محنت اور روزگار کی وزارت

حکومت نے بندھوا مزدوروں کے نظام کو ختم کرنے کے لیے کثیرجہتی حکمت عملی اختیار کی ہے  

Posted On: 23 MAR 2023 4:56PM by PIB Delhi

محنت اور روزگار کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں  بتایا کہ حکومت نے بندھوا مزدوروں کے نظام کے خاتمے کے لیے ایک کثیر جہتی حکمت عملی اختیار کی ہے:

(i) مرکزی حکومت نے بندھوامزدوری نظام (ابولیشن) ایکٹ، 1976 نافذ کیا۔ یہ ایکٹ ایگزیکٹو مجسٹریٹوں کو یہ اختیار دیتا ہے کہ وہ جرائم کی سماعت کے لیے فرسٹ یا سیکنڈ کلاس کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے اختیارات استعمال کریں۔ بندھوا مزدوروں کی شناخت اور ان کی باز ا ٓبادکاری کے لیے ضلع اور سب ڈویژن کی سطح پر ویجیلنس کمیٹیاں مقرر کی گئی ہیں۔

(ii) بندھوا مزدوروں کی بازآبادکاری کے لیے مرکزی شعبے کی اسکیم کا نفاذ: اسکیم کے تحت، حکومت ہند  بازآباد کاری کے ہر معاملے کے لیے 30,000 روپے کی مالی امداد فراہم کرتی ہے۔ مالی امداد کے علاوہ، مستفیدین متعلقہ ریاستی حکومت سے درج ذیل غیر نقد امداد کے بھی حقدار ہیں:

  • مکان/سائٹ اور زرعی زمین کا الاٹمنٹ
  • زمین کا ڈیولپمنٹ
  • کم قیمت  پررہائشی یونٹس کی فراہمی۔
  • مویشی  پروری، ڈیری، پولٹری، سورپروری وغیرہ۔
  • اجرت  والی ملازمت، کم از کم اجرت کا نفاذ وغیرہ۔
  • چھوٹی موٹی جنگلاتی پیداوار کو جمع کرنا اور اس کی پروسیسنگ۔
  • ہدف شدہ عوامی نظام تقسیم سسٹم کے تحت ضروری اشیاء کی فراہمی۔
  • بچوں کے لیے تعلیم۔

سال  2020-21، 2021-22 اور 2022-23 (فروری 2023 تک) کے دوران مرکزی شعبے کی اسکیم  یعنی بندھوا مزدوروں کی باز آباد کاری کے تحت  جن بندھوا مزدوروں کی باز آباد کاری کی گئی  ہے ،ان کی ریاست / مرکز کے زیر انتظام خطہ وار  تفصیل حسب ذیل ہے:

سال

ریاست/ مرکز کے زیر ا نتظام علاقہ

بچائے گئے/ باز آباد کیے گئے بندھوا مزدوروں کی تعداد

2020-21

آسام

1

بہار

220

مدھیہ پردیش

34

راجستھان

49

مغربی بنگال

16

2021-22

بہار

360

تمل ناڈو

1016

راجستھان

50

چھتیس گڑھ

250

2022-23*

 

راجستھان

70

تمل ناڈو

297

اتر پردیش

287

*فروری 2023 تک

سال 2018 سے ’بندھوا مزدوروں کی باز آبادکاری‘ اسکیم کے تحت مختص کئےگئے فنڈ کی تفصیلات درج ذیل ہیں :

(روپئے کروڑوں میں)

سال

بجٹ تخمینہ

2018-19

10.00

2019-20

8.00

2020-21

10.00

2021-22

10.00

2022-23

10.00

 

*******

ش ح ۔ ا گ ۔ ف ر

U. No.7144

 



(Release ID: 1940425) Visitor Counter : 59


Read this release in: English , Tamil , Telugu