بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

جناب  سربانند سونووال نے بوگی بیل، ڈبرو گڑھ میں  46.60 کروڑ روپے کی لاگت والے  ان لینڈ واٹر ویز ٹرانسپورٹ ٹرمینل کا سنگ بنیاد رکھا


جناب  سونووال نے اسے آسام میں اندرون ملک آبی گزرگاہوں  میں نئی جانڈالنے کی طرف ایک بڑی پہل قرار دیا

جناب  سربانند سونووال کی یقین دلایا کہ ڈبرو گڑھ بوگی بیل ٹرمینل سے اندرون ملک آبی گزرگاہوں کے ٹرانسپورٹ کے  ایک مرکز کے طور پر اپنی شان کو  پھر ست حاصل کرے گا

Posted On: 04 JUL 2023 5:23PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج  آسام کے ڈبرو گڑھ میں دریائے برہم پترا (قومی آبی گزرگاہ 2) کے کنارے، ڈبرو گڑھ کے بوگیبیل میں تیار کیے جانے والے ان لینڈ واٹر ویز ٹرانسپورٹ (آئی ڈبلیو ٹی) ٹرمینل کا سنگ بنیاد رکھا۔یہ ٹورسٹ-کم-کارگو آئی ڈبلیو ٹی ٹرمینل   46.60 کروڑ  روپے کی لاگت سے تیار کیا جائے گا اور اسے فروری 2024 تک مکمل کیا جائے گا۔ ایک بار تیار ہونے کے بعد، یہ ٹرمینل کارگو اور مسافروں دونوں کو لانے لے جانے کے معاملے میں  خطے میں  اندرون ملک آبی گزرگاہوں کے ٹرانسپورٹ  میں نئی جان ڈالنے میں اہم رول ادا کرے گا، جس سے تجارت اور کامرس  کی ترقی کے لئے  راہ ہموار ہوگی۔

Image

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، جناب سربانند سونووال نے کہا ’’یہ آسام کے لوگوں کے لیے ایک اہم دن ہے کیونکہ ہم بوگی بیل میں کیپیٹل انفرا اسٹرکچر کو مزید فروغ دیتے ہوئے  خطے میں  اندرون ملک آبی گزرگاہوں کے ٹرانسپورٹ میں نئی جان ڈالنے کی طرف آگے بڑھ رہےہیں۔ نئی جیٹی  ہمیں ایک تبدیلی کے عنصر کے طور پر آبی گزرگاہوں کی نقل و حمل کو فعال کرنے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے طے کردہ ویژن کو پورا کرنے میں مدد کرے گی۔ ہمیں ’مہاباہو برہم پترا‘ کی  بے پناہ صلاحیتوں کا احترام کرنا چاہیے۔ ماضی میں ڈبرو گڑھ نے اندرون ملک آبی گزرگاہوں کے مرکز کے طور پر جو تاریخی رول ادا کیا تھا، اس کے پیش نظر، مجھے یقین ہے کہ بوگی بیل کا یہ جدید ٹرمینل ایک بڑے تجارتی مرکز کے طور پر ڈبرو گڑھ کی کھوئی ہوئی شان کو پھر سے حاصل کرنے کے لئے  اور آنے والے دنوں میں اپر آسام ، اروناچل پردیش اور ناگالینڈ کی ترقی کے لئے ایک محرک کے طور پر کام کرے گا ۔‘‘

Shri @sarbanandsonwal Union Minister, @shipmin_india laid foundation stone for IWT Terminal at Bogibeel in #Assam. The terminal will augment economic growth by facilitating movement of tourists & cargo towards Upper Assam region, Arunachal Pradesh & Nagaland through Brahmaputra

 

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے اندرون ملک آبی گزرگاہوں کے لیے نوڈل ایجنسی، ان لینڈ واٹر ویز اتھارٹی آف  انڈیا (آئی ڈبلیو ٹی) کے زیراہتمام آئی ڈبلیو ٹی ٹرمینل میں بہت سی جدید خصوصیات ہوں گی۔ ٹرمینل کی ایگزیکیوٹنگ ایجنسی کا کا م  انڈین پورٹ ریل اینڈ روپ وے کنسٹرکشن لمیٹڈ کر رہی ہے۔ کچھ اہم خصوصیات میں کارگو اور مسافر برتھ، اپروچ اور دیگر اندرونی سڑکیں، ٹرانزٹ شیڈ، اوپن اسٹوریج ایریا، ٹرک پارکنگ ایریا، مسافروں کے انتظار کا ایریا شامل ہیں۔

Image

 

