بھارتی چناؤ کمیشن

ہندوستان کے الیکشن کمشنر، ڈاکٹر انوپ چندر پانڈے نے قبل از وقت صدارتی انتخابات کا مشاہدہ کرنے کے لیے ازبکستان کا دورہ کیا


اس سال اپریل میں منظور کیے گئے نئے آئین کے فریم ورک کے تحت ہونے والے انتخابات پر عالمی برادری کی گہری نظر ہے

Posted On: 08 JUL 2023 6:09PM by PIB Delhi

ازبکستان کے مرکزی الیکشن کمیشن کی دعوت پر کل یعنی 9 جولائی 2023 کو ہونے والے قبل از وقت صدارتی انتخابات کے انعقاد کا مشاہدہ کرنے کے لئے ہندوستان کے الیکشن کمشنر ڈاکٹر انوپ چندر پانڈے  ازبکستان کے لئے ایک تین رکنی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ موجودہ صدر   سمیت   چار امیدوار میدان میں ہیں۔ یہ انتخابات نئے آئین کے فریم ورک کے تحت کرائے جا رہے ہیں جسے ازبکستان میں رواں سال اپریل میں ہونے والے حالیہ ریفرنڈم کے بعد اپنایا گیا تھا، اور عالمی برادری کی طرف سے اس پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

 

 اس سے  ڈاکٹر انوپ چندر پانڈے اور ازبکستان کے چیئرمین سی ای سی نے 6 جولائی 2023 کو انتخابی تعاون پر ایک میٹنگ کی تھی۔ ڈاکٹر پانڈے نے ہندوستان میں حالیہ انتخابات کے انعقاد اور انتخابی تعلقات,  تربیت اور صلاحیت سازی کے پروگراموں سے متعلق  مفاہمت نامے پر دستخط کےذریعے  دونوں ممالک کے درمیان انتخابی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کےمختلف طریقوں کے بارے میں بتایا جن  کا ازبکستان کے انتخابی عہدیداروں کے لیے اہتمام کرنے  پر ای سی آئی  کو  خوشی ہوگی۔ ازبکستان کے مندوبین انتخابات کے دوران منعقد ہونے والے ای سی آئی کے بین الاقوامی الیکشن وزیٹر پروگرامز (آئی ای وی پی) میں جوش و خروش سے حصہ لے رہے ہیں اور ازبکستان کے حکام آئی ٹی ای سی پروگرام کے تحت ای سی آئی میں تربیتی پروگراموں میں شرکت کر رہے ہیں۔

 

ازبکستان کے قوانین کے تحت صدر کا انتخاب ملک بھر کے ایک حلقے سے سات سال کی مدت کے لیے ہوتا ہے۔ انتخابی انتظامیہ مرکزی الیکشن کمیشن، 14 ضلعی الیکشن کمیشنز اور 10,760 پریسنٹ الیکشن کمیشن پر مشتمل تین درجے کے ڈھانچے کی پیروی کرتی ہے۔ ازبکستان میں تقریباً 20 ملین ووٹرز ہیں۔ ہر پولنگ اسٹیشن  زیادہ سے زیادہ 3000 ووٹروں کا احاطہ  کرتا ہے۔ انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے 22 ملین سے زیادہ اہل ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔ ملک میں 10,000 سے زیادہ پولنگ اسٹیشنز اور بیرون ممالک میں رہنے والے  ازبکستان کے شہریوں کے لیے  55 پولنگ اسٹیشن  کھولے جانے سے، یہ مشق اس ملک کی تاریخ میں ایک سنگ میل بننے والی ہے۔

الیکشن کمشنر ڈاکٹر انوپ چندر پانڈے کی قیادت میں اور ڈپٹی الیکشن کمشنر جناب ہردیش کمار اور جناب آر کے گپتا پر مشتمل ہندوستانی وفد نے ازبکستان کی انتخابی انتظامیہ، طریقہ کار اور سی ای سی کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے 7ویں اور 14ویں ڈسٹرکٹ  الیکشن کمیشن کا بھی دورہ کیا۔

ڈاکٹر پانڈے تاشقند میں مقیم غیر مقیم ہندوستانی کمیونٹی کے نمائندوں کے ساتھ ہندوستانی انتخابات پر بات چیت بھی کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-6825



(Release ID: 1938272) Visitor Counter : 142