کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ڈی پی آئی آئی ٹی نے‘پینے کے قابل پانی کی بوتلیں’ اور ‘شعلہ پیدا کرنے والے لائٹر’ کے لیے کوالٹی کنٹرول آرڈرز کو نوٹی فائی کیا
کیو سی اوز کا مقصد ہندوستان میں معیاری ماحولیاتی نظام کو مضبوط کرنا اور عوام کی صحت اور صارفین کی حفاظت کو بڑھانا ہے
Posted On:
11 JUL 2023 6:57PM by PIB Delhi
تجارت اور صنعت کی وزارت کےصنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) نے 5 جولائی 2023 کو دو نئے کوالٹی کنٹرول آرڈرز (کیو سی اوز) کو کامیابی سے نوٹی فائی کیا ہے۔ یہ کیو سی اوز ‘پینے کے قابل پانی کی بوتلوں’ اور‘شعلہ پیدا کرنے والے لائٹرز’ نوٹیفکیشن کی تاریخ سے چھ ماہ کے اندر نافذ العمل ہوں گے۔ ان کیو سی اوز کا مقصد ہندوستان میں معیاری ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانا اور عوام کی صحت اور صارفین کی حفاظت کو بڑھانا ہے۔
‘پینے کے قابل پانی کی بوتلوں’ کے لیے کیو سی او تانبے، سٹینلیس سٹیل یا ایلومینیم سے بنی پینے کے قابل پانی کی بوتلوں کی تیاری اور درآمد کے لیے مناسب آئی ایس معیار کے تحت لازمی سرٹیفیکیشن کو لازمی قرار دیتا ہے۔
مقامی مارکیٹ کے لیے تیار کردہ یا ہندوستان میں درآمد کیے جانے والے فلیم لائٹرز کے لیے ‘کیوسی اوفلیم-پروڈیوسنگ لائٹرز’ اور‘لائٹرزکے لئے حفاظتی تفصیلات ’ اور‘ یوٹلٹی لائٹرزکے لیے حفاظتی تفصیلات’ کے لیے آئی ایس معیارات کے تحت لازمی سرٹیفیکیشن کو لازمی قرار دیتا ہے۔ ایک لائٹر ایک پورٹیبل ڈیوائس ہے جو شعلہ پیدا کرتی ہے اور اسے مختلف اشیاء، جیسے سگریٹ، گیس لائٹر، آتشبازی، موم بتیاں یا کیمپ فائر کو جلانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ دھات یا پلاسٹک کی ڈبیہ پر مشتمل ہوتا ہے جو آتش گیر مائع یا کمپریسڈ گیس سے بھرا ہوتا ہے،جو شعلہ پیدا کرنے کے لیے جلانے کا ایک ذریعہ ہوتا ہے اور شعلے کو بجھانے کے لیے اس میں کچھ گنجائش موجود ہوتی ہے۔ لائٹر کی دو قسمیں ہیں: شعلہ اور چنگاری کی قسم۔
گھریلو مائیکرو اور چھوٹی صنعتوں کو سپورٹ کرنے کے لیے، کیوسی او کے نفاذ کے لیے وقت مقررہ کے لحاظ سے نرمی دی گئی ہے۔ اس کا مقصد ان کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے جبکہ ہموار عمل درآمد کو یقینی بنانا اور کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے سازگار ماحول کو فروغ دینا ہے۔
ڈی پی آئی آئی ٹی کے سکریٹری،جناب راجیش کمار سنگھ نے عالمی معیار کی مصنوعات کی تیاری کے لیے ہندوستان میں ایک معیاری ماحولیاتی نظام کی تعمیر کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ نہ صرف ملک کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) میں تعاون پیش کرے گ بلکہ معیاری مصنوعات کے معاملے میں ہندوستان کو دنیا کے نقشے پر نمایاں کرے گا۔
حال ہی میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی تیاری کی اہمیت پر زور دیا اور ہندوستان کی ایسی اشیا تیار کرنے کی صلاحیت پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا جو عالمی سطح پر گونجے گی ۔
وزیر اعظم کے وژن کے مطابق، ڈی پی آئی آئی ٹی نے ہندوستان میں ایک جامع کوالٹی کنٹرول نظام قائم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔ ڈی پی آئی آئی ٹی کی طرف سے اٹھائے گئے اہم اقدامات میں سے ایک لازمی کیوسی اوز کی ترقی ہے، جس کا مقصد غیر معیاری مصنوعات کی درآمد کو روکنا، غیر منصفانہ تجارتی طریقوں کو روکنا اور صارفین کے ساتھ ساتھ ماحولیات کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنانا ہے۔کیوسی او کے نفاذ کا تصور مینوفیکچرنگ کے معیار کو بہتر بنانے اور 'میک ان انڈیا' مصنوعات کی برانڈ ویلیو کو بڑھانے کے لیے ہے۔ ڈی پی آئی آئی ٹی فعال طور پر کوالٹی ٹیسٹنگ لیبز، پروڈکٹ مینوئلز، اور دیگر ضروری اجزاء تیار کر رہا ہے، جو بھارت میں ایک مضبوط معیاری ماحولیاتی نظام کی ترقی کو فروغ دے رہا ہے۔
بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس ) کے ساتھ مل کر،ڈی پی آئی آئی ٹی نے 64 نئےکیوسی اوز کی ترقی شروع کی ہے، جس میں 317 پروڈکٹ معیارات کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اہم صنعتی انجمنوں اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ وسیع مشاورت ہر کیو سی او کے لیے قیمتی معلومات اور تاثرات جمع کرنے کے لیے کی جاتی ہے، جس کے بعد کیو سی او کا مسودہ وزیر تجارت اور صنعت کو منظوری کے لیے پیش کیا جاتا ہے اور قانون سازی کے محکمے سے اس کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔ یہ عمل مکمل ہونے کے بعد، کیو سی اوز کو 60 دن کی مدت کے لیے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا جاتا ہے، جس میں رکن ممالک سے تبصرے طلب کیے جاتے ہیں۔
کیو سی اوز کے نوٹیفکیشن کے ساتھ، بی آئی ایس ایکٹ، 2016 کے مطابق غیر بی آئی ایس مصدقہ مصنوعات کی تیاری، ذخیرہ کرنے اور فروخت کرنے پر پابندی ہے۔ پہلے جرم کے لیے کم از کم 2 لاکھ روپے کے جرمانے کے ساتھ یادو سال قید کی سزا۔دی جاسکتی ہے۔دوسرے اور اس کے بعد کے جرائم کی صورت میں جرمانہ کم از کم 5 لاکھ روپے تک بڑھ جائے گا اور سامان یا اشیاء کی قیمت سے دس گنا تک بڑھ جائے گا۔
یہ اقدامات ملک کے اندر غیر معمولی معیار کی عالمی معیار کی مصنوعات تیار کرنے کے لیے ،حکومت ہند کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتے ہیں، جو کہ وزیر اعظم کے "آتم نر بھر بھارت" یا خود کفیل ہندوستان بنانے کے وژن کے مطابق ہے۔
*************
ش ح۔ا ک۔ رم
U-6948
(Release ID: 1938880)
Visitor Counter : 134