ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل زولوجیکل پارک، نئی دہلی آج سانپ کا عالمی دن منا رہا ہے

Posted On: 16 JUL 2023 6:20PM by PIB Delhi

نیشنل زولوجیکل پارک، نئی دہلی )دہلی چڑیا گھر( نے 16.07.2023 کو سانپ کا عالمی دن منایا۔ سانپوں کا عالمی دن منانے کا مقصد ہندوستان کے سانپوں کے بارے میں بیداری پیدا کرکے، ان كے بارے میں توہمات ختم كر كے اور ہمارے ماحولیاتی نظام میں سانپوں کی اہمیت سامنے لا كر ان كی حفاظت كرنا ہے۔ اس موقع پر سانپ پالنے والے عملے کی جانب سے رینگنے والے سانپوں كے گھر میں پنجرے کا فرنیچر فراہم کرکے ان كی افزودگی کی سرگرمی کا بھی انعقاد کیا گیا۔ سانپوں کے گھروں کے اندر شجرکاری بھی کی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015ZP0.jpg

ریپٹائل ہاؤس میں تقریباً 350 زائرین اور چھوٹے بچوں کے ساتھ سانپوں اور مشن لائف  پر عمل كرتے ہوئے صحت مند طرز زندگی کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ ریپٹائل ہاؤس واک کا انعقاد کیا گیا اور زائرین نے سانپ پالنے والوں کے ساتھ بات چیت کی۔ اس دورے میں زائرین نے جوش و خروش سے حصہ لیا اور سانپوں کے تحفظ میں چڑیا گھر کا کردار سمجھا۔ زائرین كو رینگنے والے جانوروں پر لٹریچر بھی دیءے گءے۔ اس وقت نیشنل زولوجیکل پارک میں سات اقسام کے 31 سانپ ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002F7GH.jpg

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1940032) Visitor Counter : 135


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu