کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ڈی پی آئی آئی ٹی نے "ایکسپلورنگ دی انڈیا ٹوائے اسٹوری" کے موضوع پر گول میز کانفرنس کا اہتمام کیا
Posted On:
08 JUL 2023 8:05PM by PIB Delhi
محکمہ برائے فروغ صنعت و داخلی تجارت (ڈی پی آئی آئی ٹی) اور انوسٹ انڈیا نے ٹوائے ایسوسی ایشن آف انڈیا کے تعاون سے، آج نئی دہلی میں "ایکسپلورنگ دی انڈیا ٹوائے اسٹوری" پر ایک گول میز بات چیت کا کامیابی سے انعقاد کیا۔ یہ پروگرام ملک کے سب سے بڑے کھلونا میلہ میں سے ایک انڈیا ٹوائے بز انٹرنیشنل ایکسپو کے 14 ویں ایڈیشن کے ساتھ ہوا ۔ اس نے مشہور عالمی اور گھریلو کھلونا سازوں، خوردہ فروشوں، انجمنوں اور سرکاری عہدیداروں نے گھریلو کھلونا بازار میں بڑھتے ہوئے مواقع پر تبادلہ خیال کیا ۔
نشست کی صدارت ڈی پی آئی آئی ٹی کے سکریٹری جناب راجیش کمار سنگھ نے کی۔ اپنے کلیدی خطاب کے دوران، جناب سنگھ نے "کھلونے کی معیشت" کو مضبوط بنانے میں ہندوستان کی قابل ذکر پیش رفت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ شعبہ آنے والے سالوں میں تیزی سے ترقی کرنے کے لیے تیار ہے۔ سکریٹری موصوف نے اس شعبے میں حال ہی میں بھی دیکھے گئے مزید متاثر کن تبدیلی کا بھی ذکر کیا ۔ دراصل سال 2014 سے 2023 کے عرصے میں برآمدات میں حیران کن طور پر 240 فیصد اضافہ ہوا ہے، ساتھ ہی اسی عرصے کے دوران ملک میں کھلونوں کی درآمدات میں نمایاں 52 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔جناب سنگھ نے کہا کہ 15 سال سے کم عمر کی تقریباً 350 ملین کی آبادی والے اس ملک میں کھلونوں کی صنعت اور مینوفیکچررز کے لیے بہت زیادہ امکانات ہیں۔ انہوں نے مقامی مینوفیکچرنگ کے بڑھتے ہوئے پیمانے، سائز اور تکنیکی مہارت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وجہ سے ہندوستان کھلونوں کی پیداوار کے مرکز کے طور پر تیزی سے اپنا مقام بنا رہا ہے۔
ڈی پی آئی آئی ٹی کے جوائنٹ سکریٹری جناب سنجیو نے اپنے خطاب کے دوران تمام شراکت داروں کا رواں گول میز میں شرکت کے لیے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے شرکاء کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے "لوکل فار لوکل ٹوائز" کے وژن کو اپنا نے کی یاد دلائی اور ساتھ ہی ساتھ مقامی سطح پر محفوظ اور اعلیٰ معیار کے کھلونوں کی فوری دستیابی پر بھی زور دیا۔ عالمی اور ہندوستانی کھلاڑیوں کی موجودگی کے ساتھ، جناب سنجیو نے کمپنیوں کو فیصلہ کن طور پر آگے لے جانے میں مدد کرنے والی حکمت عملی وضع کرنے کی دعوت دیتے ہوئے اپنے خطاب کا اختتام کیا اور امید ظاہر کی کہ اس پروگرام کے دوران حاصل ہونے والی معلومات سے اس اہم شعبہ میں ہندوستان کے ذریعہ دستیاب کرائے جا رہے امکانات کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔
نشست کے دوران موجود کاروباریوں اور حکومتی شراکت داروں کے درمیان ٹھوس بات چیت میں صنعت نے اپنی ترقی کی کہانیوں اور اپنے گھریلو آپریشن کو تیزی سے بڑھانے کے دوران درپیش چیلنجوں کا سامنے کرنے کی نشاندہی کی۔ ٹوائے ایسوسی ایشن آف انڈیا کے چیئرمین منو گپتا نے خاص طور پر ملک میں 9600 سے زیادہ رجسٹرڈ ایم ایس ایم ای کھلونا مینوفیکچرنگ اکائیوں ، اور 8 جی آئی کھلونا کلسٹر کے باعث گزشتہ چند سالوں میں ملی کامیابیوں پر روشنی ڈالی ۔
مجموعی طور پر، اس پروگرام میں پلے گرو، سن لارڈ ، مائیکرو-پلاسٹکس، ایکس، فن اسکول، ڈریم پلاسٹ جیسے اہم گھریلو مینوفکچرر سمیت 50 سے زائد حاضرین نے شرکت کی ، جو اس شعبے میں مینوفیکچرنگ انقلاب میں سب سے آگے رہے ہیں۔ مقررین کے اشتراک کردہ وژن نے سامعین کو اس شعبے میں اب تک کی دور رس پیش رفت کو سمجھنے کا موقع ملا، ساتھ ہی انہوں نے اس رفتار کا بھی تجربہ کیا جو اس صنعت کو حاصل ہوئی ہے ۔ اس کی وجہ سے صنعت عالمی کھلونوں کی سپلائی چین میں انضمام کے اپنے اگلے مرحلے میں تیزی سے داخل ہو رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
6869
(Release ID: 1938310)
Visitor Counter : 103