وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

وزارت تعلیم نے پی ایچ ڈی سی سی آئی کے ساتھ ودیانجلی سے متعلق مفاہمت نامہ پر دستخط کئے

Posted On: 14 JUL 2023 6:30PM by PIB Delhi

اسکولی تعلیم اور خواندگی کا محکمہ (ڈی او ایس ای ایل) ، وزارت تعلیم نے 13 جولائی کوتجارت اور صنعت کے صدر دفتر میں تجارت و صنعت کے پی ایچ ڈی چیمبر (پی ایچ ڈی سی سی آئی) کے ساتھ ودیانجلی سے متعلق  ایک مفاہمت نامہ پر  دستخط کئے۔

 

2023-07-14 21:12:09.186000

 

ودیانجلی وزارت تعلیم کا ایک اسکولی رضاکارانہ بندوبست پروگرام ہے۔جس کا مقصد ملک بھر کےکمیونٹی  اور نجی شعبہ کی شمولیت کے ذریعہ سرکاری اور حکومت کی مدد سے چلنے والے اسکولوں کو مضبوطی فراہم کرنا ہے۔یہ پہل رضاکاروں کو صنعت سمیت زندگی کے تمام شعبہ سے جوڑتی ہے ۔

مہارت اورکامرس کے پی ایچ ڈی چیمبر  کے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے یہ تعاون ایک مؤثر تال میل پیدا کرنے کی کوشش ہے ۔کیونکہ ودیانجلی پورٹل کے ذریعہ اسکولوں کے لئے سی ایس آر میں صنعتوں کی کوششوں کی مدد سے تعلیم کے معیار میں مثبت اثر ہوگا ۔

یہ مفاہمت نامہ تعلیم کے وزارت اور کامرس پی ایچ ڈی چیمبر کے درمیان تعاون کے لئے ڈھانچہ تیار کرنے کا خاکہ پیش کرتا ہےتاکہ ودیانجلی پورٹل کے ذریعہ اسکولوں کے لئے سی ایس آر میں صنعت کی کوششوں کو بڑھانے ، سرکاری اسکولوں کی مدد کی خاطر صنعتوں کے لئے منظم حساس سیشن کا مشترکہ انعقاد ، سرکاری اسکولوں کے لئے کارپوریٹ مدد کے رول ماڈل کی نمائش ، ودیانجلی کے ذریعہ سرکاری اسکولوں مثالی کارپوریٹ مدد کی پہچان کے لئے ایک پلیٹ فارم تیار کرنا اور صنعت کاری اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لئے صلاحیت سازی کے پروگرام کے مشترکہ انعقاد سمیت ودیانجلی پروگرام کے تحت مختلف سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے  اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے میں اقتصادی مشیر  محترمہ اے سرجا نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ایک صنعتی  ادارہ  ودیانجلی میں سرکاری اسکولوں کی مدد کے لئے کارپوریٹ کے ذریعہ کئے جارہے کاموں کو یکجا ں کرنے کیلئے آگےآیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ  اس مفاہمت نامہ  کی بدولت صنعت اور تعلیمی اداروں کے درمیان مثالی شراکت داریوں  کےدرخشاں درکار  رول ماڈلس کونمایاں  کردے گا۔ ڈی او ایس ای ایل ،پی ایچ ڈی سی سی آئی کے ساتھ ودیانجلی سے متعلق کام کرنے کے لئے پر امید ہیں ۔

شراکت داری کے بارے میں جو ش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے پی ایچ ڈی سی سی آئی کے سی ای او اور سکریٹری جنرل جناب سوربھ سانیال جنہوں نے چیمبر کی ایما پر مفاہمت نامہ پر دستخط کئے، نے کہا کہ 118 برسوں کی پی ایچ ڈی سی سی آئی کی وراثت اور صنعت کا مضبوط نیٹ ورک  جوطویل عرصہ سے تعلیم کے مقاصد کے لئے خدمات انجام دے رہا ہے۔ یہ شعبہ ودیانجلی کے مقصد کو پورا کرنے میں مدد کرےگا۔ہم سرکاری اسکولوں کے معیار میں خاطر خواہ اضافہ کے لئے تعلیم کی وزارت کے ساتھ کام کرنے کے لئے منتظر ہیں۔

وزارت تعلیم اور کامرس کے پی ایچ ڈی چیمبر کو اعتماد ہے کہ ودیانجلی کے تحت یہ معاون کوشش  انقلابی نتائج کا باعث بنے گی اورملک کے تعلیمی منظرنامے پر ایک مثبت اثر ڈالے گی۔ اپنی طاقتوں اور وسائل ایک ساتھ استعمال میں لاکرکے دونوں اداروں کا مقصد طلبا کو بااختیار بنانا ، ملازمت میں اضافہ اور سرکاری اور حکومت کی مدد سے چلنے والے اسکولوں میں زندگی بھر سیکھنے کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔

 

***********

ش ح ۔  ع ح - م ش

U. No.7094


(Release ID: 1940086) Visitor Counter : 83
Read this release in: English , हिन्दी