امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
خردہ فروشوں، پروسیسرز اور تاجروں کی خریداری کے لیے 24-2023 کی گندم اور چاول کی تیسری ہفتہ وار ای- نیلامی 12 جولائی 2023 کو طے ہے
تیسری ای- نیلامی میں 482 ڈپووں سے 4.29 لاکھ میٹرک ٹن گندم اور 254 ڈپووں سے 3.95 لاکھ میٹرک ٹن چاول پیش کیے جائیں گے
Posted On:
07 JUL 2023 8:32PM by PIB Delhi
چاول، گندم اور آٹے کی خوردہ قیمت کو کنٹرول کرنے کے لیے بازار میں مداخلت کے لیے حکومت ہند کی پہل کے ایک حصے کے طور پر، ہفتہ وار ای- نیلامی کے سلسلے میں گیہوں اور چاول دونوں کو خوردہ فروشوں، پروسیسرز اور تاجروں کے ذریعے خریداری کے لیے پیش کیا جاتا ہے۔ 24-2023 کی تیسری ای- نیلامی 12جولائی 2023 کو طے ہے۔ ملک بھر سے 482 ڈپووں سے 4.29 لاکھ میٹرک ٹن گندم اور 254 ڈپووں سے 3.95 لاکھ میٹرک ٹن چاول کی مقدار پیش کی جاتی ہے۔
اس کے لیے ٹینڈر نوٹس ایم جنکشن سروسز لمیٹڈ کی ویب سائٹ یعنی https://www.valuejunction.in/fci/ پر اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔ دلچسپی رکھنے والی جماعتیں مستقبل کی ای- نیلامیوں میں حصہ لینے کے لیے خود کو سائٹ میں درج کروا سکتی ہیں۔ ایف سی آئی ہفتہ وار ای - نیلامی میں حصہ لینے کے لیے مزید چھوٹے اور معمولی صارفین کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے تاکہ جاری کردہ اسٹاک معاشرے کے وسیع تر طبقے تک پہنچ سکیں۔
فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کی طرف سے 5جولائی 2023 کو کی گئی ای- نیلامی میں، ایف سی آئی کے 23 علاقوں کے 251 ڈپووں سے 526 ڈپووں سے کل 4.07 ایل ایم ٹی گیہوں اور 3.88 ایل ایم ٹی چاول پیش کیے گئے تھے۔ 1.29 ایل ایم ٹی گندم 1337 بولی لگانے والوں کو اور 170 ایم ٹی چاول 5 بولی لگانے والوں کو فروخت کئےگئے ۔
قدروقیمت کی حامل اوسط فروخت قیمت ایف اےکیوکے زمرے کے گیہوں کے لئے2154.49فی کوئنٹل تھی جب کہ اس سلسلے میں ریزروقیمت کل ہند پیمانےپر 2150روپے فی کوئنٹل مقررکی گئی تھی ، جب کہ یو آرایس گیہوں کی قدروقیمت کی حامل اوسط فروخت قیمت 2125روپے فی کوئنٹل کے ریزروقیمت کے بالمقابل 2132.40روپے فی کوئنٹل تھی ۔
کل ہندپیمانے پر3137روپے فی کوئنٹل کی ریزروقیمت کے بالمقابل چاول کی قدروقیمت کی حامل اوسط فروخت قیمت 3175.35روپے فی کوئنٹل تھی۔
گیہوں کی ای- نیلامی میں شرکت کے لیے حکومت ہند کے گیہوں کے اسٹاک مینجمنٹ پورٹل میں بولی دہندگان کے ذریعہ اسٹاک ڈیکلریشن کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ای - نیلامیوں کی موجودہ قسط میں، خوردہ قیمت میں کمی کو خریدار کے لیے زیادہ سے زیادہ 100 ٹن تک کی پیشکش کر کے ہدف بنایا جا رہا ہے۔ یہ فیصلہ چھوٹے اور معمولی آخری صارفین کی حوصلہ افزائی کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہے کہ مزید شرکاء آگے آئیں اور اپنی پسند کے ڈپو سے مقدار کے لیے بولی لگائیں۔
***********
(ش ح ۔ اک ۔ع آ)
U -6919
(Release ID: 1938621)
Visitor Counter : 122