بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے ’گرام ادیوگ وکاس یوجنا‘کے تحت 130 مستحقین کو شہد کی مکھیوں کے ڈبے اور ٹول کٹس تقسیم کیں

Posted On: 05 JUL 2023 2:52PM by PIB Delhi

  دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر جناب ونائی کمار سکسینہ نے 130 مستحقین کو شہد کی مکھیوں کے ڈبے اور ٹول کٹس تقسیم کیں۔وہ جولائی، 2023. اس پروگرام کا اہتمام کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز کمیشن (کے وی آئی سی)، بہت چھوٹی، چھوٹی، اوردرمانی صنعتوں کی وزارت، اسٹیٹ آفس دہلی، حکومت ہند کے ’گرامودیوگ وکاس یوجنا‘کے تحت کیا گیا تھا۔

روپ

یہ تقریب چنسکھ واٹیکا، یمنا پوسٹا روڈ، جگت پور گاؤں میں منعقد ہوئی اور اس میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر جناب ونائی کمار سکسینہ، شمال مشرقی دہلی سے رکن پارلیمنٹ جناب منوج تیواری، کھادی اور دیہی صنعت کمیشن کے چیئرمین جناب منوج کمار، کے وی آئی سی نارتھ زون کے ممبر جناب ناگیندر رگھوونشی، کے وی آئی سی کے سی ای او جناب ونیت کمار ، دہلی کے وی آئی سی اسٹیٹ آفس کے ڈپٹی سی ای او اور ڈائریکٹر سمیت معزز شخصیات نے شرکت کی۔

روپ

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب ونے کمار سکسینہ نے دیہی بھارت میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں کھادی اور دیہی صنعت کمیشن کے اہم کردار پر زور دیا۔ انھوں نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی حمایت سے 2017 میں کے وی آئی سی کے ذریعہ شروع کئے گئے شہد مشن کی کامیابی پر روشنی ڈالی۔ اب تک 2 ہزار کسانوں اور شہد کی مکھیاں پالنے والوں میں 20 لاکھ سے زیادہ شہد کی کالونیاں تقسیم کی جا چکی ہیں، جس سے دیہی علاقوں میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں اور کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔ جناب سکسینہ نے کے وی آئی سی کے ذریعے دہلی کے گاؤوں میں کھادی اور دیہی صنعت کی ترقی کے پروگراموں کو فروغ دے کر ’خود کفیل بھارت‘ مہم کو مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

روپ

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ جناب منوج تیواری نے کھادی اور ولیج انڈسٹریز کمیشن کے ساتھ تعاون کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تاکہ ان کے حلقے کے نوجوانوں کو چھوٹے پیمانے پر اور کاٹیج صنعتیں قائم کرنے کی ترغیب دی جاسکے۔ انھوں نے دیہی ترقی کے شعبے میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں کمیشن کے ذریعہ کئے جا رہے تاریخی کاموں کی ستائش کی۔ جناب تیواری نے اس بات پر زور دیا کہ ان اقدامات میں شامل ہوکر نوجوان خود روزگار بن سکتے ہیں اور دوسروں کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا کرسکتے ہیں۔

اپنے بیان میں کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب منوج کمار نے وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ایک مضبوط، قابل اور خود کفیل قوم بننے کی سمت میں بھارت کی پیش رفت کی ستائش کی۔ انھوں نے ''میک ان انڈیا'' اور ''میک فار ورلڈ'' کے اصولوں کے ساتھ ساتھ جناب نریندر مودی کے ذریعہ پیش کردہ "لوکل ٹو گلوبل" کے وژن کی اہمیت پر زور دیا۔ جناب کمار نے مزید کہا کہ کے وی آئی سی "خود کفیل بھارت" مہم کے تحت دیہی بھارت میں روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ مالی سال 2022-23 میں کے وی آئی سی کے لیے قابل ذکر کامیابیاں دیکھنے میں آئیں ، جس نے 1.34 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کیا ، جو اس کی 66 سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔

روپ

پروگرام کے دوران 100 مستحقین میں دس دس مکھیوں کے ڈبے اور شہد کی مکھی کالونیاں تقسیم کی گئیں جبکہ گرامودیوگ وکاس یوجنا (جی وی وائی) کے تحت 20 تربیت یافتہ مستحقین کو پلمبر ٹول کٹس اور 50 مستحقین کو جوتوں کی مرمت کرنے والی ٹول کٹس فراہم کی گئیں۔ اس تقسیم سے دہلی کے جگت پور گاؤں کے 35مستحقین کو فائدہ ہوا۔ مزید برآں چمڑے کی صنعت کے تحت ایک سیلف ہیلپ گروپ کو چمڑے کے جوتے بنانے والی مشین اور ٹول کٹس فراہم کی گئیں، جس سے 35 افراد مستفید ہوئے۔ اس کے علاوہ ملٹی ڈسپلنری ٹریننگ سینٹر (ایم ڈی ٹی سی)، کے وی آئی سی نئی دہلی میں تربیت یافتہ لیدر فٹ ویئر کے اضافی 10 زیر تربیت افراد میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔ اس تقریب میں دہلی حکومت اور کھادی و دیہی صنعت کمیشن کے ملازمین اور افسران نے شرکت کی۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 6782

 


(Release ID: 1937524) Visitor Counter : 157