وزارت دفاع

جاپان ہند بحری مشق 2022(جیمیكس 23 ) اختتام پذیر

Posted On: 11 JUL 2023 7:22PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ کی میزبانی میں ساتویں جاپان ہند بحری مشق 2022 (جیمیكس 23  )خلیج بنگال میں اختتام پذیر ہوئی۔  فریقین نے ایک دوسرے کو روایتی اسٹیمپسٹ کے ساتھ الوداع کیا۔ ہندوستانی ریئر ایڈمیرل گروچرن سنگھ، فلیگ آفیسر کمانڈنگ ایسٹرن فلیٹ كی كمان میں ہندوستانی بحریہ کے جہاز دہلی، کمورتا اور شکتی اور جاپانی ریئر ایڈمیرل نیشیاما تاکاہیرو، کمانڈر ایسکارٹ فلوٹیلا ون کی کمان میں جاپان میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس نے چھ روزہ مشق میں حصہ لیا۔

جیمیكس 23 نے پیچیدہ مشقوں میں حصہ لیا۔ یہ مشقیں دونوں بحری افواج نے مشترکہ طور پر کیں۔ فریقین نے بحری جنگ کے تینوں شعبوں - سطحی، ذیلی سطحی اور ہوائی - میں اعلی درجے کی مشقوں میں حصہ لیا۔ مشق میں بحری جہازوں اور ان کے لازمی ہیلی کاپٹروں کے علاوہ لڑاکا طیارے، سمندری گشتی طیارے اور ایک آبدوز  بھی شامل تھا۔ جیمیكس 23 عام طریقہ کار کو دوبارہ درست کرنے اور ہندوستانی بحریہ اور جاپان میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس کے درمیان انٹرآپریبلٹی کو بڑھانے كے ساتھ ختم ہوئی۔

 

*****

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1938802) Visitor Counter : 94


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil