نیتی آیوگ
azadi ka amrit mahotsav

اسٹارٹ اپ 20 گروگرام سربراہ کانفرنس شاندار کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر، بھارت نے برازیل کو مشعل سونپی


سعودی عرب عالمی اسٹارٹ اپس کے لیے ایک ٹریلین ڈالر کے سنگ میل مدد فراہم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

Posted On: 04 JUL 2023 5:50PM by PIB Delhi

گروگرام: انڈیا جی 20 پریزیڈنسی کے تحت اسٹارٹ اپ 20 انگیجمنٹ گروپ کے زیر انعقاد اسٹارٹ اپ 20 سربراہ کانفرنس آج گروگرام میں زبردست کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ اس دو روزہ سمٹ نے عالمی اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم میں جدت طرازی، تعاون، معلومات کے تبادلے اور اسٹریٹجک اتحادوں کو فروغ دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔

اختتامی تقریب کے دوران’ اسٹارٹ اپ 20‘ کے چیئر مین ڈاکٹر چنتن ویشنو نے باضابطہ طور پر برازیل مشعل کو سونپی برازیل اگلے سال کے لیے جی 20 کی صدارت کر رہا ہے اور اس نے اسٹارٹ اپ 20پہل کو جاری رکھنے کا عہد کیا ہے۔ برازیل کی صدارت کے ساتھ اسٹارٹ اپ 20 کا یہ تسلسل گروپ کے لیے ایک حقیقی کامیابی اور دنیا بھر میں اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کی ترقی میں ایک سنگ میل ہے۔

اسٹارٹ اپ 20 کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، سعودی عرب، جس کی نمائندگی ایچ آر ایچ شہزادہ فہد بن منصور کرتے ہیں، اسٹارٹ اپ 20 کے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم میں سالانہ 2030 ایک ٹریلین ڈالر کی موعود رقم مختص کرنے کے مطالبے کی حمایت پہلا ملک بن کر ابھرا ہے۔

ایچ آر ایچ نے یہ اعلان گروگرام سربراہ کانفرنس میں اپنے خطاب کے دوران کیا، جس میں اسٹارٹ اپ کو عالمی بہنبود کے لیے ایک حقیقی طاقت بنانے میں اسٹارٹ اپ کی صلاحیت کو تسلیم کیا ۔

اپنے خطاب میں ڈاکٹر چنتن نے اسٹارٹ اپ 20 گروگرام سربراہ کانفرنس میں اس اعلان کو ایک یادگار موقع قرار دیتے ہوئے عالمی جدت طرازی اور انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے کے لیے سعودی عرب کی مستقل لگن کو اجاگر کیا۔

انھوں نے کہا کہ ایک ٹریلین ڈالر کی فنڈنگ کے سنگ میل کی مددکا وعدہ کرکے سعودی عرب نے دوسرے ممالک کے لیے ایک مثال قائم کی ہے جس پر عمل کرتے ہوئے جدت طرازی کے ماحول کو آگے بڑھانے اور معاشی ترقی کو آگے بڑھانے کے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ڈاکٹر چنتن نے پالیسی اعلامیہ کو باضابطہ طور پر جاری کرتے ہوئے بیان کردہ مخصوص ایکشن پوائنٹس کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ پالیسی اعلامیے کے اہم ایکشن پوائنٹس میں اسٹارٹ اپس کے لیے تعریفی فریم ورک کی تخلیق اور اپنانا، جی 20 میں اسٹارٹ اپ اور ایکو سسٹم اسٹیک ہولڈرز کی مدد کے لیے ایک نیٹ ورکڈ ادارہ تشکیل دینا، سرمائے تک رسائی کو بڑھانا اور متنوع بنانا، اسٹارٹ اپس کے لیے مارکیٹ کے قواعد و ضوابط کو آسان بنانا، اور اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم میں کم نمائندگی والی برادریوں کی شمولیت کو ترجیح دینا اور ساتھ ہی عالمی دلچسپی کے اسٹارٹ اپ کو بڑھانا شامل ہے۔ ان اقدامات کا مقصد ایک سازگار ماحول کو فروغ دینا ہے جو اسٹارٹ اپس کو جدت طرازی، ترقی اور عالمی چیلنجوں سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے بااختیار بنائے۔

اسٹارٹ اپ 20 گروگرام سربراہ کانفرنس اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم، ایکو سسٹم بلڈرز، صنعت کے ماہرین، حکومت، پالیسی سازوں اور فکری رہنماؤں کے لیے عالمی سطح پر اسٹارٹ اپ کے راستے کو تعاون اور شکل دینے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔

پالیسی اعلامیہ جی 20 ممالک کے لیے ہدایت کا تعین کرتا ہے کہ وہ امید افزا اسٹارٹ اپس کی بھرپور تلاش کریں، انھیں باہمی تعاون سے فنڈ دیں، ان کی سیاق و سباق کے مطابق رہنمائی کریں اور عالمی سطح پر ان کی پیمائش کریں۔

اس کے علاوہ اسٹارٹ اپ 20 گروگرام کانفرنس میں کچھ شاندار قومی اور بین الاقوامی اسٹارٹ اپس کی نمائش بھی کی گئی۔ اس تقریب میں ثقافتی نمائشوں اور پرفارمنس کی ایک شام بھی منائی گئی۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 6752


(Release ID: 1937343) Visitor Counter : 149


Read this release in: English , Marathi , Hindi