جل شکتی وزارت

قومی آبی مشن نے پانی کے استعمال کی کارگری کو بہتر بنانے کے لیے انڈین پلمبنگ ایسوسی ایشن کے ساتھ معاہدہ کیا


ایم او یو پانی کے استعمال کی کارگری کو بڑھانے کے مقصد کو فروغ دینے میں مدد کرے گا: محترمہ ارچنا ورما،ایڈیشل سکریٹری و ایم ڈی، نیشنل واٹر مشن

انڈین پلمبنگ ایسوسی ایشن گھریلو سیکٹر میں پانی کے استعمال کی کارگری کو 50-60 فیصدتک بڑھانے اور پانی کے استعمال کو 135ایل پی سی ڈی سے 60 ایل پی سی ڈی کرنے کے لیے مکمل تعاون کرے گی: صدر، انڈین پلمبنگ ایسوسی ایشن

Posted On: 07 JUL 2023 6:47PM by PIB Delhi

بیورو آف واٹر یوز ایفیشینسی (بی ڈبلیو یو ای)، نیشنل واٹر مشن(این ڈبلیو ایم) ، وزارت جل شکتی اور انڈین پلمبنگ ایسوسی ایشن(آئی پی اے) کے درمیان بارش کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اوراس کے  فروغ کے ذریعہ واٹر پازیٹوانڈیا کے لیے پانی کی کٹائی کے ڈھانچے، لو فلو فکسچر اور سینیٹری ویئر، گرے اور بلیک واٹرٹریٹمنٹ،موجودہ ماحول کا واٹر آڈٹ کے مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے۔ ۔ اس مفاہمت نامے پر محترمہ ارچنا ورما، ایڈیشنل سکریٹری اور مشن ڈائریکٹر، نیشنل واٹر مشن، وزارت جل شکتی اور جناب گرمیت سنگھ اروڑہ، قومی صدر، اوکھلا، نئی دہلی میں واقع انڈین پلمبنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے دستخط کیے گئے۔

 

 

قومی آبی مشن کی مشن ڈائریکٹر اور ایڈیشنل سکریٹری محترمہ ارچنا ورما نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے زور دے کر کہا کہ پانی کے استعمال کی کارگری کے بیورو کے لیے آج کا دن تاریخی دن ہے کیونکہ(آئی پی اے) ان فکسچر کو فعال طور پر فروغ دے رہا ہے جو پانی کے تئیں حساس ہیں اور پانی کا کم استعمال کرتے ہیں۔ مفاہمت نامے سے پانی کے استعمال کی کارکردگی کو بڑھانے کے مقصد کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

جناب گرمیت اروڑہ، قومی صدر، انڈین پلمبنگ ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ ان کی تنظیم گھریلو سیکٹر میں پانی کے استعمال کی کارگری کو 50-60 فیصد تک بڑھانے (پانی کے استعمال کو 135 ایل پی سی ڈی سے کم کرکے 60 ایل پی سی ڈی تک)کے لیے مکمل تعاون کرے گی ۔ انہوں نے نیٹ زیرو واٹر بلڈنگز کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے تعمیر شدہ ماحول (رہائشی عمارتوں، ہوٹلوں وغیرہ) کے پانی کے آڈٹ پر مزید زور دیا۔

قومی آبی مشن کا ہدف 4 پانی کے استعمال کی کارکردگی میں 20 فیصد اضافہ کرنا ہے۔ ایم او یو پر دستخط قومی آبی مشن، وزارت جل شکتی کے مقصد 4 کو پورا کرنے میں ایک اہم قدم ہے۔ مفاہمت نامے کی دفعات 24 ابواب (مختلف شہروں میں) اور ملک بھر میں پھیلے ہوئے انڈین پلمبنگ ایسوسی ایشن کے 6500 سے زیادہ اراکین کے ساتھ، قومی آبی مشن، وزارت جل شکتی کے مقصد کو نافذ کرنے اور فروغ دینے کی طرف مرکوز ہیں۔ مفاہمت نامے کے مطابق، این ڈبلیو ایم اورآئی پی اےعوامی تعلیم، آگاہی اور آؤٹ ریچ پروگرام اور واٹر اسٹیورڈ شپ کی فراہمی اور فروغ کے لیے مل کر کام کریں گے۔ پانی کی سرکلر اکانومی پر توجہ مرکوز کی جائے گی جس میں گرے واٹر کا استعمال(5-آر: کم کرنا، ری سائیکل کرنا، دوبارہ استعمال کرنا، دوبارہ بھرنا اور ریسپکٹ کرنا)  شامل  ہیں۔ مفاہمت نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ ا ین ڈبلیو ایم اورآئی پی اےبارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی اور آبی ذخائر کو ری چارج کرنے کے لیے فروغ دینے اور بیداری پیدا کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ مزید برآں این ڈبلیو ایم اورآئی پی اے بنیادی طور پر شہری منظر نامے میں استعمال شدہ پانی کی بحالی کو فروغ دینے کے لیے بھی مل کر کام کریں گے۔

 

*******

 

ش ح ۔ س ک ۔ ف ر

U. No.6911



(Release ID: 1938587) Visitor Counter : 93


Read this release in: English , Hindi , Telugu