وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

وزارت تعلیم نے سال 22-2021کے لیے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے پرفارمنس گریڈنگ انڈیکس 2.0 پر رپورٹ جاری کی


رپورٹ میں  ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کارکردگی کی  یکساں پیمانے پر درجہ بندی کی گئی ہے

Posted On: 07 JUL 2023 4:49PM by PIB Delhi

ہندوستانی نظام تعلیم دنیا کے سب سے بڑے اداروں میں سے ایک ہے جس میں تقریباً 14.9 لاکھ اسکول، 95 لاکھ اساتذہ، اور مختلف سماجی و اقتصادی پس منظر سے تعلق رکھنے والے  تقریباً 26.5 کروڑ طلباء  شامل ہیں۔ وزارت تعلیم کے اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے پرفارمنس گریڈنگ انڈیکس (پی جی آئی) وضع کیا جو جامع تجزیہ کے لیے ایک اشاریہ بنا کر ریاستی/مرکز کے زیر انتظام خطے کی  سطح پر اسکولی تعلیم کے نظام کی کارکردگی کا جائزہ لیتا ہے۔ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں کا  پی جی آئی پہلی بار سال 18-2017 کے لیے جاری کیا گیا تھا اور اب تک، سال  21-2020 تک جاری کیا گیا ہے۔

اس عرصے کے دوران، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں کے پی جی آئی میں بہت سے اشاریئے ختم ہو چکے ہیں اور بے کار ہو گئے ہیں۔ نیز، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں کے پی جی آئی  کا ڈھانچہ معیار کے اشارئیے کی بجائے گورننس کے عمل سے متعلق اشاریئے کی طرف بہت زیادہ جھکا ہوا رہا ہے۔ لہذا، معیار کے اشاریوں کے ساتھ مزید اپ ڈیٹ کی بنیاد رکھنے کے لیے، قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی)  2020 کے نئے اقدامات کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کے لیے، پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) کے ہدف 4 سے متعلق اشاریوں کی نگرانی کرنے کے لیے، اور بہترین نتائج حاصل کر لینے والے  موجودہ اشاریوں کو تبدیل کرنے کے لیے،22-2021 کے لیے پی جی آئی - ریاستی ڈھانچہ پر  نظر ثانی کی گئی ہے اور اسے پی جی آئی 2.0 کا نام دیا گیا ہے۔ پی جی آئی 2.0 میں، بہت سے اشاریوں کے لیے ڈیٹا کا ذریعہ یو ڈی آئی ایس ای+ کا ڈیٹا رہا ہے اور گریڈز کو پی جی آئی - ڈسٹرکٹ کے ساتھ جوڑا گیا ہے تاکہ یکسانیت  لائی  جا سکے اور بہتر موازنہ کیا جا سکے۔

پی جی آئی کا نیا ڈھانچہ 73 اشاریوں  پر محیط ہے، جس میں ڈیجیٹل اقدامات اور اساتذہ کی تعلیم کے علاوہ معیاری اندازہ قدر  پر زیادہ توجہ دی گئی ہے۔ اس لیے پی جی آئیزکے پچھلے ایڈیشن میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں  کی طرف سے حاصل کردہ گریڈ/سطح  کا اس نئے ایڈیشن میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں کے حاصل کردہ گریڈ/سطح کے ساتھ موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔

پی جی آئی 2.0 کا  ڈھانچہ 73 اشاریوں میں 1000 پوائنٹس پر مشتمل ہے جن  کو 2 زمروں میں گروپوں میں تقسیم  کیا گیا ہے یعنی نتائج اور گورننس مینجمنٹ (جی ایم)۔ ان زمروں کو مزید 6 ڈومینز میں تقسیم کیا گیا ہے، یعنی آموزشی  نتائج (ایل او)، رسائی (اے)، انفرااسٹرکچر اور سہولیات (آئی ایف)، ایکویٹی (ای)، گورننس پروسیس (جی پی ) اور ٹیچرز ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (ٹی ای اینڈ ٹی)۔

22-2021کے لیے پی جی آئی 2.0 میں  ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو دس گریڈز  میں درجہ بند کیا گیا  ہے یعنی، سب سے زیادہ قابل حصول گریڈ دکش ہے، جو  کل 1000 پوائنٹس میں سے 940 پوائنٹس حاصل کر نے والی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطو ں کے لیے ہے ۔ سب سے کم درجہ آکانشی۔3 ہے جو کہ 460 تک کے اسکور کے لیے ہے۔ پی جی آئی 2.0 کا حتمی مقصد ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کثیر الجہتی اقدامات کی طرف راغب کرنا ہے جس سے  تمام جہتوں کا احاطہ کرتے ہوئے انتہائی مطلوبہ بہترین تعلیمی نتائج حاصل کیے جا سکیں گے۔ پی جی آئی 2.0 کے اشاریوں کو پالیسی اقدامات اور مداخلتوں کے ساتھ جوڑ دیا گیا ہے جن سے  پیشرفت کا صحیح پتہ لگانے کے لیے قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی)  2020 کے نفاذ کے بعد متعارف کرایا گیا ہے۔ پی جی آئی 2.0 سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو خامیوں کی نشاندہی کرنے اور اس کے مطابق اقدامات  کے لیےشعبوں کو ترجیح دینے میں مدد کرے گا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ اسکولی تعلیم کا نظام ہر سطح پر مضبوط ہو۔

سال 22-2021میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے حاصل کردہ پی جی آئی  2.0 اسکور اور گریڈ پی جی آئی سسٹم کی افادیت کی گواہی دیتے ہیں۔ اشارئیے کے لحاظ سے پی جی آئی 2.0 سکور ان شعبوں  کو ظاہر کرتا ہے جن میں ریاست/ مرکز کے زیر انتظام خطے کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

  22-2021  کے لیے پی جی آئی 2.0 رپورٹ تک رسائی درج ذیل لنک کے ذریعہ  حاصل کی جا سکتی ہے۔

https://www.education.gov.in/statistics-new?shs_term_node_tid_depth=391&Apply=Apply

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 6842


(Release ID: 1938031) Visitor Counter : 149


Read this release in: Tamil , Telugu , English , Hindi