سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے بھارت میں پہاڑی سڑک کے بنیادی ڈھانچے میں اضافے کے لیے جاپان کی بین الاقوامی تعاون ایجنسی کی تکنیکی مدد سے رہنما خطوط تیار کیے
Posted On:
14 JUL 2023 8:15PM by PIB Delhi
روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جے آئی سی اے) کی تکنیکی مدد سے بھارت میں پہاڑی سڑک کے بنیادی ڈھانچے میں اضافے کے مقصد سے پانچ رہنما خطوط تیار کیے ہیں۔ یہ رہنما خطوط پہاڑی علاقوں میں اعلیٰ معیار اور پائیدار سڑک کے منصوبوں کو یقینی بنانے کے لیے بنائے گئے ہیں جو سڑکوں کے نیٹ ورک کو بہتر بنائیں گے اور اقتصادی ترقی کو فروغ دیں گے۔
یہ رہنما خطوط انڈین روڈ کانگریس (آئی آر سی) کے ذریعہ شائع کیے گئے تھے اور 7 جولائی 2023 کو مرکزی وزیر برائے سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہ ، جناب نتن گڈکری نے رائے پور، چھتیس گڑھ میں 225 ویں وسط مدتی کونسل میٹنگ کے افتتاحی تقریب کے دوران جاری کیے تھے۔ پی ڈبلیو ڈی، چھتیس گڑھ کے وزیر، ایم او آر ٹی ایچ کے ڈائریکٹر جنرل (سڑکوں کی ترقی) اور خصوصی سکریٹری اور دیگر معززین۔
رہنما خطوط پہاڑی علاقوں میں سڑک کی تعمیر کے لیے تکنیکی وضاحتیں اور بہترین طریقہ کار فراہم کرتے ہیں، جن میں درج ذیل موضوعات شامل ہیں:
1. پہاڑی سڑکوں کی منصوبہ بندی
2. جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ڈھلان کا تحفظ اور پشتے
3. پہاڑی علاقے میں آرٹیرئل سڑکوں پر سرنگ
4. ایڈوانس ٹیکنالوجی کے ساتھ ماؤنٹین برج
5. پہاڑی شاہراہوں پر کام کاج اور ان کی دیکھ بھال
اس اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے جو اچھی طرح سے برقرار رکھنے والی سڑکیں تجارت، رابطے اور سماجی ترقی میں سہولت فراہم کرتی ہیں، ایم او آر ٹی ایچ اور جے آئی سی اے نے 2016 سے 2021 تک ’’پہاڑی علاقوں میں شاہراہوں پر صلاحیت کی ترقی کے منصوبے‘‘ کو نافذ کرنے سے اتفاق کیا تھا۔
۔۔۔۔
ش ح۔ا س۔ ت ح ۔
15.07.2023
U–7055
(Release ID: 1939847)
Visitor Counter : 131