نیتی آیوگ

اٹل انوویشن  مشن  نےبیئرکےاشتراک سے  ‘ اے ٹی ایل انڈسٹری وزٹ ’کا آغاز کیا

Posted On: 07 JUL 2023 4:53PM by PIB Delhi

مینوفیکچرنگ ،بھارت میں  ایک اعلیٰ فروغ  کےشعبے کے طورپر ابھرا ہے۔بھارت کے معزز وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے  بھارت کو دنیا کے نقشے میں ایک مینوفیکچرنگ کے مرکز کے طورپر نمایاں کرنے اور بھارتی معیشت کو عالمی شناخت دلانے کے لئے میک ان انڈیا پروگرام کا آغاز کیا ہے۔بھارت  ، حکومت ہند کے اقدامات  جیسے قومی مینوفیکچرنگ  پالیسی کے ذریعہ  صنعت 4.0 کی راہ پر تیزی سے فروغ  پارہا ہے اور  اسکولی  طلبا کو جدید ٹکنالوجی   اور آج استعمال ہونے والے مینوفیکچرنگ کے پراسس  سے   واقف کرانا  بہت اہم ہے ۔ اعلی ٰ تعلیمی اداروں  میں صنعتی دورے  ہمیشہ سے تعلیمی نصاب کا اہم حصہ رہے ہیں اور  اسی اقدام کے ذریعہ   اٹل انوویشن مشن  ( اے آئی ایم ) اور بئیر صنعت میں  استعمال ہونے والے مینوفیکچرنگ کی  جدید ترین  تکنیک  اور ٹکنالوجی   سے طلبا کو متعارف کرائیں گے۔

اٹل انوویشن مشن  (اے آئی ایم ) نے بئیر س کے اشتراک سے  آج گجرات کے واپی میں  بئیرس کے  مینوفیکچرنگ یونٹ  میں   اٹل ٹنگرنگ  لیبس   کے تحت  صنعتی دورے   کی ایک منفرد پہل  کا آغاز کیا ہے۔

طلبا کو جدید  فیکٹریوں   سے واقف کرانے  کے پس  پشت  منطق کی وضاحت کرتے ہوئے   نیتی آیوگ  نے  اٹل انوویشن مشن   کے مشن ڈائریکٹر   ڈاکٹر چنتن ویشنو   نے کہا کہ   مینوفیکچرنگ  پالیسی میں   تیزی لانے اور   اس کے امکانات  کو سمجھنے کے لئے عوام میں  بیداری  پیدا کرنا بہت اہم ہے۔ بئیر س کے ساتھ  یہ  پہل  اٹل  ٹنکرنگ لیبس  میں  نوجوانوں  کے ذہنوں  کو  مینوفیکچرنگ کے تئیں    راغب کرنے میں مدد  کرے گی۔اس کے نتیجے میں  بھارت کو عالمی سطح  پر ایک اقتصادی قوت  بننے کے لئے  چھوٹے چھوٹے اقداما ت  کرنے میں  مدد ملے گی۔

بئیر نے  2021 سے  اٹل انوویشن مشن کے مختلف اقداما ت میں تعاون کرنے کے لئے نیتی آیوگ کے ساتھ ساجھیداری کی ہے۔ سائنس  پر مبنی  آموزش   کو پروان چڑھانے اور مستحکم کرنے کے  لئے  بئیر نے  سات ریاستوں میں  کُل  125 اے  ٹی ایل اسکولوں کو  اپنایا ہے۔ بعد کے مرحلے میں  اپنائے گئے  50 اسکول  صرف لڑکیو ں کے اسکول ہیں ، جو خواتین کو بااختیار بنانے کی خاطر تنوع اورشمولیت کے تئیں   بئیر کے  عہد سے مطابقت رکھتے ہیں۔  پچھلے ڈیڑھ سال کے دوران  بئیر نے  اسکیموں کو نافذ کرنے والے اپنے ساجھیداروں کے ساتھ  اے ٹی ایل نصاب پرتقریباََ  150  اے  ٹی ایل کوارڈی نیٹرس  کو تربیت دی ہے ۔6سے 12ویں جماعت کے  20 ہزارسے زیادہ طلبا کو  حقیقی دنیا کے چیلنجوں   سے نمٹنے کے لئے  اختراعی حل  تیار کرنے کے لئے  تجرباتی اور  کھیلوں کی ٹکنالوجی کے ذریعہ  تربیت دی گئی ہے۔

