ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب بھوپیندر یادو کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی قیادت میں، ہندوستان نے ایک جامع نقطہ نظر کے ذریعے، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کا ایک منفرد ماڈل وضع کیا ہے


جناب یادو نے صنعتوں پر زور دیاکہ وہ سرکاری-نجی شراکت داری پر توجہ مرکوزکرتے ہوئے، حال ہی میں شروع کیے گئے گرین کریڈٹ سسٹم میں فعال طور پر حصہ رسدی کریں

Posted On: 06 JUL 2023 1:59PM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور آب و ہو کی تبدیلی ؛ اور لیبر اورروزگار کےمرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان نے ایک مکمل نقطہ نظر کے ذریعے، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کا ایک منفرد ماڈل وضع کیا ہے۔ آج گجرات میں دوارکا کے رکمنی مندر کے قریب ہریالی مہوتسو سے خطاب کرتے ہوئے، جناب یادو نے ماحولیات اور اس پرانحصار کرنے والے انسانوں کے درمیان اہم توازن کی اہمیت کو اجاگر کیا، جس کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قابل قیادت میں، حکومت نے اس پیغام کو عالمی سطح پر پھیلانے کے لیے مشن لائف کا آغاز کیا ہے۔

وزیر موصوف نے ماحولیاتی نظام کے فوڈ چین کے تحفظ اور سب سے بڑے پری ڈیٹر کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے ذریعے، اہم ماحولیاتی نظام کے ماحولیاتی تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے پروجیکٹ ڈولفن اور پروجیکٹ لائین کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے سمندری ماحولیاتی نظام کی صحت اور ان کے تحفظ کے ماحولیاتی اشارے کے طور پر، مینگروو حیاتیاتی تظام اور ڈولفن کی اہمیت پر زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001EVNV.jpg

تحفظ کے اقدامات میں کثیر شراکت رداروں کو شرکت کی دعوت دیتے ہوئے، جناب یادو نے صنعتوں پر حال ہی میں شروع کیے گئے گرین کریڈٹ سسٹم میں فعال طور پر تعاون کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کاربن کی ضبطگی اور گرین کور کو بڑھانے میں صنعتوں کے کردار اور شراکت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری-نجی شراکت داری اس سلسلے میں ایک موثر ذریعہ ہے۔ انہوں نے اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا کہ گجرات نے مینگروو ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے لیے، پی پی پی ماڈل میں غیر معمولی کام کیا ہے۔ انہو نے مزید کہا کہ تاہم، مینگروو کے تاریخی علاقوں کی نشاندہی اور بحالی کے لیے کوششوں کی ضرورت ہے، جو پہلے ہی خستہ حال ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002IB8P.jpg

جناب یادو نے مینگروو شجرکاری کےہدف، مینگروو نرسریوں کا ذخیرہ، روزی روٹی کے مواقع، تشہیر اور پیش رسائی کے پروگرام کے ساتھ ساتھ داتی مدد کے گروپ کے ذریعے، مینگروو کے علاقوں میں ماحولیاتی سیاحت جیسی بنیادی سرگرمیوں کی اہمیت پر زور دیا تاکہ مینگروو کے ضمن میں 30 فیصد اضافہ حاصل کیا جا سکے۔

وزیر موصوف نے مینگرووز کے تحفظ کے لیے حال ہی میں شروع کیے گئے مشتی پروگرام اور ہندوستان مینگروو اتحاد کا ایک فریق ہونے کے بارے میں اجتماع کو آگاہ کیا۔ انہوں نے بوٹینیکل سروے آف انڈیا کی اشاعت کے بارے میں بات کی جو کہ ہندوستان میں درج مینگروو کی 500 اقسام کی لغت پر مشتمل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003J0CC.jpg

معززین کی جانب سے مینگرووز کی علامتی شجرکاری بھی کی گئی۔ اس تقریب کے ایک حصے کے طور پر محکمہ جنگلات اور شناخت شدہ معروف کمپنیوں کے درمیان مشتی (مینگروو انیشیٹو فار دی شور لائن ہیبی ٹیٹ اینڈ ٹینگبل انکم) کے تحت، مفاہمت ناموں پر بھی دستخط کیے گئے۔ مینگروو کے تحفظ اور سلامتی کے شعبے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ’فاریسٹ ہیروز‘ کو اعزاز سے بھی نوازا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004R4KL.jpg

اس پروگرام میں ، وزیر حکومت گجرات کے سیاحت، ثقافتی سرگرمیوں اور جنگلات اور ماحولیات کےوزیر جناب ملو بھائی بیرا ، جام نگر اور دوارکا سےرکن پارلیمنٹ محترمہ پونم بین میڈم، ممبر قانون ساز اسمبلی، راجکوٹ جناب ادے کنگدھ ، شری چندر، ڈائرکٹر جنرل آف فاریسٹ اور اسپیشل سیکریٹری، ایم او ای ایف اینڈ سی سی جناب پرکاش گوئل، ، پی سی سی ایف اور ایچ او ایف ایف، گجرات جناب ایس کے چترویدی، پی سی سی ایف، ڈی اینڈ ایم، گجرات حکومت جناب یو ڈی سنگھ اور حکومت گجرات کے جنگلات کے دیگر اعلیٰ افسران، این سی سی اور سکاؤٹس؛ شاردا پیٹھ کے پنڈت اور ہندوستانی فضائیہ، ہندوستانی بحریہ، ہندوستانی کوسٹ گارڈز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔

*****

(ش ح - اع - ر ا)   

U.No.6813


(Release ID: 1937811) Visitor Counter : 125