  شعبوں کے  شراکت دار، جل جیون اورسووچھ بھارت مشن  کے تیز ترنفاذ میں معاونت کے لئے کی گئی پیش رفت اورمستقبل کی حکمت عملی کے بارے میں غوروخوض کریں گے

Posted On: 20 JUL 2023 1:43PM by PIB Delhi

تعارف نامہ

رورل واش پارٹنرز فورم یعنی  دیہی واش ساجھیداروں کے فورم (آرڈبلیوپی ایف)، جو کہ جل شکتی کی وزارت کے تحت پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کا  ایک محکمہ (ڈی ڈی ڈبلیو ایس ) ہے اور جو ہندوستان میں دیہی واش سیکٹر میں کام کرنے والے ترقیاتی اور شعبے کے ساجھیداروں کاایک پلیٹ فارم ہے ،  21 جولائی 2023 کو وگیان بھون، نئی دہلی میں ایک  دو-روزہ قومی کانفرنس کے ساتھ اپنی پہلی سالگرہ منا رہا ہے۔ کانفرنس کا افتتاح جل شکتی کے مرکزی وزیرجناب  گجیندر سنگھ شیخاوت کریں گے  اور واش شعبے  کے سبھی متعلق فریقوں کو یکجا  کریں  گے تاکہ  وزارت جل شکتی، حکومت ہند کےڈی ڈی ڈبلیو ایس کے  اہم مشن ، جل جیون مشن (جے جے ایم ) اور سوچھ بھارت مشن-گرامین (ایس بی ایم -جی) پچھلے سال میں ہونے والی پیش رفت اوراس کے تیزی سے نفاذ میں مدد کے لیے آگے کے راستے پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

کانفرنس کا موضوع ہے ‘‘سووچھ سوجل بھارت کی طرف پیش رفت کو تیز کرنا’’۔  اس قومی کانفرنس میں شراکت داروں  اورمتعلقہ فریقوں کو اپنے تجربات کا ساجھا کرنے، ایک دوسرے سے سیکھنے اور تعاون کے نئے طور طریقوں کی نشاندہی کرنے کے لیے ایک فورم فراہم ہوگا۔ اس کانفرنس میں حکومت، نجی شعبے اور سول سوسائٹی کے کلیدی مقررین بھی شامل ہوں گے جو درج ذیل اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کریں گے۔

  • جے جے ایم  اور ایس بی ایم –جی کے بارے میں  پچھلے سال کی گئی  پیشرفت کا جائزہ لینا
  • دیہی ہندوستان میں  واش شعبے  کے لیے چیلنجوں اور مواقع کی نشاندہی کرنا
  • واش شعبے کے مستقبل کے لیے  لائحہ عمل تیار کرنا

یہ نیشنل کانفرنس ،  پورے واش شعبے کے متعلقہ فریقوں کے لیے ایک منفرد موقع ہے کہ وہ اکٹھے ہوں اور سووچھ سوجل بھارت کی جانب پیش رفت کو تیز  ترکرنے کے  طورطریقوں پر تبادلہ خیال کریں۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم آرڈبلیو پی ایف کی ویب سائٹ www.rwpf.in پر ملاحظہ فرمائیں۔

ڈی ڈی ڈبلیو ایس نے دیہی واش  شعبے میں کام کرنے والی تنظیموں کو آرڈبلیو پی ایف کے طور پر ایک جگہ جمع کیا ہے تاکہ بہتر تعاون اور ہم آہنگی کے ساتھ ساتھ سیکھنے اور علم کے اشتراک کا ماحول پیدا کیاجاسکے، قابل توسیع اور لاگت سے موثر حل تلاش کئے جاسکیں اور، بہترین طورطریقوں اور  اپنی کامیابی کی داستانیں ایک دوسرے کے ساتھ ساجھاکی جاسکیں اوراس کے ساتھ ساتھ کوششوں میں کوتاہیوں سے گریز کیاجاسکے ۔ کے پی ایم جی  انڈیا ، پلیٹ فارم کوآرڈینیٹر کا کردار ادا کرتا ہے اور ڈی ڈی ڈبلیو ایس اور دیگر متعلقہ فریقوں  کے ساتھ  تال میل قائم کرکے  مذاکراتی  پلیٹ فارمز/تقریبات کے کامیاب  انعقاد میں سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس فورم کا مقصد سووچھ  بھارت مشن (گرامین – فیز II) اور جل جیون مشن کے نفاذ میں ڈی ڈی ڈبلیوایس  کی کوششوں کو تکنیکی مدد، علم کے اشتراک اور واش شعبے میں وسیع رسائی اور اثر رکھنے والی تنظیموں کی باہمی تعاون کے ذریعے تکمیل کرنا ہے۔ آرڈبلیو پی ایف  میں مشن کے مقاصد کی حصولیابی کے لیے شراکت داروں  اورساجھیداروں کی متنوع صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے ساجھیداریاں  قائم کرنے کی بھی بات کہی گئی ہے ۔ آرڈبلیو پی ایف کا آغاز  جولائی 2022 میں  کیا گیا تھا اور اس کے بعد اس میں 200 سے زیادہ ساجھیدار شامل ہو چکے ہیں، جو کہ وسیع پیمانے پر مہارت اور تجربے کی نمائندگی کرتے ہیں۔