اندرون ملک آبی گزرگاہوں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو نقل و حمل کے اقتصادی اور موثر انداز کے طور پر دیکھتے ہوئے، دیگر نئی صنعتیں جیسے فوڈ پروسیسنگ، فارماسیوٹیکل، سیمنٹ وغیرہ خطے میں آسکتی ہیں جبکہ موجودہ بڑی تجارت جیسے چائے، پولیمر، کوئلہ، فرٹیلائزر  وغیرہ کے لئے بڑے پیمانے کی معیشتوں کو مزید  فروغ ملے گا ۔ جدید ٹرمینل سِب ساگر، مجولی، ایٹا نگر، زیرو ویلی، پاسی گھاٹ، روئنگ، وادی توانگ  وغیرہ جیسے اہم مقامات کے ساتھ سیاحت کے شعبے کی  ترقی کے لیے  محرک کے طور پر ایک اہم رول ادا کرے گا۔

Image

 

وزیر اعظم کی ’’ایکٹ ایسٹ پالیسی‘‘ کے تحت، بندرگاہوں ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت اور آئی ڈبلیو اے آئی پچھلے 9 برسوں سے ہندوستان میں آبی گزرگاہوں کے شعبے میں زبردست  تبدیلیاں کر رہا ہے۔ ان اقدامات کی وجہ سے ملک میں غیر معمولی تبدیلیاں آئی ہیں۔ شمال مشرقی خطے میں آبی گزرگاہوں کو ترقی دینے کے لیے، آئی ڈبلیو اے آئی دریائے برہم پتر میں ڈریجنگ اور دیگر دریا کے تحفظ کے کاموں کے ذریعے فیئر وے کو برقرار رکھنے کی تمام کوششیں کر رہی ہے۔ سلگھاٹ تک دریا میں نیویگیشنل ایڈز اور نائٹ نیویگیشن سسٹم بھی فراہم کیا جاتا ہے۔ پانڈو اور دھوبری میں مستقل ٹرمینل تیار کیے گئے ہیں۔ پچھلے دو برسوں کے دوران، دھوبری ٹرمینل بڑے پیمانے پر کارآمد رہا ہے اور 385 کارگو جہاز دھوبری سے بنگلہ دیش گئے ہیں۔ پانڈو ٹرمینل کو مؤثر طریقے سے استعمال کرنے کے لیے، پانڈو ٹرمینل کو این ایچ 27 سے جوڑنے والی ایک متبادل سڑک جس کی لاگت  180 کروڑ  روپے  ہے جوزیرتعمیرہے۔

اس تقریب میں پٹرولیم اور قدرتی گیس اور محنت و روزگار کے مرکزی وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی، آسام حکومت کے پنچایت اور دیہی ترقیات، خوراک، شہری سپلائی اور امور صارفین، جنرل ایڈمنسٹریشن  کےوزیر جناب رنجیت کمار داس ، حکومت آسام کے  ٹرانسپورٹ، ایکسائز اور فشریز کے وزیر  جناب پریمل سکلابیدیا،حکومت آسام کے  صنعت و تجارت اور عوامی کاروباری اداروں اور ثقافتی امور کے وزیرجناب بمل بورا؛ حکومت آسام چائے قبائل کی بہبود اور لیبر ویلفئر  کے محکمے کے وزیر  جناب سنجے کسان، ممبر پارلیمنٹ (لوک سبھا)،  جناب پردان بروہ، ڈبرو گڑھ کے  ایم ایل اے  جناب پرسانتا پھوکن  کے ساتھ دیگر معززین اور مہمانوں نے بھی شرکت کی۔

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت اندرون ملک آبی گزرگاہوں کی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔ گوہاٹی میں ان لینڈ واٹر ویز اتھارٹی آف انڈیا (آئی ڈبلیو اے آئی)، ساگرمالا ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (ایس ڈی سی ایل)، آسام ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (اے ٹی ڈی سی) اور ڈائریکٹوریٹ آف ان لینڈ واٹر ٹرانسپورٹ (ڈی آئی ڈبلیو ٹی) آسام کے درمیان ’ریوارائن بیسڈ ٹورازم سرکٹ‘ تیار کرنے کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے۔ یہ ساگر مالا پروجیکٹ گوہاٹی میں واقع سات تاریخی مندروں یعنی کاماکھیا، پانڈوناتھ، اشواکلانتا، ڈول گووندا، اومانند، چکریشور اور اونیاتی سترا کو جوڑ ے گا۔ یہ سرکٹ ہنومان گھاٹ، اُزان بازار سے نکلے گا اور آبی گزرگاہوں کے ذریعے مذکورہ بالا تمام مندروں کا احاطہ کرتے ہوئے اپنا سفر مکمل کرے گا۔ فیری سروس سے ایک مکمل سرکٹ کو  پورا  کرنے کے لیے سفر کے مجموعی وقت کو 2 گھنٹے سے  بھی کم کرنے کئے جانے کی  امید ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 6754                          



(Release ID: 1937356) Visitor Counter : 101


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Assamese