وزارت دفاع
دفاع کے وزیر مملکت نے امبالا میں سی ایس ڈی ڈپو کا افتتاح کیا
Posted On:
05 JUL 2023 3:38PM by PIB Delhi
دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے، 05 جولائی 2023 کو امبالہ میں کینٹین اسٹور ڈپارٹمنٹ (سی ایس ڈی) ڈپو کے نئے احاطے کا افتتاح کیا۔ یہ احاطے ریلوے کی وزارت کے تحت ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور انڈیا لمیٹڈ نے پرانے سی ایس ڈی ڈپو کی زمین کے بدلے میں تعمیر کیا ہے۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے، آر آر ایم نے سی ایس ڈی کی طرف سے مسلح افواج، سابق فوجیوں اور ان کے خاندانوں کو بہترین خدمات فراہم کرتے ہوئے،حود کاری اور کاروبار کرنے میں آسانی کے وزیر اعظم کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے، کیے جانے والے کام کی تعریف کی۔ انہوں نے مسلح افواج اور ان کے خاندانوں کے لیے 75 سال کی خدمات مکمل کرنے پر محکمے کو مبارکباد دی۔
سن 1948 میں قائم کردہ سی ایس ڈی کے 34 علاقائی ڈپو پورے ملک میں پھیلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ” وبا کے دوران مستفیدین کو ضروری اشیاء کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے میں، محکمہ کا تعاون مثالی اور قابل ستائش رہا ہے”۔
انہوں نے ملک کی معیشت کو فروغ دینے کی غرض سے پروجیکٹ شروع کرنے کے لئے، ہندوستانی ریلوے کی بھی تعریف کی۔
*****
U.No.6784
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1937599)
Visitor Counter : 107