وزارت دفاع
قومی سلامتی کی حکمت عملی جغرافیائی و سیاسی حالات میں تبدیلیوں کے موافق تیار کی جانی چاہیے: ڈی آر ڈی او ڈائریکٹرز کانکلیو میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان
’’تھیٹرائزیشن تمام طرح کے تنازعات سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کو یقینی بنائے گی‘‘
Posted On:
14 JUL 2023 4:32PM by PIB Delhi
چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل انل چوہان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی جغرافیائی سیاست تیزی سے چل رہی ہے اور قومی حکمت عملی کا مقصد تبدیلیوں کو اس طرح جذب کرنا ہونا چاہیے کہ وہ چیلنجوں کا مقابلہ کر سکے اور مواقع سے فائدہ اٹھا سکے۔ 14 جولائی 2023 کو نئی دہلی میں ڈی آر ڈی او کے ایک سالانہ پروگرام، ڈی آر ڈی او ڈائریکٹرز کانکلیو کا افتتاح کرتے ہوئے، جنرل چوہان نے ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے کارکردگی، اصلاحات، تبدیلی، معلومات اور موافقت کی ضرورت پر زور دیا۔
’’تھیٹرائزیشن سے ابھرنے والی ٹیکنالوجی کے تقاضوں‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی اور حکمت عملی میں برتری وقت کی ضرورت ہے اور ہندوستانی مسلح افواج مصروفیات حاصل کرنے کے لیے نئی ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔ اشتراک، انضمام اور تھیٹرائزیشن کے اصولوں پر روشنی ڈالتے ہوئے، جنرل انل چوہان نے کہا کہ قومی سلامتی کے دائرے میں، تھیٹرائزیشن کا تصور ایک بنیادی تبدیلی ہے جو ارتقا پذیر ہے۔
’’یہ سب سے زیادہ آرزومند تبدیلیوں میں سے ایک ہے جس میں آزادی کے بعد کے دور رس اثرات کی کوشش کی گئی ہے۔ اس سفر کا آغاز جوڑنے اور انضمام کی طرف پہلے اٹھائے جانے والے صحیح اقدامات پر منحصر ہے۔ تھیٹرائزیشن میں تنازعات کے پورے میدان میں مؤثر ردعمل کے لیے تین سروس تھیٹر کے مخصوص ڈھانچے کی تخلیق شامل ہے،‘‘ جنرل انل چوہان نے کہا۔
سی ڈی ایس نے کہا، فزیکل ڈومین میں انضمام کا مقصد ایک ضرب اثر حاصل کرنا ہے کیونکہ یہ جنگ لڑنے کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے مربوط عمل اور ڈھانچے کے ذریعے خدمات کی منفرد صلاحیتوں کو یکجا کرتا ہے۔
سکریٹری، محکمہ دفاع آر اینڈ ڈی اور چیئرمین ڈی آر ڈی او ڈاکٹر سمیر وی کامت نے اپنے افتتاحی خطاب میں جنگ کی نوعیت اور ان میں شامل بحرانی تبدیلیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے آتم نربھارت اور میک ان انڈیا کے ہدف کے ساتھ مل کر اصلاح اور نقطہ نظر کو تبدیل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
جنرل چوہان نے آتم نر بھر بھارت کے مطابق صنعت کے ڈیزائن، ترقی اور تیاری کے لیے ڈی آر ڈی او کے نظاموں اور ذیلی نظاموں کی دوسری فہرست جاری کی۔ ڈی آر ڈی او کی یہ دوسری فہرست پہلے جاری کی گئی 108 اشیاء کی فہرست کے تسلسل میں ہے۔ انہوں نے ’’ڈی آر ڈی او گائیڈ لائنز فار پروڈکشن کوآرڈی نیشن‘‘ بھی جاری کی، جس میں ڈی آر ڈی او کے تیار کردہ فوجی سازوسامان/ پلیٹ فارمز/ سسٹمز کی پیداوار سے منسلک مسائل کے حل اور پروڈکشن کوآرڈی نیشن کے طریقہ کار کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔
یہ رہنما خطوط ڈیزائنرز، صارفین، پروڈکشن ایجنسیوں، کوالٹی ایجنسیوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرکے ان نظاموں کی پیداوار سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک دو سطحی طریقہ کار پیش کرتے ہیں۔ یہ پہل ہندوستانی دفاعی صنعت کے لیے آتم نر بھر بھارت کی طرف دفاعی ٹیکنالوجیز/نظام تیار کرنے کے لیے مزید راہ ہموار کرے گی۔
دو روزہ کانکلیو کا انعقاد مختلف چنتن شیور میٹنگوں کا فالو اپ اور رکھشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ کے ذریعہ ان کے نتائج کا جائزہ لینے کے طور پر کیا گیا ہے۔ اس میں ڈی آر ڈی او کے اعلیٰ افسران بشمول مختلف ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ ساتھ کارپوریٹ کلسٹرز، ڈی آر ڈی او لیبارٹریوں کے ڈائریکٹرز، ڈی آر ڈی او ہیڈکوارٹر کے ڈائریکٹرز اور مربوط مالیاتی مشیر (آئی ایف اے) شرکت کر رہے ہیں۔ اس میں ’’نئی حکومتی پالیسیوں اور ابھرتے ہوئے منظرناموں کے تناظر میں ڈی آر ڈی او کے کردار کی ازسرنو تشریح‘‘ کے موضوع کے مطابق چھ تکنیکی اجلاس کے ذریعے مختلف امور پر بحث شامل ہوگی جس کے بعد پینل ڈسکشن ہوگا۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 7029
(Release ID: 1939548)