وزارت دفاع

آئی این ایس ٹونیر ممبئی میں اولین ایم سی اے بارج کی ڈیلیوری

Posted On: 18 JUL 2023 7:18PM by PIB Delhi

آٹھ08 ایکس میزائل کم ایمونیشن (ایم سی اے) بارج کی تعمیر کا ایك معاہدہ حکومت ہند کے ‘‘آتم نر بھر بھارت’’ کے اقدامات کے مطابق ایک ایم ایس ایم ای صنعتی ادارے میسرز سیكون انجینئرنگ پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ واقع وشاکھاپٹنم  کے ساتھ طے پایا۔ سیریز کا پہلا بارج ایل ایس اے ایم 7 (یارڈ 75) 18جولائی 23 کو آئی این ایس ٹونیر کے کمانڈنگ آفیسر سی ایم ڈی ای افتخار عالم کی موجودگی میں ہندوستانی بحریہ کو پہنچا دیا گیا ہے۔ بارج کو انڈین رجسٹر آف شپنگ(آئی آر ایس) کے درجہ بندی کے قواعد کے تحت بنایا گیا ہے جس کی سروس كی میعاد 30 برس كی ہے۔ درونِ ملك اشیا سازوں سے حاصل کردہ تمام بڑے/ معاون آلات کے ساتھ  بارج وزارت دفاع کے ‘‘میک ان انڈیا’’ اقدام کا فخریہ علم بردار ہے۔

ایم سی اے بارجیز کی شمولیت سے جیٹیوں کے ساتھ اور بیرونی بندرگاہوں پر ہندوستانی بحریہ كے جہازوں کو نقل و حمل، سواری اور سامان / گولہ بارود کے اتارنے میں سہولت فراہم کرکے ہندوستانی بحریہ کی عملی پابندیوں کو تقویت ملے گی۔

1.jpg

2.jpg

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1940593) Visitor Counter : 79