زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی زرعی تحقیقاتی کونسل 16 سے 18جولائی تک ڈاکٹر سی سبرامنیم آڈیٹوریم میں اپنا 95واں یوم تاسیس اور ٹیکنالوجی کا دن منائے گی

Posted On: 14 JUL 2023 5:14PM by PIB Delhi

زراعت و کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر اور ماہی پروری ، مویشی پروری و ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا  16 جولائی کو 95ویں یوم تاسیس اور ٹیکنالوجی دن کا افتتاح کریں گے۔ زراعت و کسانوں کی بہبود کے وزرائے مملکت جناب کیلاش چودھری اور محترمہ شوبھا کرند لاجے بھی اس موقع پر موجود ہوں گی۔زراعت میں اختراعت کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے 40 منتخب شدہ تکنیکوں کو بھی جاری کیا جائے گا اور ڈیولپرس کو منظوری بھی ملے گی۔ یہ پروگرام 16 سے 18 جولائی 2023 تک ڈاکٹر سی سبرامنیم آڈیٹوریم این اے ایس سی کمپلیکس  میں منعقد کیا جائے گا۔ آئی سی اے آر ہر سال 16 جولائی کو اپنا یوم تاسیس مناتا ہے۔ اس سال سے اسے ’تاسیس اور ٹیکنالوجی دن‘کی شکل میں منانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

آئی سی اے آر حکومت ہند کی زراعت و کسانوں کی بہبود کے وزارت کے زرعی تحقیق و تعلیم محکمے (ڈی اے آر آئی کے تحت ایک خود مختار ادارہ  ہے۔پورے ملک میں یہ ادارہ باغبانی ، ماہی پروری اور مویشی سائنس سمیت زراعت میں تحقیق و تعلیم کے اختراعات ، رہنمائی اور انتظام و انصرام کے لئے اعلیٰ اِکائی ہے۔ملک بھر میں پھیلے 113 آئی سی اے آر انسٹی ٹیوٹ اور 74 زرعی یونیورسٹیاں زرعی سائنس کے شعبے میں تحقیق کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔

اس پروگرام کی اہم کشش ٹیکنالوجی نمائش وصنعتی انٹر فیس  ہوگی۔ زرعی پیداوار ، کوالٹی اور کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لئے اور اسٹیک ہولڈرز کے فائدے کے لئے مختلف آئی سی اے آر اداروں کے ذریعے تیار شدہ جدید تکنیکوں کو نمائش میں دکھایا جائے گا۔اس کے علاوہ پائیدار اور موسم کے عین مطابق زراعت نمائش کا اہم مرکزی نکتہ ہوگی۔نمائش میں چاول، گیہوں، مکئی، دالیں، تلہن، شری اَنّ(موٹے اناج)اور دیگر تجارتی فصلوں کے لئے ماحولیات کے عین مطابق اختراعات پر بھی روشنی ڈالی جائے گی۔مشین کاری، مناسب زراعت اور قیمت میں اضافہ کرنے والی مصنوعات پر بھی توجہ دی جائے گی۔زراعت کی کامیاب تشہیر کے لئے آئی سی اے آر کا تعلیمی سسٹم ، مضبوط توسیعی سسٹم اور اختراعات کی نمائش کی جائے گی۔ ان کے علاوہ ایکسپو میں اسٹیک ہولڈر کے فائدے کے لئے مویشی سائنس ، پولٹری  اور مویشی پروری کے لئے حال ہی میں تیار کی گئی کامیاب تکنیک کی نمائش کی جائے گی۔

نمائش کے دوران آئی سی اے آر اداروں کے ذریعے تیار شدہ تجارت کاری کی صلاحیت والی مختلف نوعیت کی تکنیکوں ٹیکنالوجی؍مصنوعات کی نمائش کی جائے گی۔ اس پروگرام میں آئی سی اے آر اور صنعتوں کے مابین بات چیت کے پی پی پی ماڈل کے ساتھ ہی مستقبل کے امکانات  کے ضمن میں آئی سی اے آر اداروں کے ذریعے تیار شدہ مختلف نوعیت کے تکنیکوں؍مصنوعات کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے 100 سے زیادہ صنعتی شراکت داروں (انڈسٹری پارٹنر)کے حصہ لینے کی امید ہے۔ اس کے علاوہ 500 سے زیادہ کسانوں کے ساتھ ساتھ پڑوسی ریاستوں کے 1000طلباء بھی آئی سی اے آر کے یوم تاسیس اور ٹیکنالوجی دن میں حصہ لیں گے۔نمائش سے ٹیکنالوجی کی بڑے پیمانے پر تشہیر اور زرعی سائنس کو مقبول بنانے میں مدد ملے گی۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(14.07.2023)

(U: 7035)

 


(Release ID: 1939620) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Hindi , Telugu