کامرس اور صنعت کی وزارتہ
کامرس اورصنعت کے وزیر پیوش گوئل نے برطانیہ کے تجارت کے وزیرمملکت کے ساتھ بات چیت کی ، انھوں نے آزاد تجارتی سمجھوتے اورتجارتی تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا
جناب گوئل نے لندن میں بہت سے اہمیت کے حامل عہدوں پرمتعین سیاستدانوں ، سرکاری افسران اور ممتاز صنعت کاروں سے ملاقات کی
جناب گوئل کا یہ دورہ ،ایف ٹی اے مذاکرات کے ایک اہم مرحلے کے موقع پرہوا
وزراء نے مذاکرات میں کئی ابواب کو بندکئے جانے سمیت آسانی سے حاصل ہوجانے والے مقاصد کی نشاندہی کی اوران پرتوجہ مرکوز کی
پیوش گوئل نے برطانیہ کے وزیراعظم کے اعلیٰ اقتصادی مشیر ڈگلس میک نیل کے ساتھ دوطرفہ تجارتی تعلقات کے بارے میں نتیجہ خیز تبادلہ خیال کیا
Posted On:
12 JUL 2023 8:15PM by PIB Delhi
بھارت کے تجارت اورصنعت کے وزیر (سی آئی ایم) پیوش گوئل نے 10جولائی سے 12جولائی تک کے لندن کےاپنا نتیجہ خیز اور مفید دورے کا اختتام کیا ۔اس دورے کے دوران انھوں نے بہت سے اہم عہدوں پر متعین سیاستدانوں ، سرکاری افسران اورصنعت کے ممتاز رہنماؤں اور صنعت کاروں سے ملاقات کی اور بھارت –برطانیہ تجارتی تعلقات کو مستحکم بنانے کی غرض سے اہم تبادلہ خیال کیا ۔ یہ دورہ تزویراتی لحاظ سے خاص وقت پرہوا جو جاری مذاکرات کے اہم مرحلے کے موقع پر ہوا۔ یہ دورہ مذاکرات کو آگے لے جانے میں بہت معاون ثابت ہوا۔
اس دورے کے دوران ، تجارت وصنعت کے وزیرپیوش گوئل نے برطانیہ کے تجارت کے وزیر مملکت کیمی باڈینوش سے ملاقات کی اور آزاد تجارتی سمجھوتے (ایف ٹی اے ) کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ اور دونوں ملکوں کے درمیان اشتراک اورتال میل میں اضافہ کرنے کی غرض سے موجود مواقع کے بارے میں غوروخوض کیا۔
بھارت کی 140کروڑ افرادکی ایک بڑی آبادی اور اس کی قابل ذکراقتصادی ترقی کا اعتراف کرتے ہوئے ، دونوں وزراء نے برطانیہ کے لئے بھارتی منڈی کے زبردست امکانات کو تسلیم کیا۔ یہ حوصلہ افزابات ہے کہ دونوں لیڈروں کی مختلف النوع مشکل امور کے بارے میں بے تکلفانہ اورکھلے تبادلہ خیال کے دوران خاطرخواہ پیش رفت ہوئی ۔
وزیرجناب پیوش گوئل اوروزیرباڈینوش کے درمیان ملاقات باہمی مفادات میں پیش قدمی کرنے کی غرض سے مشترکہ مفاہمت اورعزم کے ساتھ ہوئی ۔ دونوں وزیروں نے آسانی سے حاصل ہوجانے والے اہداف کی نشاندہی کرکے ان پرتوجہ مرکوز کی ، جن میں مذاکرات میں کئی ابواب کو بند کیاجاناشامل ہے ۔ اس عملی اورنتیجہ خیزطریقہ کارکا مقصد ان امور کو،جہاں مذاکرات کاروں کو چنوتیاں درپیش ہوئیں ، حل کرنا تھا ۔یہ دورہ ، اہم رکاوٹوں پرقابوپانے اور ایک جرأت مندانہ اورباہمی طورپرمفید تجارتی سمجھوتے کو آگے لے جانے کی غرض سے راہ ہموارکرنے میں بہت مفید ثابت ہوا۔
اس کے علاوہ ، وزیرگوئل نے برطانیہ کے وزیراعظم کے اعلیٰ اقتصادی مشیر ڈگلس میک نیز کے ساتھ نتیجہ خیزمذاکرات کئے ۔ میٹنگ کے دوران برطانیہ اوربھارت کے تعلقات کو ایک نئی جہت فراہم کرنے اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کی غرض سے بھارت اوربرطانیہ کی مشترکہ کوششوں کواجاگرکیاہے ۔ دونوں فریقوں نے تعاون پرمبنی پہل قدمیوں کے ذریعہ حاصل مثبت نتائج کااعتراف کیا اور مستقبل کے لئے اچھی امیدوں کا اظہارکیا۔ قابل ذکرہے کہ جناب میک نیل نے پچھلے دور کے دوران نئی دہلی کا دورہ کیاتھا اور سرکردہ افسران اوروزراءکے ساتھ ملاقاتیں کی تھیں ۔
اپنے اس دورے کے دوران ،انھوں نے ممتاز کاروباری افراد اورسرکردہ صنعت کاروں کے ساتھ بات چیت بھی کی او ر بھارت وبرطانیہ کے لئے مشترکہ مفاد کے مختلف النوع شعبوں کے متعلقہ فریقوں کی شمولیت کے ساتھ ایک بزنس راؤنڈٹیبل کا انعقاد کیاتھا۔ انھوں نے بھارت اور برطانیہ میں ممتاز کاروباری افراد پرزوردیاکہ وہ حکومت ہند کی مختلف پہل قدمیوں سے فائدہ اٹھائیں ۔ انھوں نے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس اف انڈیا کے یوکے کے چیپٹرکے ارکان کے ساتھ بھی بات چیت کی ۔
اس دورے کے دوران کئے گئے تبادلہ خیال سے ایک نزدیکی ساجھیداری قائم کرنے اورتجارت کے فروغ کے لئے مختلف امکانات تلاش کرنے کی غرض سے دونوں فریقوں کی جانب سے مضبوط عہدبستگی کی عکاسی ہوتی ہے ۔اس دورے کے دوران کی گئی پیش رفت کی بدولت ،دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اورباہمی طورپرمفید نتائج حاصل کرنے کی غرض سے ایک ٹھوس بنیاد قائم ہوئی ہے ۔
***********
(ش ح ۔ع م ۔ع آ)
U -6976
(Release ID: 1939129)
Visitor Counter : 143