ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

جناب بھوپیندریادو نے چینگل پٹو، تمل ناڈو میں فار ساحلی بستیوں اور واضح آمدنی کے لئے مینگروو پہل قدمی (ایم آئی ایس ایچ ٹی آئی) اسکیم کے ایک حصے کے طور پر مینگروو(مدارینی دلدلی جھاڑی،چمرنگ) پود کاری مہم کی قیادت کی جس کا تصور وزیر اعظم نے پیش کیا تھا

Posted On: 14 JUL 2023 10:47AM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت، حکومت ہند نے آج تمل ناڈو کے چینگل پٹو ضلع کے کوولم پنچایت میں مینگروو (مدارینی دلدلی جھاڑی،چمرنگ) کے شجرکاری پروگرام کا اہتمام کیا۔ ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے حکومت ہند کی مینگروو انیشیٹو فار شور لائن ہیبی ٹیٹس اینڈ ٹینگبل انکمس (ایم آئی ایس ایچ ٹی آئی) اسکیم کے ایک حصے کے طور پر شجرکاری مہم کی قیادت کی، جس میں طلباء سمیت 100 سے زیادہ لوگوں نے حصہ لیا۔ شجرکاری مہم جاری ‘‘ہریالی مہوتسو’’  کا حصہ ہے جس میں مینگرووز پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001NG4J.jpg

جناب یادو نے کہا کہ ساحلی علاقوں کی مقامی کمیونٹی کو بااختیار بنانے کے لیے لوگوں کو خاص طور پر مینگروو کے لیے شجرکاری مہم میں حصہ لینا چاہیے۔ وزیر موصوف نے طلباء، صف اول کے کارکنوں( فرنٹ لائن ورکرز ) اور مقامی کمیونٹیز کے ساتھ بات چیت کی، اور مینگرووز کے تحفظ کے حوالے سے  مقامی لوگوں کی حوصلہ افزائی  کی غرض سے  مینگرووز کے ناموں کا انتخاب کرنے کے سلسلے میں  مقامی زبان کا استعمال کرنے کے لیے متعلقہ  عہدیداروں کو بھی ہدایت دی۔

شجرکاری مہم کے دوران شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے جناب یادو نے کہا کہ تمل ناڈو ملک میں 1076 کلومیٹر طویل ساحلی پٹی کے ساتھ دوسری سب سے بڑی ساحلی پٹی کی نعمت سے مالا مال ہے۔ اس کے ساتھ ہی، تمل ناڈو کی ساحلی پٹی بار بار آنے والی قدرتی آفات جیسے طوفانوں اور  آندھیوں  کی مسلسل زد پر رہتی  ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  مینگرووز کے جنگلات نے ساحلی علاقوں میں حیاتیات کو بچانے کے لئے ڈھال کا کام کیا ہے اور لوگوں کی زندگیوں اور خاص طور پر ماہی گیروں اور مقامی کمیونٹی کےمعاش کو بچانے میں مدد کی ہے ۔ لہذا، ساحل اور ساحلی کمیونٹیز کی پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے مدارینی علاقوں میں  دلدلوں کے کناروں پر پائی جانے والی جھاڑی مینگرووز کی ماحولیاتی صحت کو بڑھانا ناگزیر ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002VIIZ.jpg

مرکزی وزیر نے ‘‘مینگروو ماحولیاتی نظام  کا حیاتیاتی تنوع اور اہمیت’’ کے عنوان سے کتاب کا بھی اجراء کیا جسے ایم ایس سوامی ناتھن ریسرچ فاؤنڈیشن، چنئی نے مرتب کیا تھا۔

ایم آئی ایس ایچ ٹی آئی  پروگرام کو حال ہی میں حکومت ہند نے شروع کیا تھا جس کا مقصد ہندوستان کے ساحلی اضلاع کے ساتھ ساتھ مینگروو کی  جنگل بانی  اور از سر نو جنگل بانی  کے بہترین طور طریقوں کو اپنانا ہے جو ہندوستان کے ساتھ ساتھ انڈونیشیا سمیت دیگر ممالک میں پہلے سے موجود ہیں۔ اس پروگرام کا تصور ساحلی ریاستوں میں مینگروو سے وابستہ ماحولیاتی سیاحت کے اقدامات اور روزی روٹی پیدا کرنے کے لیے بھی کیا گیا ہے۔ ‘‘مشٹی’’ ‘مینگروو الائنس فار کلائمیٹ (ایم اے سی)’  کی کوششوں میں تعاون کرے گا – یہ اتحاد مینگروو کے فروغ کے لیے ایک بین حکومتی اتحادہے، جس کا ہندوستان (سی او پی 27) کے دوران فعال رکن بنا۔

فی الحال، تقریباً 5000 مربع کلومیٹر کے رقبے پر مینگرووز  نام کی جھاڑیاں پائی جاتی ہیں  اور مشٹی پروگرام کے ذریعے 9 ریاستوں اور 4 مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 540 مربع کلومیٹر کا اضافی رقبہ شامل کرنے کی تجویز ہے۔ اس اسکیم کو 2023-2024 سے 2027-2028 تک پانچ سال کی مدت کے لیے لاگو کرنے کا منصوبہ ہے۔ مشٹی کو کیمپا فنڈ، ایم جی  این آر ای جی ایس ، اور دیگر ذرائع کو آپس میں ضم کرکے لاگو کیا جانا ہے۔ تمل ناڈو میں اس پروگرام کے تحت مینگروو کی جنگل بانی / از سر نو جنگل بانی  کے لیے مخصوص کردہ کل رقبہ تقریباً 39 مربع کلومیٹر ہے۔

 جناب  چندر پرکاش گوئل، ڈائرکٹر جنرل آف فارسٹ اور خصوصی سکریٹری، وزارت ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی، محترمہ۔ سپریا ساہو، آئی اے ایس، تمل ناڈو حکومت کے ایڈیشنل چیف سکریٹری، ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور جنگلات، جناب سبرت موہاپاترا، آئی ایف ایس.، جنگلات کے پرنسپل چیف کنزرویٹر اور فارسٹ فورس کے سربراہ، جناب  سری نواس آر ریڈی، آئی ایف ایس، پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ اور چیف وائلڈ لائف وارڈن اور ایم او ای ایف اینڈ سی سی کے عہدیدار، اسکول کے طلباء، مقامی کمیونٹیز اور اسٹیک ہولڈرز اس موقع پر موجود تھے۔

بعد ازاں مرکزی وزیر موصوف  نے چنئی کے تارامنی میں ایم ایس سوامی ناتھن ریسرچ فاؤنڈیشن کا دورہ کیا۔ وزیر موصوف نے ایم ایس ایس آر ایف کے چیف سائنٹسٹ ڈاکٹر سومیا سوامی ناتھن سے بات چیت کی۔ یہ فاؤنڈیشن ملک بھر میں مینگروو سے مالا مال ساحلی علاقوں کے تحفظ کے لیے تحقیقی  سرگرمیاں  انجام دے رہی ہے جو کہ مشٹی پروگرام کا بنیادی حصہ ہے جیسا کہ محترم وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تصور کیا تھا۔

*************

 ( ش ح ۔ س ب ۔ رض (

U. No.7015



(Release ID: 1939401) Visitor Counter : 103


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu