امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

امور صارفین کے محکمے نے ،کام کا جائزہ لینے اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے "ویژن 2047" کو نافذ کرنے کے لیے ایک ایکشن پلان تیار کرنے کے لیے، ‘ چنتن شِور’  کا انعقاد کیا


جناب پیوش گوئل نے آتم  نربھر بھارت کی چھتری تلے ’بھارت دال فروخت مہم‘ اور ’چنا پروموشن مہم‘ کا آغاز کیا

جناب گوئل نے ٹماٹر کی قیمت کے استحکام کے لیے محکمہ کے اقدام کی تعریف کی

Posted On: 17 JUL 2023 8:02PM by PIB Delhi

امور صارفین کے محکمے (ڈی او سی اے) نے آج یہاں چنتن شِور کا انعقاد کیا، جس کا مقصد کام کا جائزہ لینا اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے "ویژن 2047" کو نافذ کرنے کے لیے ایک ایکشن پلان تیار کرنا ہے۔ اس موقع پر صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم، ٹیکسٹائل اور کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے 'چنا فروغ مہم' کے ساتھ 'بھارت دال فروخت مہم' کا آغاز کیا،  جو نہ صرف چنا کے استعمال کے صحت کے فوائد کو فروغ دیتا ہے بلکہ  آتم  نر بھر بھارت  کی پہل کی بھی حمایت کرتا ہے۔

جناب گوئل نے ٹماٹر کی قیمت کے استحکام کے لیے محکمہ کے مناسب اقدام کی تعریف کی، جس میں پیداوار کرنے والی ریاستوں سے ٹماٹر کی خریداری کی گئی اور اس کے بعد  اچھی قیمت والے بازاروں میں رعایتی شرح پر سپلائی کی گئی۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ صارفین کی شکایات کو نیشنل کنزیومر ہیلپ لائن کے ذریعے حل کیا جا رہا ہے،  جو پورے ہندوستان میں  17 زبانوں میں  24  گھنٹے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے صارفین کی شکایات کے ازالے کے لیے ڈیٹا اینالیٹکس اور مصنوعی ذہانت کے استعمال کی بھی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے صارف کی بہبود کے لیے گولڈ اور اسٹینڈرڈ پروموشن کی ہال مارکنگ کے لیے، کیے گئے شاندار کام کے لیے بی آئی ایس کے کام کو سراہا۔

انہوں نے محکمہ کے محنتی افسران کی تعریف کی، جنہوں نے ایک دہائی سے  زیادہ محکمہ میں اپنی خدمات انجام دی ہیں اور نئے عہدیدار کو بھی خوش آمدید کہا، جو نئے خیالات کو پیش  کرے  گا۔  وزیرموصوف نے یہ بھی نشاندہی کی کہ ڈی او سی اے واحد محکمہ ہے، جس کا 140 کروڑ ہندوستانی شہریوں کے ساتھ براہ راست رابطہ ہے۔ انہوں نے کام کرنے کے لیے اختراعی طریقوں اور عام روایت سے  ہٹ کر  نئی سوچ کو فروغ دینے کا مشورہ بھی دیا۔

جناب  گوئل نے مشورہ دیا کہ ہمیں ایک ٹیم کے طور پر کام کرنا چاہئے اور محکمے میں ایسے چنتن شوروں کو باقاعدگی سے منعقد کرکے ترقی پسند سوچ کو آگے لانا چاہئے۔

امور صارفین کے محکمے کے سکریٹری  جناب روہت  کمار سنگھ نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا،  جہاں انہوں نے حاضرین کو اختراعات اور نئی چیزیں سیکھنے پر توجہ مرکوز کرنے کی ترغیب دی۔ اس کے بعد آرٹ آف لیونگ کی سینئر فیکلٹی محترمہ ارونیما سنہا کی قیادت میں "کام کی جگہ پر یوگا" پر اجلاس  منعقد  ہوا۔ انہوں  نے کام کی جگہ پر صحت مند ماحول کو برقرار رکھنے میں یوگا کی اہمیت کو بیان کیا۔ انہوں نے محکمہ کے عہدیداروں کو کچھ آسان ڈیسک یوگا مشقیں سکھائیں، جو دفتری کام کے دوران پرسکون اور پر اطمینان  رہنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

بات چیت کا انعقاد چار انٹرایکٹو اجلاس میں کیا گیا، جہاں صارفین کے تحفظ اور صارفین کی شکایات کے فوری نمٹانے، صارفین کے لیے کوالٹی ایشورنس، ابھرتے ہوئے شعبوں اور نئی ٹیکنالوجیز میں ٹیسٹنگ، اور صارفین کے لیے کوالٹی ایشورنس پر پریزنٹیشنز پیش کی گئیں۔ ایک انٹرایکٹو سیشن کو یقینی بنایا گیا، جس میں  عملے کے ارکان اپنی رائے کا اظہار کیا، تجاویز پیش کیں اور سوالات کئے۔

مہمان مقرر، جناب سونو شرما نے سامعین کو مسحور کیا اور انہیں اپنے کمفرٹ زون سے باہر نکلنے اور رکاوٹوں کو توڑنے کی حوصلہ افزائی کی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ا ک- ق ر)

U-7131



(Release ID: 1940371) Visitor Counter : 87


Read this release in: English , Hindi , Telugu