مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

یونیورسل پوسٹل یونین ، ڈاک سے متعلق عالمی نیٹ ورک کااستعمال کرتے ہوئے سرحد کے آرپارترسیل زرکے لئے یوپی آئی کو فروغ دے گی

Posted On: 18 JUL 2023 9:50PM by PIB Delhi

یونیورسل پوسٹل یونین کے ڈائرکٹرجنرل (ڈی جی     یوپی یو)جناب مساہیکومیٹوکی نے آج یہاں مواصلات ، الیکٹرونکس واطلاعاتی ٹیکنالوجی اور ریلوے کے وزیر جناب اشونی ویشنوسے ملاقات کی ۔ جناب  میٹوکی یوپی یو کے علاقائی دفترکاافتتاح کرنے کے لئے بھارت کے تین روزہ دورے پرآئے ہوئے ہیں ۔

جناب اشونی ویشنونے ڈاکخانوں کی کایاپلٹ کرکے انھیں ڈجیٹل  لحاظ سے کام کرنے والے نیٹ ورک میں تبدیل کرنے کے بارے میں مطلع کیا، جو دوردراز کے علاقوں میں سرکاری خدمات کو لوگوں کے گھروں پرہی دستیاب کرانے کے اہل ہیں ۔ بھارت میں ڈاکخانے ، یوپی آئی اور آئی پی پی بی کے توسط سے مالی شمولیت کے لئے ایک کامیاب ماڈل رہے ہیں ۔

تبادلہ ٔ خیال کے دوران ، ڈی جی  -یوپی یو نے  بھارت  کے ذریعہ ڈجیٹل بنیادی ڈھانچے کو بروئے کارلاتے ہوئے فزیکل ڈاکخانوں  کی توسیع  کئے جانے کی ستائش کی اور دوسرے ملکوں میں بھی اسی طرح کے ماڈل قائم کئے جانے کی حمایت کی ۔انھوں نے یوپی آئی پلیٹ فارم کوڈاک سے متعلق وسیلوں کے ذریعہ سرحد کے آرپار ترسیل زر کے ساتھ ضم کرنے کی غرض سے ، اسے فروغ دینے پررضامندی کا بھی اظہارکیا۔

***********

(ش ح ۔ع م ۔ع آ)

U -7165



(Release ID: 1940630) Visitor Counter : 96


Read this release in: English , Hindi , Marathi