الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پروڈکٹ ڈیزائن سنٹر کا افتتاح اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت  کے تعاون   سے چلائے جانےوالےپروجیکٹوں  کے تحت تیار کئے گئے  ظاہری شکل پر مبنی ای-کوالٹی کا پتہ لگانے کے نظام کے لیے گرین- ایکس سسٹم کا آغاز

Posted On: 10 JUL 2023 7:31PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت  کے ایڈیشنل سکریٹری جناب بھونیش کمار نے سنٹر فار ڈیولپمنٹ آف ایڈوانسڈ کمپیوٹنگ (سی -ڈیک)، کولکتہ میں قائم کئے گئے پروڈکٹ ڈیزائن سنٹر (پی ڈی سی) کا افتتاح کیا۔ اس سینٹر میں پروٹو ٹائپنگ اور سسٹم ڈیزائننگ کی سہولیات موجود ہیں جوکہ  سسٹم ڈیزائننگ، پروٹو ٹائپنگ، آئیڈییشن اور فیبریکیشن کے لیے تمام سافٹ ویئر اور پرنٹنگ ٹیکنالوجیز سے لیس ہیں۔

یہ سہولت ملک کے مشرقی علاقے کے اسٹارٹ اپس، کاروباری افراد اور ایم ایس ایم ای  کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔ اس موقع پر آئی سی اے آر-آئی اے آر آئی ، نئی دہلی کے ساتھ مل کر ’نیشنل پروگرام آن الیکٹرونکس اینڈ آئی سی ٹی ایپلی کیشنز ان ایگریکلچر اینڈ انوائرنمنٹ ‘ کے تحت تیار کردہ دالوں کے لیے ایک ظاہری شکل پر مبنی  پتہ لگانے کا نظام یعنی مشین وژن ٹیکنالوجی کے ذریعے گرین ایکس کا بھی آغاز  کیا گیا۔ 14 قسم کی دالوں کے لیے ظاہری شکل پر مبنی  ای-کوالٹی کا پتہ لگانے کا نظام (گَرین- ایکس) ، معیار پر مبنی قیمتوں کے لیے ای-نام مارکیٹوں کی کایا پلٹ کردے گا۔ یہ 1,200 سے زیادہ ای-نام سے منسلک مارکیٹوں کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔

افتتاح اور لانچ محترمہ  سنیتا ورما، گروپ کوآرڈینیٹر، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت   سی- ڈک کولکاتا کے ڈائرکٹر جناب آدتیہ کمار سنہا، کولکتہ؛ لیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت  کے سائنٹسٹ ’ڈی‘ ڈاکٹر اوم کرشن سنگھ؛  دیگر صنعت  شراکت دار ، پروجیکٹ ٹیم کے اراکین اور مختلف یوزرز   اور لائن منسٹری کی نمائندگی کرنے والے دیگر معززین  کی موجودگی میں کیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 6895

                          


(Release ID: 1938514) Visitor Counter : 136


Read this release in: English , Hindi