سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ اے آئی نے بنگلورو-میسوررسائی کنٹرول شدہ ہائی وے کا حفاظتی معائنہ کیا

Posted On: 18 JUL 2023 2:41PM by PIB Delhi

نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا(این ایچ اے آئی)نے بنگلورو-میسور رسائی کنٹرول شدہ قومی شاہراہ کے حفاظتی معائنےکے لئے سڑک حفاظتی ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔اس کمیٹی کا مقصد محفوظ سفر کی حوصلہ افزائی کرکے کرناٹک کے عوام کے لئے کوریڈور کی خدمات کو یقینی بنانا ہے۔یہ کمیٹی ابھی قومی شاہراہ کے دورےپر ہے اور 20 جولائی تک اپنا مطالعات پورا کرلے گی۔دورے کے  خاتمے کے بعد 10 دن کے اندر کمیٹی اپنی رپورٹ دےگی۔

اسے آمدو رفت کےلئے مارچ 2023 میں کھولا گیا، 118 کلو میٹر طویل بنگلورو-میسور رسائی کنٹرول شدہ قومی شاہراہ کوریڈور این ایچ-275 کاحصہ بھی کورکرتا ہے۔این ایچ اے آئی نے اس قومی شاہراہ کو بنانے میں انتہائی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے۔ یہ قومی شاہراہ کاروبار کی حوصلہ افزائی کررہی ہے اور خطے کی سماجی –اقتصادی ترقی کے لئے ایک رہنماکے طورپر کام کررہی ہے۔ قومی شاہراہ نے کرناٹک کےدو شہروں کےدرمیان سفر کے وقت کو تقریباً نصف گھٹاکر محض 75منٹ کردیا ہے۔ یہ قومی شاہراہ ہندوستان کے تیزی سے بدل رہے سڑک بنیادی ڈھانچہ اور عالمی سطحی قومی شاہراہ نیٹ ورک بنانے کے تئیں این ایچ اے آئی کی عہد بندی کا ثبوت ہے۔

اس کوریڈور میں 4ریل اوور برج ، 9بڑے پل، 40 چھوٹے پل، 89انڈر پاس اور اوور پاس ہیں اور 6 بائی پاس بدادی،رام نگر، چنّا پٹنا، مدّور، مانڈیہ اور سری رنگاپٹنا شہروں کے لئے بنائےجارہے ہیں، تاکہ آمدو رفت کی بھیڑ کم کی جاسکے اور اسے آسان بھی بنایا جاسکے۔ ایکسس –کنٹرول شدہ قومی شاہراہ کرناٹک کو تمل ناڈو اور کیرالہ کے ساتھ بین ریاستی کنکٹی ویٹی فراہم کرتی ہے اور کورگ، سری رنگا پٹنا، وائی ناڈ اور اوٹی شہروں کی بھیڑ بھاڑ کم کرتی ہے۔

این ایچ اے آئی کی اعلیٰ ترجیحات میں قومی شاہراہوں  کی حفاظت میں بہتری لانا ہے اور قومی شاہراہوں پر مسافروں کے لئے محفوظ ، آسان اور کسی رُکاوٹ کے بغیر سفر تجربے کو یقینی بنانا ہے۔

*******

ش ح۔ ج ق۔ ن ع

(U: 7150)


(Release ID: 1940489) Visitor Counter : 91


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil