مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
‘‘شہری منصوبہ بندی کی اصلاحات ہمارے شہروں کو سرمایہ کاری کے لیے پرکشش مقامات بنا رہی ہیں’’ :جناب ہردیپ سنگھ پوری
ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور شہری منصوبہ بندی کے متعلقہ کے پروجیکٹوں کواجاگرکرنے والی نمائش
Posted On:
13 JUL 2023 3:20PM by PIB Delhi
مکانات اور شہری امور کے وزیر، حکومت ہند، جناب ہردیپ ایس پوری نے اٹل مشن فار ریجوینیشن اینڈ اربن ٹرانسفارمیشن یعنی احیااورشہری کایاپلٹ (امروت) مشن کی تعریف کی۔انھوں نے ایک پائیدار شہری شکل کی تشکیل کے لیے ایک متحرک پلیٹ فارم کے طور پر نیشنل اربن پلاننگ کنکلیو 2023 فراہم کرنے کے لیے یہ ستائش کی جوشہری ترقی کے مثالی نمونے کی بنیادی طور پر معاونت کر سکتا ہے۔ مکانات اورشہری امور کے زیراہتمام مختلف مشنوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا کہ انہوں نے مل کر ہمارے شہروں کے معیار زندگی میں پانی اور صفائی ستھرائی تک ہمہ گیر رسائی فراہم کر کے، پائیدار نقل و حمل کا بنیادی ڈھانچہ بنا کر اور سستے اورکفایتی مکانات کے مسئلے کو حل کر کے ایک بڑی چھلانگ لگائی ہے۔

تصویر:وگیان بھون میں شہری منصوبہ بندی کے بارے میں قومی کنکلیوکاافتتاح
قومی شہری منصوبہ بندی کنکلیو میں کلیدی خطبہ دیتے ہوئے، مکانات اور شہری امور کے وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ شہری منصوبہ بندی کی اصلاحات کو لاگو کرنے کی بدولت ، ہمارے شہر سرمایہ کاری کے لیے پرکشش مقامات بن رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ مختلف اصلاحات کو لاگو کرنے کے لیے 15,000 کروڑ روپے مختص کرنے کے ساتھ، وزارت نے ترجیحی شعبوں میں اصلاحات کوترجیح دی ہے اوران کے لئے ترغیب فراہم کی ہے جیسے: 1. عمارت کے ضمنی قوانین کی جدید کاری؛ 2. تغیر پر مبنی ترقی؛ 3. قابل منتقلی ترقیاتی حقوق کو اختیارکرنا؛ 4. فطرت پر مبنی طریقہ کے ذریعہ نیلے اور ماحولیات کے لئے ساز گارسبز بنیادی ڈھانچے کا انضمام؛ 5. ان – سیتو یعنی اندرون خانہ بازآبادکاری کر کے سستے اورکفایتی مکانات کی فراہمی ؛ اور 6. صلاحیت سازی اور بھرتی میں اضافے سے ہندوستان کی تیزی سے شہر کاری، ایک اقتصادی موقع پیش کرتی ہے۔
انہوں نے آخری میل تک یعنی ہرشخص تک خدمات کی رسائی، بہتر آپریشنل افادیت، علاقے کی بنیاد پر منصوبہ بندی، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا نفوذ، کاروبار کرنے میں آسانی اور نتائج پر مبنی کارکردگی کے فریم ورک کو یقینی بنانے کے لیے ایک جامع پالیسی ایکو نظام تیارکرنے پر مزید زور دیا۔
اس دو- روزہ کنکلیو میں، کُل 24 پریزنٹیشنز ہوں گی جن میں اہم مقررین یعنی ، ریاستی ٹی سی پی محکموں اور شہری ترقیاتی اتھارٹیز کے شہروں سے متعلق اعلیٰ منصوبہ ساز شامل ہیں۔ شہری منصوبہ بندی کے شعبے کے سرکردہ ماہرین تعلیم اہم مقررین پر مشتمل 4 تکنیکی اجلاس کی نظامت کریں گے جو تغیرپرمرکوز ترقی ، قابل منتقلی ترقی سے متعلق حقوق ، مقامی علاقے کے منصوبے اورشہری منصوبہ بندی کی اسکیم، سستے اورکفایتی مکانات کی فراہمی رہائش، ماحولیات کے لحاظ سے پائیدار ترقی(اسفنج شہر)، این سی آر پلان، 2041 اور دہلی کا ماسٹر پلان-2041 جیسے و سیع تر موضوعات پراظہارخیال کریں گے۔
افتتاحی تقریب کے دوران ، وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے اس پلیٹ فارم کے توسط سے علم ومعلومات اور تجربات کا تبادلہ کرکے، مختلف اہم پیمانوں سے متعلق اصلاحات کا نفاذ کرکے مختلف شہروں کی تیاری کے لئے اپنے اعتماد کا اظہارکیا۔ مزید برآں، جناب منوج جوشی نے ٹی اورڈی /ٹی ڈی آر پر مبنی تصورات، ٹرانسپورٹیشن یعنی نقل وحرکت اورسڑکوں کے نیٹ ورک اور ٹاؤن شپ کی موثر منصوبہ بندی کے لیے دیگر اہم فریم ورک پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
اس کنکلیو کے دوران ایک نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور شہری منصوبہ بندی سے متعلق تعلیمی اداروں نے مختلف شہروں میں اپنے ذریعے شروع کیے گئے پروجیکٹوں کی نمائش کی۔ اس میں ، چنئی میں تغیرپرمرکوز ترقی کا نفاذ، اندور اور چنئی میں مقامی علاقے کی منصوبہ بندی کا نفاذ، سورت اور پُنے میں شہری منصوبہ بندی اسکیم کا نفاذ، زیرو ویلی میں ماحولیات اورآب وہوا کے لئے پائیدار شہری منصوبہ بندی سے متعلق موقف اور طریقہ کار جیسے کچھ اچھے طور طریقوں کی نمائش کی گئی۔ ریاستوں کی شہری منصوبہ بندی کے علاوہ، تعلیمی اداروں نے بھی کچھ پروجیکٹوں کی نمائش کی، مثلاً سی ای پی ٹی یونیورسٹی کے ذریعہ جے پور اور گوہاٹی کے لیے مقامی علاقے کا منصوبہ اور شہری منصوبہ بندی اسکیم کی تشکیل، ایکو حساس زون یعنی ماحولیات کے لئے حساس خطوں کے لیے منصوبہ بندی، کالج آف انجینئرنگ اور پُنے کی طرف سے مہابلیشور، شہری تعمیر نو اور ترقی،آئی آئی ٹی -کھڑگپور کے ذریعہ وراثت کا تحفظ اور اسکول آف پلاننگ اینڈ آرکیٹیکچر، وجئے واڑہ وغیرہ کے ذریعہ لچکدار اور جامع کمیونٹیز کی تعمیر وغیرہ ۔
اس دو- روزہ ورکشاپ میں کئے گئے غور و خوض کی بدولت، ماہرین، پالیسی سازوں، اور صاحب بصیرت افراد کو ہندوستان کی شہری منصوبہ بندی کے مستقبل کے خدوخال تیارکرنے اور جامع اور پائیدار شہری ترقی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم ہو گا۔ یہ ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو شہری منصوبہ بندی سے متعلق تجربات سے ایک دوسرے کو مطلع کرنے اور ان کا تبادلہ کرنے کے قابل بنائے گا اور اس کے نتیجے میں وہ شہری منصوبہ بندی کی اصلاحات کو نافذ کرنے کے لیے ایک روڈ میپ تیار کر سکیں گے تاکہ شہری آبادی کی بہتری کے لیے منصوبہ بندی کی اصلاحات کو لاگو کیا جا سکے۔
کانفرنس میں تقریباً 1000 سے زائد شرکاء ، ریاست کے شہری ترقی کے محکمے کے پرنسپل سکریٹری، ریاست کے ٹی سی پی محکموں کے چیف ٹاؤن پلانرز ، شہری ترقیاتی اتھارٹیز اور اربن مقامی بلدیاتی اداروں اور سرکردہ تعلیمی اداروں کے ممتاز سربراہان نے شرکت کی۔ ان کے علاوہ شہری منصوبہ بندی میں کام کرنے والے دیگر شراکت داروں اورمتعلقہ فریقوں جیسے جی آئی زیڈ اور جے آئی سی اے وغیرہ نے بھی اس کانفرنس میں شرکت کی۔
***********
(ش ح ۔ع م ۔ع آ)
U -7011
(Release ID: 1939378)
Visitor Counter : 223