پارلیمانی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت کی آج سیاسی پارٹیوں کے فلور لیڈران کے ساتھ  میٹنگ ہوئی


پارلیمنٹ کی کارروائی ہموار طریقے سے چلانے کے لیے تمام فریقوں سے تعاون کی درخواست کی: پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر

حکومت نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں منی پور کی صورتحال پر بحث کرنے کے لیے اتفاق کیا ہے: جناب راجناتھ سنگھ

Posted On: 19 JUL 2023 9:11PM by PIB Delhi

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس 2023 کے آغاز سے ایک دن پہلے آج یہاں وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ کی صدارت میں تمام سیاسی جماعتوں کے فلور لیڈروں کے ساتھ حکومت کی میٹنگ ہوئی۔ اپنے افتتاحی خطاب میں پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے بتایا کہ پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس جمعرات، 20 جولائی، 2023 کو شروع ہوگا اور سرکاری کاموں کی ضرورتوں کے پیش نظر، یہ اجلاس جمعہ، 11 اگست، 2023 کو ختم ہوسکتا ہے۔ 23 دنوں تک چلنے والے اس اجلاس میں 17 نشستیں ہوں گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس اجلاس کے دوران قانون سازی کے لیے 31 آئٹم کی نشاندہی کی گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XSSY.jpg

پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت ضابطوں کے طریقہ کار کے تحت متعلقہ پریذائیڈنگ افسروں کی اجازت سے کسی بھی مسئلہ پر ایوان کے فلور پر بحث کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔ انہوں نے تمام پارٹیوں کے قائدین سے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے کام کو بحسن و خوبی چلانے کے لیے فعال تعاون اور حمایت کی بھی درخواست کی۔ اس میٹنگ میں کامرس اور صنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم اور کپڑا کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل، جو راجیہ سبھا میں ایوان کے قائد، قانون و انصاف کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) بھی ہیں؛ پارلیمانی امور کی وزارت میں وزیر مملکت اور ثقافت کی وزارت میں وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال اور پارلیمانی امور کی وزارت میں وزیر مملکت اور خارجہ امور کی وزارت میں وزیر مملکت جناب وی مرلی دھرن نے بھی شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002YWQO.jpg

میٹنگ کے اختتام پر، پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے قائدین کی طرف سے اٹھائے گئے نکات کو سننے کے بعد، مرکزی وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ نے میٹنگ میں قائدین کی فعال اور موثر شرکت اور عوامی اہمیت کے حامل مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ حکومت منی پور کی صورتحال سمیت عوامی اہمیت کے تمام مسائل پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔

اجلاس میں مجموعی طور پر چونتیس سیاسی پارٹیوں کے انتالیس رہنماؤں نے شرکت کی۔

 

مانسون اجلاس، 2023 کے دوران پیش کیے جانے والے بلوں کی فہرست

 

  1. قومی راجدھانی خطہ دہلی کا (ترمیمی) بل، 2023 (جو آرڈیننس کی جگہ لے گا)
  2. سینماٹوگراف (ترمیمی) بل، 2019
  3. ڈی این اے ٹیکنالوجی (استعمال اور اطلاق) ضابطہ کاری بل، 2019
  4. ثالثی کا بل، 2021
  5. بائیولوجیکل ڈائیورسٹی (ترمیمی) بل، 2022
  6. کثیر ریاستی کوآپریٹو سوسائٹیز (ترمیمی) بل، 2022
  7. منسوخی اور ترمیمی بل، 2022
  8. جن وشواس (التزامات میں ترمیم) بل، 2023
  9. جنگلات (تحفظ) ترمیمی بل، 2023
  10. آئینی (درج فہرست قبائل) آرڈر (تیسری ترمیم) بل، 2022 (ریاست ہماچل پردیش کے حوالے سے)
  11. آئینی (درج فہرست قبائل) آرڈر (پانچویں ترمیم) بل، 2022 (ریاست چھتیس گڑھ کے حوالے سے)
  12. پوسٹل سروس بل، 2023
  13. نیشنل کوآپریٹو یونیورسٹی بل، 2023
  14. قدیم عمارتیں اور  آثار قدیمہ کے مقامات اور باقیات (ترمیمی) بل، 2023
  15.  ڈیجیٹل  ذاتی ڈیٹا کی حفاظت کا بل، 2023
  16. بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور بینک بل، 2023
  17. ٹیکس کے عارضی کلکشن کا بل، 2023
  18. نیشنل ڈینٹل کمیشن بل، 2023
  19. نیشنل نرسنگ اور مڈوائفری کمیشن بل، 2023
  20. ڈرگز، میڈیکل ڈیوائسز اور کاسمیٹکس بل، 2023
  21. پیدائش اور موت کے رجسٹریشن کا (ترمیمی) بل، 2023
  22. جموں و کشمیر ریزرویشن (ترمیمی) بل، 2023
  23. سنیماٹوگراف (ترمیمی) بل، 2023
  24. پریس اور جرائد کے رجسٹریشن کا بل، 2023
  25. ایڈووکیٹس (ترمیمی) بل، 2023
  26. کان اور معدنیات (ترقی اور ضابطہ کاری) ترمیمی بل، 2023
  27. ریلوے (ترمیمی) بل، 2023
  28. نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن بل، 2023
  29. آئینی (جموں و کشمیر) درج فہرست ذات آرڈر (ترمیمی) بل، 2023
  30. آئینی (درج فہرست ذات) آرڈر (ترمیمی) بل، 2023
  31. آئینی (جموں و کشمیر) درج فہرست قبائل آرڈر (ترمیمی) بل، 2023

 

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 7195


(Release ID: 1940886)
Read this release in: English , Hindi , Punjabi