کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

صنعت و تجارت کے مرکزی وزیر اور یورپی فری ٹریڈ ایسوسی ایشن كے اعلیٰ سطحی وفد کی لندن میں کامیاب ملاقات

Posted On: 12 JUL 2023 6:23PM by PIB Delhi

صنعت و تجارت، امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم كے علاوہ ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے یوروپی فری ٹریڈ ایسوسی ایشن (ای ایف ٹی اے) کے ایک وفد کے ساتھ ایک انتہائی کامیاب ملاقات كی۔ اس وفد کی قیادت سوئزر لینڈ كی وزیر برائے اقتصادی امور ہیلین بڈلیگر آرٹیڈا کر رہی تھیں۔ یہ ملاقات 11 جولائی تا 12 جولائی 2023  لندن میں ہوئی۔ محترمہ ہیلین بڈلیگر آرٹیڈا بھی یورپی فری ٹریڈ ایسوسی ایشن والی ریاستوں کے فارماسیوٹیکل، مشینری اور الیکٹرانکس کے صنعت کے ذمہ داران کے ساتھ تھیں۔

ہندوستانی وزیر پیوش گوئل اور سوئزر لینڈ كی وزیر برائے اقتصادی امور ہیلین بڈلیگر آرٹیڈا کے درمیان بات چیت نتیجہ خیز رہی۔ تجارتی اور اقتصادی شراکت داری کے معاہدے (ٹی ای پی اے) سے متعلق  مذاکرات کو تیزی سے مکمل کرنے کے مشترکہ مقصد کے ساتھ، اہم مسائل پر تفصیلی بات چیت ہوءی۔ ان مذاکرات کا بنیادی مقصد ہندوستان اور ای ایف ٹی اے کے درمیان ایک منصفانہ، باہمی طور پر فائدہ مند اور جامع تجارتی معاہدہ قائم کرنا ہے۔

گزشتہ چند مہینوں کے دوران ہندوستان اور ای ایف ٹی اے نے اپنی مصروفیات کو نمایاں طور پر تیز کیا ہے۔ اس سے ٹی ای پی اے مذاکرات کو جلد نتیجہ خیز بنانے تک پہنچنے کے لیے دونوں فریقوں کے عزم کو اجاگر ہوتا ہے۔ لندن میں ہونے والی میٹنگ سے اس عزم کو مزید تقویت ملی ہے۔ اس میٹنگ میں دونوں فریقوں نے حتمی معاہدے کی طرف پیش رفت کے لیے بھرپور آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

ہندوستانی وزیر جناب پیوش گوئل نے بات چیت کے تعمیری اور باہمی تعاون پر مبنی ہونے پر روشنی ڈالتے ہوءے میٹنگ کے دوران ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار كیا۔ انہوں نے ایک جامع تجارتی معاہدے کی اہمیت پر زور دیا جو ہندوستان اور ای ایف ٹی اے دونوں کی ضروریات اور خواہشات کو پورا کرتا ہو، قریبی اقتصادی تعلقات اور پائیدار ترقی کو فروغ دیتا ہو۔

ریاستی سکریٹری ہیلین بڈلیگر آرٹیڈا نے وزیر گوئل کے جذبات کی بازگشت اور ہندوستانی حکومت کے فعال نقطہ نظر کی تعریف کے ساتھ اُن مثبت نتائج پر اعتماد کا اظہار کیا جو ایک جامع ٹی ای پی اے کے ذریعے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

لندن كی اس کامیاب میٹنگ نے ہندوستان اور ای ایف ٹی اے کے درمیان جاری مذاکرات كی رفتار مزید تیز کی ہے۔ فریقین نے دونوں خطوں کے درمیان اقتصادی تعاون اور تجارت میں اضافے کے امکانات کو تسلیم کرتے ہوئے ٹی ای پی اے کے كو جلد تكمیل تك لانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ٹی ای پی اے کی کامیاب تكمیل ترقی اور خوشحالی كے رُخ پر ہندوستان اور ای ایف ٹی اے دونوں کے لیے ایک نئے گہرے اقتصادی تعاون کی راہ ہموار کرے گی۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

U     NO     6963 


(Release ID: 1939053) Visitor Counter : 127


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil