کارپوریٹ امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

كارپوریٹ امور كی وزارت نے کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دینے اور کمپنیز ایکٹ مجریہ 2013 کے تحت قابل تعزیر جرائم کو مجرم كے دائرے سے باہر نكالنے کے لیے خصوصی بقایا جات کلیئرنس ڈرائیو-دوئم کے تحت مختلف عدالتوں میں التواء میں پڑے مزید 7,338 مقدمات ضم كرنے کی منظوری دی


اس اقدام سے مرکزی حکومت کے زیر التوا مقدمات میں 21.86 فیصد کمی آئے گی

سنگین قسم كے غیر قابل مصالحت جرائم جیسے کہ دھوکہ دہی، فریب، ڈپازٹس کی منظوری، زیر التواء الزامات وغیرہ سے متعلق قانونی کارروائیوں کو ختم كرنے پر غور نہیں کیا گیا

قبل ازیں 2017 میں اولین خصوصی مہم کے نتیجے میں 14,247 مقدمات ختم کئے گئے تھے

Posted On: 14 JUL 2023 7:32PM by PIB Delhi

کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دینے اور کمپنیز ایکٹ مجریہ 2013 کے تحت قابل تعزیر جرائم کو جرم كے دائرے سے باہر نكالنے کے مقصد کے تءیں اپنے پختہ عزم کے ساتھ کارپوریٹ امور کی وزارت (ایم سی اے( کے ذریعے مرکزی حکومت نے اپنی خصوصی بقایا جات کلیئرنس ڈرائیودوءم کے تحت مزید 7,338 مقدمات ختم كرنے كا فیصلہ لیا ہے جو مختلف عدالتوں میں التواء میں پڑے ہیں۔

 

اس طرح مرکزی حکومت کے زیر التوا مقدمات میں 21.86 فیصد کی نمایاں کمی ہوگی۔ التواء میں پڑے قانونی چارہ جوئی كے معاملات کی تعداد کو کم کرنے کے لیے حکومت کے‘‘خصوصی بقایا جات کلیئرنس مہم کے  ایکشن پلان’’کے نتیجے میں اس سے قبل سال 2017 میں اولین خصوصی مہم کے دوران 14,247 مقدمات ختم کئے گئے تھے۔

 

ایم سی اے نے تمام التواء میں پڑے قانونی چارہ جوئی كے معاملات کا مکمل جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔ اس كے بعد قابل تعزیر جرائم کے لیے طویل زیر التواء قانونی چارہ جوئی كے معاملات کی واپسی کے لیے نشاندہی کی گئی۔ دھوکہ دہی، فریب، ڈپازٹس کی قبولیت، زیر التواء چارجز وغیرہ جیسے سنگین ناقابلِ مصالحت جراءم سے متعلق مقدمات واپس لینے پرغور نہیں کیا گیا۔ یہ فیصلہ کن قدم ایک صحت مند کارپوریٹ گورننس فریم ورک کو برقرار رکھتے ہوئے عدالتوں میں مقددماات كے انبار كو ختم کر دے گا اور ساتھ ہی ہندوستان میں کارپوریٹ سیکٹر کی ترقی کو مہمیز لگاءے گا۔

 

خصوصی مہم دوءم کے تحت جو مقدمات واپس لیے جا رہے ہیں وہ اُس ترمیم کا نتیجہ ہیں جس كے تحت حکومت نے کمپنیز ایکٹ مجریہ 2013 کے تحت جراءم كو جرم كے داءرے سے باہر لانے كے لیے کمپنیز )ترمیمی( ایکٹ مجریہ 2020 کو ناٖذ كیا تاكہ کاروباری اداروں کے کام کو آسان بنانے کے ساتھ ساتھ عدالتوں کو طویل قانونی چارہ جوئی سے بچایا جاءے۔

 

علاوہ ازیں اصول کا حصہ یہ بھی ہے کہ مرکزی حکومت کو بس قانونی چارہ جوئی سے ہی كام نہیں لینا چاہیے۔ یہ مہم اسی مقصد سے چلائی جا رہی ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1939902) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Hindi , Telugu