اے آئی ایم کے ذریعہ طلبا کو صنعت سے واقف کرانے  کے اس پروگرام میں  شرکت کے ساتھ  بئیر اس پروگرام میں   اہم صنعتی ساجھیدار  کے طورپر  اے آئی ایم کے ساتھ  قریبی اشتراک سے کام کررہا ہے۔بئیر نے واپی  ،  شمیر پیٹ  ،  چندیپا  اور بنگلور و میں  اپنے  مینوفیکچرنگ اور پروڈکشن  پلانٹس  اور تحقیقی مراکز کو اے ٹی ایل کے طلبا کے لئے کھول دیا ہے تاکہ وہ  خود اس بات پر تجربہ حالصل کرسکیں کہ کس طرح صنعت کے ذریعہ ٹکنالوجی   ، آٹومیشن  اور اختراع  کو استعمال  کیا جاتا ہے۔

طلبا کے فیکٹری کے دورے پر تبصرہ  کرتے ہوئے  بئیر ساؤتھ ایشیا   کی  کنٹری  گروپ ہیڈ مواصلات   ،  عوامی امور ، پائیداری اور سی ایس ای  ،  محترمہ رچنا پانڈا نے کہا کہ  بئیر نے  بھارت کی ترقی کے سفر میں  125سال سے زیادہ  کی ساجھیداری کی ہے،جس سے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنے  ، خوراک کی سکیورٹی  اور  لاکھوں  بھارتیوں کے لئے حفظان صحت تک رسائی  کو ٹکنالوجی میں مسلسل اختراعات کے ذریعہ   یقینی بنایا گیا ہے۔ایک کمپنی کے طور پر ، جو زندگی کو بہتر بنانے کے لئے سائنس کے استعمال میں پختہ یقین رکھتی ہے ، بئیر س  کا انوویشن مشن  پر نیتی آیوگ کے ساتھ  اشتراک  ہمارے نوجوانوں  میں   جدت طرازی اور اینٹر پرینیورشپ   کے  کلچر کو  فروغ  دینے کی ایک کوشش ہے۔ اس ساجھیداری  میں ایک اگلے قدم کے طورپر بئیر اب  طلبا کو  عالمی درجے کی مینوفیکچرنگ یونٹوں میں مشاہدہ کرنے اور تجربہ کرنے کی دعوت دے رہی ہے۔ واپی میں  مینوفیکچرنگ  پلانٹ  اس شاندار اقدام  کا آغاز کرنے کے لئے  بہترین  مقام ہے کیونکہ  یہ پلانٹ نہ صرف   میک ان انڈیا   کی عکاسی  کرتا ہے بلکہ   عالمی سطح  پر بئیر  کے  آپریشنز  کے لئے  ایک بڑا سپلائر  بھی ہے ۔ یہ  درست  طور پر ‘‘ میک ان انڈی فار دی ورلڈ ’’ ہے ۔

اکیسویں صدی  میں  طلبا کے آموزشی عمل میں  ایک زبردست تبدیلی کی ضرورت ہے ۔ہرروز  صنعت کے ذریعہ  نئی ٹکنالوجی کی دریافت   مستقبل   کے لئے  تیار  تعلیمی نظام  کو چیلنج  کرتی ہے۔ اٹل ٹنکرنگ لیب  ( اے ٹی ایل ) پروگرام  ایک قومی تحریک بن چکا ہے، جو  بھارت کے  تعلیمی ماحولیاتی نظام   میں انقلاب برپا کررہا ہے کیونکہ  اس کے مقاصد اور وژن   قومی تعلیمی پالیسی  2020 کے ساتھ  خوبصورتی سے منسلک ہیں ۔

صنعتی دوروں  کے آغاز  میں ،  جس میں  تعلیمی دوروں کے ذریعہ   آموزش   کی فراہمی  کی کوشش کی جاتی ہے ، گجرات کے  اے ٹی ایل طلبا کی ٹیموں  نے شرکت کی ہے۔بچوں نے  بئیر کے واپی پلانٹ کا دورہ کیا اور  ایسی  پہل  کے بارے میں  اپنے جوش وخروش   کا اظہار کیا، جو علمی  آموزش اور  عملی تجربے  کے درمیان  بڑھتے  ہوئے فرق کو  ختم کرنے میں  مد د کرے گا۔30سے زیادہ طلبا اوراساتذہ نے  اجلاس میں شرکت کی ۔واپی نے بئیر کے ساتھ  تعلیمی صنعتی دوروں   کی پہلی سیریز   کے ساتھ  اے آئی ایم  طلبا کو  عالمی درجے کے  مینوفیکچرنگ یونٹوں   سے واقف کرانے اور صنعتوں  میں  استعمال ہونے والی  جدید ترین   مینوفیکچرنگ تکنیک اور ٹکنالوجی سے واقف کرانے کے لئے ملک بھر میں ایسے دورے جاری رکھے گا۔

*************

ش ح۔و ا۔ رم

U-6914



(Release ID: 1938603) Visitor Counter : 100


Read this release in: English , Hindi , Telugu