کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

تجارت اور سرمایہ کاری کے ورکنگ گروپ کا تیسرا اجلاس 10 سے 12 جولائی 2023 تک کیواڈیا، گجرات میں منعقد ہوگا


جی 20 ممالک کے نمائندے عالمی تجارت اور سرمایہ کاری کے امور پر کارروائی  پر مبنی فلیگ شپ تجاویز پر غور کریں گے

Posted On: 08 JUL 2023 7:13PM by PIB Delhi

جی 20 ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ ورکنگ گروپ(ٹی آئی ڈبلیو جی) کی دو میٹنگوں کی کامیاب تکمیل کے بعد، تیسری میٹنگ 10 سے 12 جولائی 2023 تک گجرات کے کیواڈیا میں ہوگی۔ تین روزہ اجلاس میں جی 20 کے رکن ممالک، مدعو ممالک، علاقائی گروپس اور بین الاقوامی تنظیموں کے 75 سے زائد مندوبین شرکت کریں گے۔ میٹنگ کا بنیادی مقصد عالمی تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق مسائل پر ہندوستان کی جی 20کی صدارت میں پیش کی گئی کارروائی پر مبنی تجاویز کے نفاذ پر اتفاق رائے حاصل کرنا ہوگا۔

میٹنگ کے پہلے دن، تجارتی بنیادی ڈھانچے(بزنس انفراسٹرکچر) پر ایک سمپوزیم گلوبل ویلیو چینز(جی وی سی ) اور انتہائی چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں(مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ایز) کو گلوبل ویلیو چینز (جی وی سی ) کے ساتھ انضمام میں توسیع دینے میں لاجسٹکس کے کردار پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ سیمینار کے بعد ریاستی حکومت کی جانب سے- جی 20 مندوبین کے لیے مجسمہ اتحاد کا دورہ اور عشائیہ کا اہتمام کیا جائے گا۔

پانچ ترجیحی مسائل یعنی (i) ترقی اور خوشحالی کے لیے تجارت، (ii) کاروبار کرنے میں آسانی اور گلوبل ویلیو چینز (جی وی سی)، (iii) تجارت اور سرمایہ کاری ورکنگ گروپ (ٹی آئی ڈبلیو جی) کی پہلی اور دوسری میٹنگ کے دوران عالمی تجارت میں مائیکرو اکنامکس۔ ) چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں،(ایم ایس ایم ایز) کو مربوط کرنا، (iv) تجارت کے لیے لاجسٹکس اور (v) ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن(ڈبلیو ٹی او) اصلاحات پر جی 20 کے رکن ممالک/ مدعو ممالک کے درمیان وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید برآں، ان ملاقاتوں کے دوران، علمی شراکت داروں کی طرف سے ہر موضوع اور ان سے نکلنے والے نتائج کو بیان کرتے ہوئے پریزنٹیشنز پیش کی گئیں۔ ان مباحثوں میں جی 20 کے رکن ممالک/ مدعو ممالک کی طرف سے پیش کیے گئے خیالات/ تجاویز کی بنیاد پر، ہندوستان کی جی 20  صدارت نے ہر ترجیحی مسئلے پر ایکشن پر مبنی ٹھوس تجاویز تیار کی ہیں۔

یہ تجاویز تجارتی دستاویزات کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے اعلیٰ سطحی اصولوں کو تیار کرنے،ایم ایس ایم ایز کے لیے میٹا انفارمیشن انٹرفیس بنانے کے لیے ایکشن پلان،،جی وی سی کے لیے عمومی نقشہ سازی کا فریم ورک، جی 20. ریگولیٹری ڈائیلاگ اور باہمی شناخت کے معاہدوں  (ایم آر اے) کے لیے بہترین طریقوں پر ایک کمپنڈیم تیار کرنے سے متعلق ہیں۔ اس پس منظر میں، تیسری میٹنگ کے دوران، ایوان صدر اب ان تجاویز کو حتمی طور پر اپنانے کے لیے جی 20 کے رکن ممالک کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

اس کے مطابق، 11 اور 12 جولائی کو، تکنیکی سیشن منعقد کیے جائیں گے جس کے دوران جی 20  کے رکن/ مدعو ممالک کے مخصوص ان پٹ/تبصرے ایوان صدر کی تجاویز پر مانگے جائیں گے۔ وزارتی کمیونیک کا مسودہ تیار کرتے وقت یہ ان پٹ مناسب طریقے سے شامل کیے جائیں گے جو 24 سے 25 اگست 2023 کو جے پور میں ہونے والی جی 20  تجارت اور سرمایہ کاری کی وزارتی میٹنگ کے دوران اپنایا جائے گا۔

ورکنگ ایجنڈا وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے اس واضح مطالبے کو ذہن میں رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے کہ جی 20   کے نتائج کو کارروائی پر مبنی ہونا چاہیے اور گلوبل ساؤتھ کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنا چاہیے۔ اس پس منظر میں، جی 20   ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ ورکنگ گروپ(ٹی آئی ڈبلیو جی) کے تیسرے اجلاس کا نتیجہ عالمی تجارت اور سرمایہ کاری کو تیز کرنے کے درپیش چیلنجوں کے بارے میں مشترکہ تفہیم کی راہ ہموار کرے گا اور ایسے راستے تیار کرے گا جو جو ترقی کو جامع اور شفاف بنانے کے لیے موجودہ مواقع سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

****

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-6873



(Release ID: 1938320) Visitor Counter : 88


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu