بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب سربانند سونووال کل ممبئی میں گلوبل میری ٹائم انڈیا چوٹی اجلاس 2023 کے کرٹین ریزرپروگرام کا آغاز کریں گے


یہ انعقاد معلومات اور ٹیکنالوجی کے لئے تعاون ، ملکوں کے مابین تجارت بڑھانے اور کاروبار میں آسانی کی حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری کے لئے نئے مواقع پر توجہ مرکوز کرے گا

’گلوبل میری ٹائم انڈیا چوٹی اجلاس‘کے آفیشیل بروشر کی نقاب کشائی کی جائے گی

خاص پروگرام میں 30 سے زیادہ ممالک کے حصہ لینے کی امید ہے

Posted On: 17 JUL 2023 4:20PM by PIB Delhi

بندرگاہ، جہاز رانی اور آبی شاہراہ کی وزارت اس سال اپنے سب سے باوقار ’گلوبل میری ٹائم انڈیا چوٹی اجلاس‘کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد کررہا ہے۔بندرگاہ، جہاز رانی اور آبی شاہراہ کے مرکزی (ایم او پی ایس ڈبلیو)جناب سربانند سونووال،  بندرگاہ ،جہاز رانی اور آبی شاہراہ کے وزیر مملکت جناب شری پد وائی نائک اور ،  بندرگاہ ،جہاز رانی اور آبی شاہراہ کے وزیر مملکت جناب شانتنو ٹھاکر کی باوقار موجودگی میں 18 جولائی 2023 کو سینٹ ریجس، ممبئی مہاراشٹر میں گلوبل میری ٹائم انڈیا چوٹی اجلاس 2023 کے کرٹین ریزر پروگرام کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔

اس پروگرام کا مقصد اہم پالیسی سازوں اور صنعتی دنیا کے سرفہرست نمائندوں کے لئے ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم کی تعمیر کرنا ہے، اسٹارٹ اَپ، تحقیق کاروں اور انکیو بیٹر کو مواقع کا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔ سمندری سیکٹر میں جدید ترین ٹیکنالوجی اور ابھرتے ہوئے رجحانات کی نمائش کرنا ہے، سمندری سیکٹر میں حصولیابی حاصل کرنے والوں کی پہچان کرنااور ان کا اعزاز کرنا ہے۔ساتھ ہی صنعت-اکیڈمک مکالمے کے توسط سے ہنرمند افرادی قوت تک رسائی حاصل کرنے کے لئے بھی ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔

اس طرح کے پروگرام کا لوگوں کو عرصے سے انتظار تھا، یہ پروگرام سمندری سیکٹر سے جڑے سرکاری افسران ، بااثر اسٹیک ہولڈرز ، مشہور ماہرین  اور دور اندیش لوگوں کو ایک ساتھ لائے گا۔ یہ خاص کرٹین ریزر پروگرام بنیادی چوٹی اجلاس کی وسعت اور اہمیت کی جھلک فراہم کرے گا، سمندری سیکٹر میں ہندوستان کی طاقت کو اُجاگر کرے گا اور کارآمد تعاون و سرمایہ کاری کے نئے مواقع کے لئے پلیٹ فارم تیار کرے گا۔ افتتاحی تقریب کے بعد ایک پروگرام میں سمندری صنعت اور یونین کے بااثر مقررین صنعت کو شکل دینے والے قیمتی مشورے اور رجحان ساجھا کریں گے۔اس پروگرام میں ممبئی کی مختلف کونسلوں کے نمائندوں کے حصہ لینے کی امید ہے۔

ماقبل جائزہ پروگرام کی اہم کشش کی شکل میں میری ٹائم انڈیا چوٹی اجلاس کے لئے آفیشل بروشر کی نقاب کشائی کی جائے گی۔بروشر چوٹی اجلاس میں حصہ لینے والے لوگوں کے لئے ایک ضروری رہنما کی شکل میں کام کرے گا اور چوٹی اجلاس کے ایجنڈے، مقررین، نمائش کاروں اور اہم پہلوں کے بارے میں معلومات مہیا کرے گا۔ماقبل جائزہ پروگرام میں گلوبل میری ٹائم انڈیا چوٹی اجلاس کی ویب سائٹ کا بھی افتتاح کیا جائے گا۔ ویب سائٹ شرکاء اور اسٹیک ہولڈرز کے لئے ایک مرکزی ہب کی شکل میں کام کرے گی اور اہم وسائل  و اَپ ڈیٹ تک آسان رسائی کی سہولت فراہم کرے گی۔

بندرگاہ، جہاز رانی اور آبی شاہراہ کی وزارت کے ذریعے منعقد ما قبل جائزہ پروگرام بنیادی چوٹی اجلاس کے پیشگی پروگرام کی شکل میں کام کرے گا اور صنعتی دنیا کے قابل قدر مشورے حاصل کرنے اور اہم ابتدائی انعقاد کو دیکھنے کا ایک مخصوص موقع فراہم کرے گا۔

عالمی چوٹی اجلاس 17 سے 19اکتوبر 2023 کے لئے مقرر ہے، جس میں 30سے زیادہ ممالک کے حصہ لینے کی امید ہے۔یہ انعقاد معلومات اور ٹیکنالوجی کے لئے تعاون ، ملکوں کے مابین تجارت بڑھانے اور کاروبار میں آسانی کی حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری کے نئے مواقع پر توجہ مرکوز کرے گا۔

........................

ش ح۔ ج ق۔ ن ع

(U: 7110)


(Release ID: 1940276) Visitor Counter : 124