صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت صحت کا دو روزہ سواستھیہ چنتن شیور اختتام پذیر


آئیے ہم سب اپنی پالیسیوں کے ذریعے اس بات کو یقینی بنانے کا عہد کریں کہ ہم ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو آیوشمان بھارت کارڈ اور آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاؤنٹ آئی ڈی سے لیس کریں گے۔ ملک سے جذام، کالازار اور ملیریا کو ختم کریں گے اور ریاستوں کو ٹی بی مکت بنائیں گے: ڈاکٹر من سکھ منڈاویا

’’آئیے ہم ریاستوں کے صحت کے شعبے کے لیے دوراندیش روڈ میپ بنانے کا عہد کریں جو امرت کال کے دوران ملک کے صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو مزید مضبوط بنانے، اور اسے عام آدمی کے لیے زیادہ قابل رسائی اور سستی بنانے کے لیے ہماری رہنمائی کرے گا‘‘

چنتن شیور ریاستوں میں مکالمے کا آغاز کرتا ہے، اور مجھے یقین ہے کہ یہ بات چیت ملک میں صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی میں مضبوط نتائج کا باعث بن سکتی ہے: جناب ایس پی سنگھ بگھیل

Posted On: 15 JUL 2023 6:13PM by PIB Delhi

’’جب ہم اس عمیق چنتن شیور سے اپنی ریاستوں میں واپس جائیں، تو آئیے اس کانفرنس سے حاصل کردہ سیکھ کو بروئے کار لائیں اور اپنی مرکوز پالیسیوں کے ذریعے یہ عہد کریں کہ ہم ملک کو آیوشمان بھارت کارڈ، اور آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاؤنٹ آئی ڈی سے لیس کریں گے؛ اور ہماری ریاستوں کو ٹی بی مکت بنائیں گے، اور ملک سے جذام، کالازار اور ملیریا کو ختم کرنے کے لیے بھی کام کریں گے۔‘‘ یہ بات مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر من سکھ منڈاویا نے اپنے اختتامی کلمات میں کہی جب دو روزہ سواستھیہ چنتن شیور آج دہرہ دون میں اپنے اختتام کو پہنچا۔

سواستھیہ چنتن شیور میں سکم کے وزیر اعلیٰ جناب پریم سنگھ تمانگ، صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل، جناب ٹی ایس سنگھ دیو (چھتیس گڑھ کے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر صحت)، جناب برجیش پاٹھک (اتر پردیش کے نائب وزیر اعلی اور وزیر صحت)، جناب بی ایس پنت (سکم کے وزیر سیاحت اور شہری ہوا بازی)، جناب وشواس سارنگ (مدھیہ پردیش کے ریاستی طبی تعلیم کے وزیر)، اور جناب کے لکشمی نارائنن (پڈوچیری کے وزیر برائے پبلک ورکس) نے شرکت کی۔ مختلف ریاستوں کے وزرائے صحت بشمول جناب دھن سنگھ راوت (اتراکھنڈ)، جناب رجنی ودا دالا (آندھرا پردیش)، جناب آلو لبانگ (اروناچل پردیش)، جناب کیشب مہنت (آسام)، جناب رشی کیش پٹیل (گجرات)، جناب بننا گپتا (جھارکھنڈ)، جناب دنیش گنڈو راؤ (کرناٹک)، جناب سپم رنجن سنگھ (منی پور)، ڈاکٹر آر لال تھیانگلیانا (میزورم)، جناب تھیرو ما سبرامنیم (تمل ناڈو) نے پرمغز اختتامی اجلاس میں حصہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002IXPB.jpg

دو روزہ کانکلیو میں 36 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سینئر عہدیدار موجود تھے۔

انہوں نے کہا، ’’آئیے ہم ایک وژن دستاویز تیار کریں جو ملک کے امرت کال کے اگلے 25 سالوں کے لیے ایک روڈ میپ کی طرح کام کرے تاکہ ہماری ریاستوں کے شہریوں کو بہترین صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے کی ہماری کوششوں میں رہنمائی ہو سکے۔‘‘

انہوں نے مرکز اور ریاستوں کو ملک کے لیے مستقبل کی صحت کی پالیسیاں بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے ریاستوں کو اپنے چنتن شیور منعقد کرنے کی ترغیب دی، جہاں ان کی صحت کی دیکھ بھال کی مخصوص ضروریات اور ترجیحات کے مطابق مقامی حل تلاش کیے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے صحت کی دیکھ بھال میں پالیسی سازی سے متعلق نئی نسلوں کی خواہشات اور خیالات کو شامل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ اسے مزید جامع بنایا جا سکے۔

اختتامی تقریب میں صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر مملکت جناب ایس پی سنگھ بگھیل نے کہا، ’’ان دو دنوں میں ریاستوں میں کھلی بات چیت دیکھنے میں آئی، اور مجھے یقین ہے کہ یہ بات چیت ملک میں صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی میں مضبوط نتائج کا باعث بنے گی۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003UKTU.jpg

اس دو روزہ پروگرام کے آخری دن، آج ہندوستان میں صحت کی دیکھ بھال کے مختلف پہلوؤں پر اجلاس منعقد کیے گئے جن میں طبی تعلیم کی حالت سے لے کر قومی تپ دق کے خاتمے کے مشن، ڈسٹرکٹ ریذیڈنسی پروگرام، اور آیوشمان بھو شامل ہیں۔

نیتی آیوگ کے رکن (صحت) جناب وی کے پال، مرکزی ہیلتھ سکریٹری جناب راجیش بھوشن، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے  او ایس ڈی جناب سدھانش پنت، آیوش سکریٹری جناب ویدیہ راجیش کوٹیچا، محکمہ طبی تحقیق کے سکریٹری ڈاکٹر راجیو بہل، وزارت صحت اور خاندانی بہبود اور ریاستوں کے سینئر حکام کے ساتھ ساتھ صنعتی اداروں کے رہنما اس تقریب کے دوران موجود تھے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 7069


(Release ID: 1939901)
Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu