قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیلی قانون: سہولت سے محروم لوگوں تک پہنچنا

Posted On: 13 JUL 2023 5:37PM by PIB Delhi

کامن سروس سینٹرز (سی ایس سی) کے تعاون سے محکمہ انصاف کے ٹیلی لا پروگرام نے مقدمے سے پہلے لوگوں کو قانونی مشورے کی سہولت فراہم کرنے میں انقلاب برپا کر دیا ہے اور ملک بھر میں 46 لاکھ سے زیادہ مستحقین کو مفت قانونی مشورہ فراہم کیا ہے۔

ٹیلی لا کے بارے میں: سہولت سے محروم طبقے تک پہنچنا، مقدمے سے پہلے کے مرحلے میں قانونی مشورے لینے کے لیے ایک ای-انٹرفیس سسٹم ہے۔ یہ ضرورت مند اور پسماندہ کمیونٹی کے لوگوں کو پنچایت سطح پر واقع کامن سروس سینٹرز (سی ایس سی) پر دستیاب ویڈیو کانفرنسنگ/ ٹیلی فون سہولیات کے ذریعے پینل ایڈوکیٹس سے قانونی امداد حاصل کرنے میں مدد کرتا ہے۔ 2017 میں شروع کی گئی ٹیلی لا سروس پر اب ٹیلی لا موبائل ایپ (اینڈرائیڈ اور آئی او ایس پر دستیاب) کے ذریعے براہ راست رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

Image

************

 

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 6999


(Release ID: 1939304) Visitor Counter : 153


Read this release in: English , Hindi , Punjabi