آرڈبلیو پی ایف میں، ترقیاتی ساجھیداروں اور شعبہ جاتی ساجھیداروں  سے آگے، کارپوریٹس، پی ایس یوز،  واش  کے شعبے سے منسلک کام کرنے والے  متعلقہ  وزارتوں/محکموں ،  سرمایہ فراہم کرنے والے  اداروں وغیرہ کی گنجائش  ہے۔ واش میں  متعلقہ فریقوں  کے سبھی  شعبوں میں  ایک دوسرے سے سیکھنے سکھانے کو یقینی بنانے کے  مقصد سے دیگرکے علاوہ ، ریاستوں/مرکزکے زیرانتظام علاقوں کے  مشن ڈائریکٹرز، جے جے ایم  اور ایس بی ایم –جی  کے سیکرٹریز انچار ج  ، حکومت ہند  کی  متعلقہ وزارتوں، واش شعبے  میں کام کرنے والی کمپنیوں ،  معروف تعلیمی اداروں کے پروفیسر چیئرز اور نیتی آیوگ سے شرکت کی درخواست کی گئی ہے۔

رورل واش پارٹنرز فورم کے بارے میں

رورل واش پارٹنرز فورم (آر ڈبلیو پی ایف) ہندوستان میں دیہی واش سیکٹر میں کام کرنے والے ترقیاتی شراکت داروں اور سیکٹر شراکت داروں کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ آر ڈبلیو پی ایف کا مشن ’سوچھ سجل بھارت‘ کی طرف پیش رفت کو تیز کرنا ہے۔ فورم اپنے مشن کو حاصل کرنے کے لیے مندرجہ ذیل طریقے سے کام کرتا ہے:

· ترقیاتی شراکت داروں اور سیکٹر شراکت داروں کے درمیان تعاون کو آسان بنانا

· معلومات اور بہتر طور طریقوں کا اشتراک کرنا

· واش سیکٹر میں چیلنجوں کی نشاندہی اور ان سے نمٹنا

· ایسی پالیسیوں کی وکالت کرنا جو واش سیکٹر میں معاونت کرتی ہیں۔

· مشن کے مقاصد کے بہتر نفاذ اور حصول کے لیے ان کے موضوعاتی شعبے میں خصوصی مہم شروع کرنا۔

باہمی معاہدے کے بعد 12 نشان زد موضوعاتی شعبے ڈیولپمنٹ اینڈ سیکٹر شراکت داروں کو مختص کیے گئے ہیں۔آر ڈبلیو پی ایف سکریٹریٹ ڈی ڈی ڈبلیو ایس میں قائم کیا گیا ہے جہاں کے پی ایم جی کام اور سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کے لیے پلیٹ فارم کوآرڈینیٹر ہے۔ فہرست درج ذیل ہے:

 

نمبرشمار

موضوعاتی شعبے

آر ڈبلیو پی ایف لیڈ پارٹنر

1

فضلے کابندوبست

واش انسٹی ٹیوٹ

2

گرے واٹر مینجمنٹ

واٹرایڈ

3

پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ

سینٹر فار ا نوائرنمنٹ اینڈایجوکیشن

4

پانی کے معیار کا بندوبست

آئی این آر ای ایم فاؤنڈیشن

5

سورس سسٹین ابلٹی

آغا خان فاؤنڈیشن

6

واش اداروں میں آپریشن اور دیکھ بھال اور صنف

واٹرایڈ

7

معلومات، تعلیم اور مواصلات

بل میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن

8

صلاحیت سازی

یونیسیف

9

کارپوریٹ سماجی ذمہ داری

انڈیا سینی ٹیشن کولیشن۔ فکی

10

آئی او ٹی اور کلاؤڈ پر مبنی کمپیوٹنگ

ٹاٹا ٹرسٹس

11

انوویشن اورآر اینڈ ڈی بشمول ٹیکنالوجیز کا استعمال

پیرامل فاؤنڈیشن

12

ہنر مندی

آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف لوکل سیلف گورنمنٹ

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

پلیٹ فارم مندرجہ ذیل سرگرمیوں کے لئے سہولت فراہم کرتا ہے:

· واش تھنک ٹینک کے طور پر آر ڈبلیو پی ایف کورکھنا

· مختلف شراکت داروں جیسے ریاستوں اور ڈیولپمنٹ/سیکٹر کے شراکت داروں کے درمیان وقتاً فوقتاً خیالات کے تبادلے کی سہولت فراہم کرنا۔

· جےجےایم /ایس بی ایم -جی کے نفاذ کے لیے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو تکنیکی مدد فراہم کرنا اور اس طرح کی ریاست کی مخصوص ضروریات کو پورا کرنا۔

· بہترین طریقوں اور قابل حصول حل کی شناخت کرنا۔

· واش سیکٹر میں کوششوں کو بہتر بنانے کے لیے سیکٹر کے شراکت داروں اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے درمیان ہم آہنگی قائم کرنا۔

· علاقائی اور قومی کانفرنسوں، ویبنارز، اور موضوعاتی ایریا کے موضوعات پر تربیت کے ذریعے صلاحیت سا زی اور بیداری پیدا کرنا۔

***********

(ش ح ۔ ف ا۔ف ر ۔ ع م ۔ع آ)

U -7211

 


(Release ID: 1940981) Visitor Counter : 122


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu