محنت اور روزگار کی وزارت
چوتھا جی-20 روزگار سے متعلق ورکنگ گروپ اور مزدور اور وزراء کی میٹنگ مدھیہ پردیش کے اندور میں شروع ہو رہی ہے جو 19 سے 21 جولائی تک جاری رہے گی جس میں وزارتی اعلامیہ اور نتائج کے دستاویزات کو حتمی شکل دینے پر توجہ مرکوز کی جائے گی
Posted On:
18 JUL 2023 8:30PM by PIB Delhi
روزگار سے متعلق ورکنگ گروپ (ای ڈبلیو جی) کے چوتھے اجلاس میں وزارتی اعلامیہ اور نتائج کے دستاویزات کو حتمی شکل دینے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اس میں تینوں اجلاسوں کی کوششوں کو اس میٹنگ میں یکجا کیا جائے گا۔ ای ڈبلیو جی کے مندوبین کی بحث جی-20 مزدور اور وزرا کی میٹنگ (ایل ای ایم)میں ختم ہوگی، جہاں تبادلہ خیال کے بعد نتائج اخذ کئے جائیں گے۔ یہ جانکاری محنت اور روزگار کی وزارت کی سکریٹری آرتی آہوجا نے آج اندور میں منعقد ہونے والے جی- 20 کے چوتھے ایمپلائمنٹ ورکنگ گروپ اور لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ وزراء کی میٹنگ کے موقع پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں دی۔
انہوں نے کہا کہ اس میٹنگ کی صدارت مزدور اور روزگار کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو کریں گے اور مختلف ممالک کے 24 وزرا اس میٹنگ میں شریک ہوں گے۔ اس دوران جی- 20 اراکین کے نمائندگان اور مہمان ممالک، بین الاقوامی اور علاقائی تنظیمیں اور بزنس-20، لیبر- 20 ، اسٹارٹ اپ-20، تھنک-20 اور یوتھ -20 شریک ہوں گے۔
پریس کانفرنس میں محترمہ اہوجہ نے میڈیا کے افراد کو بتایا کہ ہندوستان ورکنگ گروپ میٹنگس سے پہلے ای-شرم پورٹل جیسی اختراعات کی بھی نمائش کی جائے گی۔ اس پورٹل کے ذریعہ غیر منظم شعبوں کے ملازمین کے بارے میں مکمل معلومات حکومت کے پاس دستیاب ہے جو انہیں اور ان کے کنبے کے مفادات کو فائدہ پہنچانے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات میں مددگار ثابت ہوئی ہے۔
اس سے قبل مزدور اور روزگار کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری جناب روپیش کمار ٹھاکر نے ایک پریزینٹیشن کے ذریعہ بتایا کہ چوتھی ای ڈبلیو جی میٹنگ میں 86 وفود شریک ہورہے ہیں جبکہ 24 وزرا سمیت 165 وفود ایل ای ایم میٹنگ میں شریک ہوں گے۔ آئی ایل او، او ای سی ڈی اور ورلڈ بینک سمیت بین الاقوامی تنظیمیں اور آجروں سے متعلق انجمنوں کے سربراہان بھی اس میٹنگ میں شریک ہوں گے۔
جناب روپیش ٹھاکر نے کہا کہ تقریب کے دوران اندور اور مدھیہ پردیش کی عظیم فطرت، ثقافت اور تاریخی خوبصورتی کو دکھانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ اس دوران وفود کو اندور کے مندو پورٹ اور چھپن دکان، معروف فوڈ اسٹریٹ کا دورہ کرانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔اس کے علاوہ اندور شہر میں اہم تاریخی مقامات دکھانے کے لئے پیدل اور سائیکل پر سوار ہوکر وفود کو ان مقامات کا دیدار کرایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ روایتی لوک پرفامنگ آرٹ (موسیقی اور رقص) اور دست کاری کی بھی نمائش کی جائے گی جہاں یہ وفود ان نمائش کا لطف اٹھائیں گے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اندور کے ڈویژنل کمشنر ڈاکٹر پون کمار شرما نے کہا کہ تقریب کو کامیاب بنانے کے لئے زبردست انتظامات کئےگئے ہیں۔اس کے علاوہ کمیونی کیشن پلان کی بھی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔انہوں نے میٹنگ کے انعقاد کے لئے ضلع انتظامیہ اور ریاستی حکومت کے ذریعہ کئے گئے اقدامات کو بیان کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ع ح۔ ن ا۔
U-7168
(Release ID: 1940632)
Visitor Counter : 160