وزارت خزانہ
مالی سال 24-2023 کے لیے براہ راست ٹیکس وصولیوں کے عارضی اعداد و شمار 9 جولائی 2023 تک مسلسل اضافہ ظاہر کرتے ہیں
Posted On:
10 JUL 2023 7:21PM by PIB Delhi
نو جولائی 2023 تک براہ راست ٹیکس کی وصولیوں کے عارضی اعداد و شمار میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ 9 جولائی 2023 تک براہ راست ٹیکس کی وصولیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ مجموعی وصولی 5.17 لاکھ کروڑ روپے ہے۔جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مجموعی وصولی سے 14.65 فیصد زیادہ ہے۔
براہ راست ٹیکس کی وصولی، ریفنڈ سے خالص، 4.75 لاکھ کروڑ روپے رہی ہے۔ جو کہ پچھلے سال کی اسی مدت کی خالص وصولی سے 15.87 فیصد زیادہ ہے۔ یہ وصولی مالی سال 24-2023 کے لیے براہ راست ٹیکسوں کے کل بجٹ تخمینوں کا 26.05فیصد ہے۔
یکم اپریل 2023 سے 9 جولائی 2023 تک کے دوران 42,000 کروڑ روپے کے ریفنڈ جاری کیے گئے ہیں، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران جاری کیے گئے ریفنڈز سے 2.55 فیصد زیادہ ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U- 6894
(Release ID: 1938510)
Visitor Counter : 136