سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب نتن گڈکری  نے کہا ہے کہ بھارت میں شاہراہوں سے متصل   علاقے میں مویشیوں   کو روکنے کے لئے باہوبلی باڑ کے نفاذ کا منصوبہ تیار کیا جارہا ہے تاکہ مویشیوں کو سڑک پار کرنے سے روکا جاسکے

Posted On: 05 JUL 2023 8:55PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے سلسلے وار ٹویٹس میں کہاہے کہ ہم  بھارت میں شاہراہوں کے ساتھ باہو بلی مویشیوں کی باڑ کونافذ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں تاکہ مویشیوں کو سڑک پار کرنے اور انہیں خطرناک حادثات کا سبب بننے سے روکا جا سکے جس کے نتیجے میں انسانی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013E4P.jpg

جناب گڈکری نے کہا کہ یہ  باڑ 1.20 میٹر اونچی ہوگی اور اسے این ایچ-30 کے سیکشن 23 پر ایک جامع حل کے طور پر نصب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی جی کے چھتیس گڑھ کے دورے سے قبل اس  باڑ کو لگایا جائے گاجو ایک نمائش کے طور پر کام کرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ZF47.jpg

وزیر موصوف نے کہا کہ  مویشیوں کے لئے یہ باڑبانس کا استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی ہے جوکہ مکمل طو ر سے موثر اور ماحول دوست  ہے۔انہوں نے کہا کہ اس  بانس پر کریوسوٹ آئل لگایا جاتا ہے اور اس کی  ایچ ڈی پی ای کے ساتھ ملمع کاری کی جاتی ہے ، جس سے یہ اسٹیل کا ایک مضبوط متبادل بن جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ درجہ بندی کے اعتبار سے آگ سے محفوظ رہنے کی  اس باڑ کی صلاحیت پہلے نمبر کی ہے ، جو حفاظت کو یقینی بناتی ہے، اور آتم نربھر بھارت کے اصولوں کے  عین مطابق ہے جس کا مقصد تمام شاہراہوں کو پائیدار بنانا اور جنگلی جانوروں اور مویشیوں کو پہنچنے والے نقصان کو کم سے کم کرنا ہے۔

**********

ش ح ۔  ش م - م ش

U. No.6797



(Release ID: 1937675) Visitor Counter : 100


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi