کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

تجارت و صنعت میں مرکزی وزیر مملکت جناب سوم پرکاش نے گوا میں ’ایک ضلع ایک شئے‘ کے لئے یونٹی مال کی پیش رفت کاجائزہ لیا

Posted On: 13 JUL 2023 8:19PM by PIB Delhi

تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر مملکت جناب سوم پرکاش نے گوا میں آج ’ایک ضلع ایک شئے‘ پر ایک جائزہ میٹنگ کی ۔مرکزی وزیر نے گوا کی حکومت سے جلد از جلد یونٹی مال کے لئے تجویز پیش کرنے کی بات کہی اور مزید کہا کہ حکومت ہند نے اس پروجیکٹ کے لئے سو کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔ اس موقع پرگوا میں سیاحت کے وزیر جناب روہن کھونتے بھی موجود تھے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/SPphoto1WMDN.jpg

 

مرکزی وزیر مملکت جناب سوم پرکاش نے کہا کہ او ڈی او پی متنو ع مصنوعات کی نمائش کے لئے ایک بہترین اسکیم ہے ۔ انہوں نے آگے کہا کہ یونٹی مال حکومت ہند کا ایک منفرد تصور ہے اور انہوں نے آگے گوا حکومت سے گزارش کی کہ جلد از جلد یونٹی مال کے لئے مکمل منصوبے پیش کریں۔گوا کے شمالی ضلع کے لئے او ڈی او پی پہل کے تحت کاجو کو پہلی مصنوعات کے طور پر نشاندہی کی گئی ہے جبکہ فینی کو دوسرے مصنوعات کے طور پر منتخب کیا گیا۔گوا کے جنوبی ضلع میں فینی کو پہلی فصل کے طور پر منتخب کیا گیا ہے اور کاجو دوسری فصل کےطور پر  منتخب کیا گیا ہے۔ یہ مصنوعات ہر ضلع کی الگ الگ خصوصیات کو اجاگر کرتےہیں۔جس سے ان کی منفرد پہچان کو مزید تقویت ملتی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/SPPhoto265IK.jpg

 

گوا کے سیاحتی وزیر جناب روہن کھونتے نے کہا کہ مرکزی حکومت ہر طرح سے گوا کی مدد کررہی ہے ۔انہوں نے یہ بھی یقین دہانی کرائی یونٹی مال کا ڈی پی آر ایک مہینے کی مدت کے اندر مرکز کو پیش کیا جائے گا۔

یونٹی مال کے بارے میں

گوا کی متنوع دستکاریوں، فنون اور ثقافتی ورثے کو اجاکر کرنے کے مشترکہ مقاصد کے ساتھ ریاستی حکومت انویسٹ انڈیا کے ساتھ مل کر یونٹی مال کے قیام کی شروعات کررہی ہے ۔سیاحوں کو گوا کی مصنوعات کے ساتھ تمام ریاستوں کی خصوصی مصنوعات ایک ہی چھت کے نیچے ملے گی۔یونٹی مال نہ صرف ’ایک ضلع ایک شئے‘ کی خصوصیات کو پیش کرےگابلکہ متنوع مقامی مصنوعات کی بھی نمائش کرےگااور ریاستی تجارتی مراکز کے لئے نمائش کے مقامات کو بھی فراہم کرےگا۔

***********

 

ش ح ۔  ع ح - م ش

U. No.7097


(Release ID: 1940083) Visitor Counter : 74


Read this release in: English , Hindi , Marathi