ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
ہنر مندی کے فروغ اور چھوٹے کاروبار کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے نوجوانوں کے ہنر کے عالمی دن کے موقع پر بھارتی زبانوں میں مصنوعی ذہانت کے ہنر کا ایک مفت تربیتی کورس اے آئی فار انڈیا 2.0 کا آغاز کیا
ٹکنالوجی کو زبان کی قید میں نہیں رہنا چاہیے ، جناب دھرمیندر پردھان نے بھارتی زبانوں میں ٹیکنالوجی کورسز کا مطالبہ کیا
Posted On:
15 JUL 2023 6:35PM by PIB Delhi
تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ اور چھوٹے کاروبار کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج ہنر مندی کے عالمی دن کے موقع پر مصنوعی ذہانت پر مفت آن لائن تربیتی پروگرام اے آئی فار انڈیا 2.0 کا آغاز کیا۔ یہ آن لائن پروگرام، اسکل انڈیا اور جی یو وی آئی کی مشترکہ پہل، نیشنل کونسل فار ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (این سی وی ای ٹی) اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) مدراس سے منسلک، نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرے گا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ ٹیکنالوجی کو زبان کے بندھن میں قید نہیں رہنا چاہیے ۔ انہوں نے مزید بھارتی زبانوں میں ٹیکنالوجی کورسز کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی تعلیم میں زبان کی رکاوٹ کو ختم کرنے اور خاص طور پر دیہی علاقوں میں ہماری نوجوان قوت کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی طرف یہ ایک اچھی شروعات ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت ٹیکنالوجی کا علم رکھنے والا ملک ہے اور بھارت میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کو اپنانے میں کامیابی کی کہانی اس کی مثال ہے۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ جی یو وی آئی نے یہ اقدام پسماندہ آبادی کو جدید ترین ٹیکنالوجیز سے آگاہ کرنے کے لیے کیا ہے۔
جناب پردھان نے ملک کے ہر حصے میں مصنوعی ذہانت سیکھنے میں آسانی کے لیے اس منفرد پہل پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کی۔
جی یو وی آئی ، ایک انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) مدراس انکیوبیٹڈ اسٹارٹ اپ ٹیکنالوجی پلیٹ فارم جو مقامی زبانوں میں ٹیکنالوجی سیکھنے کو قابل بناتا ہے۔ یہ پروگرام 9 بھارتی زبانوں میں تیار کیا گیا ہے۔
۔۔۔۔
ش ح۔ا س۔ ت ح ۔
U–7075
(Release ID: 1939938)
Visitor Counter : 116