کامرس اور صنعت کی وزارتہ

محترمہ نیوروتی رائے کو انویسٹ انڈیا کی منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او مقرر کیا گیا ہے

Posted On: 19 JUL 2023 6:04PM by PIB Delhi

محترمہ نیوروتی رائے نے 12 جولائی 2023 کو انویسٹ انڈیا کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او کے طور پر شمولیت اختیار کی۔انہوں نے محترمہ منمیت کے نندا، جوائنٹ سکریٹری، شعبہ برائے فروغ صنعت اور اندرونی تجارت (ڈی پی آئی آئی ٹی) سے چارج سنبھال لیا ہے جنہوں نے مارچ 2023 میں  ایم ڈی اور سی ای او کا یہ اضافی چارج سنبھالا تھا۔

محترمہ رائے ٹکنالوجی کے میدان میں اپنی نمایاں خدمات کے لیے باوقار ناری شکتی پرسکار کی فاتح ہیں۔ محترمہ  نیوروتی رائے ایک عالمی کاروباری اور ٹیکنالوجی سربراہ کے طور پر  انٹیل میں 29 سال کی شاندار خدمات کے بعد انویسٹ انڈیا میں شامل ہوئیں۔ انہوں نے گزشتہ سات سال سے انٹیل انڈیا کی کنٹری ہیڈ کے طور پر بھارت  میں انٹیل کی ترقی اور سرمایہ کاری کی قیادت کی۔ انٹیل انڈیا میں اپنے دور میں انہوں نے مقامی ٹیکنالوجی کی ترقی، اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم، الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ ایکو سسٹم اور پالیسی سازی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں اہم کردار ادا کیا۔ انہیں  مختلف صنعتی اداروں اور سرکاری کمیٹیوں میں قائدانہ ٹیم کا حصہ رہی ہیں اور صنعتی انجمنوں، کاروباری رہنماؤں اور سرکاری  رہنماؤں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا بہت زیادہ تجربہ ہے ۔

نئے بھارت  کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کے تحت تشکیل دیا گیا، انوسٹ انڈیا آج متعلقہ فریقوں کی طرف سے اس کی ٹھوس شراکت اور حکومت کے اہم اقدامات بشمول میک ان انڈیا، اسٹارٹ اپ انڈیا، نیشنل سنگل ونڈو سسٹم، کو انجام دینے میں اہم کردار کے لیے تسلیم کیا جاتا ہے۔ پراجیکٹ مانیٹرنگ گروپ، اور وزیر اعظم کی سائنس، ٹیکنالوجی اور انوویشن ایڈوائزری کونسل۔ انوسٹ انڈیا حکومت کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے نجی شعبے کی مہارت کا فائدہ اٹھاتے ہیں، جس میں شفافیت، اخلاقیات اور کارپوریٹ گورننس کی اعلیٰ سطحیں شامل ہیں۔

بورڈ آف انوسٹ انڈیا کی صدارت جناب راجیش کمار سنگھ، سکریٹری، ڈی پی آئی آئی ٹی کر رہے ہیں۔ بورڈ کے دیگر اراکین میں جناب  پی کے ترپاٹھی، سکریٹری (کوآرڈینیشن)، کابینہ سکریٹریٹ؛ محترمہ آرتی بھٹناگر، ایڈیشنل سکریٹری اور مالیاتی مشیر، ڈی پی آئی آئی ٹی ؛ جناب محمد نور رحمان شیخ، جوائنٹ سکریٹری، وزارت خارجہ؛ جناب  آنند مہندرا، چیئرپرسن، مہندرا گروپ؛ جناب  پنکج آر پٹیل، چیئرپرسن، کیڈیلا ہیلتھ کیئر؛ جناب ہرش وردھن نیوٹیا، چیئرپرسن، امبوجا نیوٹیا گروپ؛ محترمہ ریکھا ایم مینن، چیئرپرسن اور سینئر ایم ڈی، ایکسینچر؛ محترمہ دیبجانی گھوش، صدر،  ناسکوم؛ اور جناب  چندرجیت بنرجی، ڈائریکٹر جنرل، سی آئی آئی شامل ہیں۔

۔۔۔۔

 

ش ح۔ا س۔  ت ح ۔                                              

19.07.2023

U7188



(Release ID: 1940811) Visitor Counter : 155


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu