کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مدھیہ پردیش نے نیلامی کے لئے معدنیاتی بلاكوں کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد کا اعلان کیا ہے


نیلامی کے لئے 51 بلاكوں میں اسٹریٹجک اور اہم معدنیات كے بلاك شامل ہیں

Posted On: 14 JUL 2023 5:11PM by PIB Delhi

ریاست مدھیہ پردیش نے 14 جولائی 2023 کو ریکارڈ تعداد میں 51 معدنیاتی بلاکوں کی نیلامی کے لئے نوٹس انوائٹنگ ٹینڈر(این آئی ٹی ( جاری کیا ہے۔یہ کسی بھی ریاست کی طرف سے ایک مرحلے میں نیلامی کے لئے مطلع کردہ معدنی بلاکوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ 2015 میں نیلامی کے نظام کو متعارف کرائے جانے کے بعد معدنیات کی حامل مختلف ریاستوں کی طرف سے 754 بلاکوں کو نیلامی کے لئے رکھا گیا ہے جن میں سے 276 بلاکوں کی کامیابی کے ساتھ نیلامی کی جا چکی ہے۔

 

یہ 51 بلاکس 14 معدنیات پر مشتمل ہیں۔ ان میں اسٹریٹجک اور اہم معدنیات جیسے گریفائٹ اور وینیڈیم، پلاٹینم گروپ آف ایلیمنٹس )پی جی ای( اور دیگر اہم معدنیات جیسے مینگنیج، باکسائٹ، چونا پتھر، لوہا، بیس دھات اور سونا شامل ہیں۔ مدھیہ پردیش نے جن 51 معدنیاتی بلاکوں کے لیے این آئی ٹی جاری کیا ہے ان میں سے 13 بلاک مائننگ لیز کے لیے ہیں اور 38 بلاک کمپوزٹ لائسنس کے لیے ہیں۔

 

مالی سال 2023-2022 کے دوران بھی مدھیہ پردیش معدنیاتی بلاکوں کی نیلامی کے معاملے میں ریاستی حکومتوں میں سب سے آگے تھا۔ اس نے اس مالی سال کے دوران 29 بلاکوں کی نیلامی کی تھی۔ 2015 میں نیلامی کے نظام کے آغاز کے بعد سے مدھیہ پردیش نے 125 معدنیاتی بلاکوں کی نیلامی کے لیے مطلع کیا ہے۔ ان میں سے 46 کی کامیابی کے ساتھ نیلامی كی جا چكی ہے۔ ان 51 بلاکوں کے نوٹیفکیشن کے ساتھ مدھیہ پردیش بھی سب سے زیادہ بلاکوں کی نیلامی کرنے والی ریاست کے طور پر ابھر کر سامنے آءی ہے جن کی کل تعداد 176 معدنی بلاکوں تک پہنچ گئی ہے۔

 

بہار، مغربی بنگال، تلنگانہ، پنجاب، ہماچل پردیش، ہریانہ اور کیرالہ کی ریاستی حکومتوں نے 2015 سے کسی بھی بلاک کی نیلامی نہیں کی۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1939851)
Read this release in: English , Hindi , Kannada